نظم ۔ رشک بھرے دو سوال ۔ محمد احمد

محمداحمد

لائبریرین
رشک بھرے دو سوال

کاسنی رنگ کا
وہ جو چھوٹا سا پھول اُس کے بالوں میں ہے
کن خیالوں میں ہے؟

اور آویزے جو
جھلملاتے ہوئے اُس کے کانوں میں ہیں
کن اُڑانوں میں ہیں؟

محمد احمدؔ
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت اعلیٰ واردات کی ہے آپ نے۔۔۔ اور اس کو شعر کا رنگ بھی عطا کیا۔۔ بہت خوب۔۔۔ :) :great:
پھر جب آپ نے "ان" سے پوچھا کہ یہ دونوں کس خیال و اڑان میں ہیں۔۔ تو "انہوں" نے آپ کے بارے یہ تو نہیں کہا کہ
"میرے ہاتھوں میں پہنا کے چوڑیاں کہ موج بنجارا لے گیا ہائے۔۔۔۔۔۔۔۔"

اور نیچے جو اتنی دقیق گفتگو فرمائی ہے آپ دونوں احباب نے۔۔۔۔ یار لوگ خیال رکھا کرو۔۔ یہاں ہم سے لوگ بھی کبھی آجاتے ہیں۔۔ جو گہرائی میں غوطہ لگانے کے فن سے ناآشنا ہیں۔۔۔ :)
 
رشک بھرے دو سوال

کاسنی رنگ کا
وہ جو چھوٹا سا پھول اُس کے بالوں میں ہے
کن خیالوں میں ہے؟

اور آویزے جو
جھلملاتے ہوئے اُس کے کانوں میں ہیں
کن اُڑانوں میں ہیں؟

محمد احمدؔ
اپنے دل نشین نثری انداز میں اس کی تشریح بھی فرمادیں تو مزہ دو بالا ہوجائے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت اعلیٰ واردات کی ہے آپ نے۔۔۔ اور اس کو شعر کا رنگ بھی عطا کیا۔۔ بہت خوب۔۔۔ :) :great:
پھر جب آپ نے "ان" سے پوچھا کہ یہ دونوں کس خیال و اڑان میں ہیں۔۔ تو "انہوں" نے آپ کے بارے یہ تو نہیں کہا کہ
"میرے ہاتھوں میں پہنا کے چوڑیاں کہ موج بنجارا لے گیا ہائے۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔"

اور نیچے جو اتنی دقیق گفتگو فرمائی ہے آپ دونوں احباب نے۔۔۔ ۔ یار لوگ خیال رکھا کرو۔۔ یہاں ہم سے لوگ بھی کبھی آجاتے ہیں۔۔ جو گہرائی میں غوطہ لگانے کے فن سے ناآشنا ہیں۔۔۔ :)

بہت نوازش اس کرم فرمائی پر ۔ :D

فلک شیر بھائی کے سوال کو تو ہم نے کسی نہ کسی طرح جمال احسانی کے حفظِ ما تقدم کے طور پر دیئے گئے جواب سے نتھی کر دیا تھا۔ لیکن آپ کو کیا جواب دیں۔ :eek::p

ویسے شاعروں کی اکثر وارداتیں قلبی ہوتی ہیں۔ :D:p انہیں سنجیدہ نہیں لینا چاہیے۔ :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اپنے دل نشین نثری انداز میں اس کی تشریح بھی فرمادیں تو مزہ دو بالا ہوجائے۔
احمد بھیا سے اجازت لے دیں۔۔۔ تو میں چونکہ اس واقعے کا چشم دید گواہ ہوں۔۔ میں بیان کر دیتا ہوں۔۔ لیکن انداز دلنشیں نہ ہوگا۔۔۔ کیوں کہ آنکھوں دیکھا احوال ہوگا۔۔۔ اور میں ویسے بھی لفاظی میں طفل مکتب بھی نہیں۔۔۔ :D
 
ارے بھیا ! ایسے سخن فہم ہوتے تو بات ہی کیا تھی۔۔۔ ! :D:p
احمد بھیا سے اجازت لے دیں۔۔۔ تو میں چونکہ اس واقعے کا چشم دید گواہ ہوں۔۔ میں بیان کر دیتا ہوں۔۔ لیکن انداز دلنشیں نہ ہوگا۔۔۔ کیوں کہ آنکھوں دیکھا احوال ہوگا۔۔۔ اور میں ویسے بھی لفاظی میں طفل مکتب بھی نہیں۔۔۔ :D
ٹھیک پھر ہم ان کی جانب سے اجازت دیتے ہیں۔
 
رشک بھرے دو سوال

کاسنی رنگ کا
وہ جو چھوٹا سا پھول اُس کے بالوں میں ہے
کن خیالوں میں ہے؟

اور آویزے جو
جھلملاتے ہوئے اُس کے کانوں میں ہیں
کن اُڑانوں میں ہیں؟
واہ واہ احمد بھائی۔
کیا خوب نظم ہے۔
بس اب ان
رشک بھرے دو سوالوں کے
اشک بھرے دو جواب بھی آنے چاہئیں :sneaky:
 

محمداحمد

لائبریرین
واہ واہ احمد بھائی۔
کیا خوب نظم ہے۔

بہت نوازش !
بس اب ان
رشک بھرے دو سوالوں کے
اشک بھرے دو جواب بھی آنے چاہئیں

ارے بھئی کوئی اور قافیہ تلاش کر لیجے اشکوں بھرے جواب کس دل سے رقم کریں گے ہم۔ :) :) :)
 
رشک بھرے دو سوال

کاسنی رنگ کا
وہ جو چھوٹا سا پھول اُس کے بالوں میں ہے
کن خیالوں میں ہے؟

اور آویزے جو
جھلملاتے ہوئے اُس کے کانوں میں ہیں
کن اُڑانوں میں ہیں؟

محمد احمدؔ
واہ واہ کیا کہنے۔ کمال ہے :)
بالکل ایسا لگا جیسے نثم پڑھ رہا ہوں :) :) :) :)
 
Top