نظم ۔۔۔آوازِ بلالؓ۔۔والد گرامی جناب نصراللہ مہر صاحب

متلاشی

محفلین
آوازِبلالؓ

تو میرے ہاتھ باندھ دے
تو میری آنکھیں نوچ لے
لبوں پہ میرے قفلِ آہنی لگا
مگر اے جورِ پست خو
تجھے خبر نہیں ابھی
کہ اس کے باوجود بھی
نگاہ و دست و لب کشا
اس اک جمالِ بے بہا ﷺ کو حلقۂِ خیال میں لیے ہوئے
تری طرف نگاہ تک کیے بغیر
میں گنگناتا جاؤں گا
میں مسکراتا جاؤں گا

(والد گرامی جناب نصراللہ مہر صاحب )
 

الف عین

لائبریرین
بہت خوب ذیشان۔ مہر بھائی کو مبارک باد پہنچا دو۔ اچھی نظم ہے۔
لبوں پہ مرے قفلِ آہنی لگا
در اصل
لبوں پہ میرے قفلِ آہنی لگا
یہ شاید تمہاری ٹائپو ہے۔
 

مغزل

محفلین
سبحان اللہ کیا ہی اچھی نظم ہے ماشا اللہ ۔ ذیشان (متلاشی) بھائی بابا جان کی خدمت میں مجھ کم آمیز کی جانب سے ہدیہ تبریک پیش کیجے ۔ کیا ہی رواں اور عمدہ نظم ہے واہ ۔۔ روح سرشار ہوگئی وااہ
 
Top