نظم ۔۔۔۔ برائے اصلاح (فعولن)

نوید ناظم

محفلین
ایک متروک لفظ !

ترے دل پہ لکھا
کوئی لٖفظ تھا میں
وہی لفظ جس کے معانی
کئی طرح کھُلتے' سمٹتے رہے ہیں
پرت در پرت اور کئی زاویے تھے
میں رچ بس گیا تھا تری گفتگو میں
ہراک بات میرے بِنا نا مکمل
ہوا کرتی تیری، مگر وقت بدلا
نئے لفظ اب تو جنم لے چکے ہیں
ان الفاظ میں اب تجھے میں
دکھائی نہیں دے رہا ہوں
کہ شاید میں وہ لفظ ہوں جو
تری رُو سے متروک ہے اب!
 
الف عین

لائبریرین
عزئزم جب یہ آزاد نظم ہے تو اراکین کا درست استعمال کیا جائے تو بہتر ہے۔ کہیں تین چار یا پانچ بار فعولن بھی آ سکتا ہے۔
ہراک بات میرے بِنا نا مکمل
ہوا کرتی تیری، مگر وقت بدلا
نئے لفظ اب تو جنم لے چکے ہیں
کو یوں کہیں تو
ہراک بات میرے بِنا نا مکمل ہوا کرتی تیری،
مگر وقت بدلا
نئے لفظ اب تو جنم لے چکے ہیں

یہ دوسری بات ہے کہ گرامر کی رو سے ’ہوا کرتی تھی‘ درست جملہ ہے۔ اس کے الفاظ بدلیں

ان سے پہلے کے مصرعے
وہی لفظ جس کے معانی
کئی طرح کھُلتے' سمٹتے رہے ہیں
پرت در پرت اور کئی زاویے تھے
۔۔کئی زاوئے؟ کا اضافہ کیوں۔ پرت در پرت معانی کھلتے رہے ہیں، تو درست ہے۔ لیکن زاوئے تھے والا بیانیہ نا مکمل ہے۔
باقی درست ہے۔
 
بہت شکریہ سر۔۔۔ نظم کو حکم کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کی ہے' میں آپ کی رائے کا انتظار کرتا ہوں۔

ایک متروک لفظ !

ترے دل پہ لکھا
کوئی لٖفظ تھا میں
وہی لفظ جس کے معانی
پرت در پرت تجھ پہ کھُلتے رہے ہیں
میں رچ بس گیا تھا تری گفتگو میں
ہراک بات میرے بِنا نا مکمل ہوا کرتی تھی جب،
مگر وقت بدلا،
نئے لفظ اب تو جنم لے چکے ہیں
ان الفاظ میں اب تجھے میں
دکھائی نہیں دے رہا ہوں
کہ شاید میں وہ لفظ ہوں جو
تری رُو سے متروک ہے اب!
 
Top