نعت رسولِ مقبولﷺ۔۔۔ تا ابد چمکیں گے یہ نور کے ہالے تیرے

محمد بلال اعظم

لائبریرین
اس زمرے میں پہلی بار دھاگہ کھول رہا ہوں ایک نعت رسولِ مقبول ﷺ سے۔
بابا جانی کی شفقتوں کے طفیل کہ انہی کی اصلاح کی بدولت یہ نعت مکمل ہوئی۔

تا ابد چمکیں گے یہ نور کے ہالے تیرے
ہاتھ باندھے کھڑے ہیں چاہنے والے تیرے​

یہاں بھی تیرا سہارا ہے صفا کے پیکر
اور وہاں بھی ہمیں درکار حوالے تیرے​

یہ بھی ہم ہیں کہ تری ذات کی حرمت پہ نثار
اور ہم نے ہی فرامین بھی ٹالے تیرے​

تیری سیرت کے توسط سے ہے روشن دنیا
چار سو پھیلے ہیں دنیا میں اجالے تیرے​

شہدِ ایمان میں ڈوبی ہوئی شیریں باتیں
کیسے اندازِ محبت ہیں نرالے تیرے​

ہم کہ عاصی ہیں، گنہگار ہیں لیکن پھر بھی
بات میں ذکر ترا، لب پہ ہیں پیالے تیرے​

(محمد بلال اعظم)​

آخری تدوین:

نیلم

محفلین
واہ سبحان اللہ
کیا خوبصورت نعت ہے
ڈھیر ساری مبارک باد ٖقبول کرو ،،:)
،،،
یہاں بھی تیرا سہارا ہے صفا کے پیکر
اور وہاں بھی ہمیں درکار حوالے تیرے
 
غدیر زھرا

لائبریرین
یہاں بھی تیرا سہارا ہے صفا کے پیکر
اور وہاں بھی ہمیں درکار حوالے تیرے

شہدِ ایمان میں ڈوبی ہوئی شیریں باتیں
کیسے اندازِ محبت ہیں نرالے تیرے

سبحان اللہ -- بہت خوب ہدیہ عقیدت پیش کیا آپ نے -- جزاک اللہ :)
 
نایاب

لائبریرین
سبحان اللہ
بلا شک درجہ بلند ہے مدح رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کرنا ۔
بہت مبارک ہو محترم بھائی کہ یہ " بڑے نصیب کی ہے بات "
اللہ تعالی آپ کے قلم کو سدا عشق رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خوشبو سے تر رکھے آمین
 
نایاب

لائبریرین
حق ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ بھی ہم ہیں کہ تری ذات کی حرمت پہ نثار
اور ہم نے ہی فرامین بھی ٹالے تیرے
 
تلمیذ

لائبریرین
واہ واہ ۔ بہت اعلی نعت کے میدان میں نہایت پختہ کلام ،جس کا ایک ایک شعر اثر آفرین ہے۔
اللہ تعالےحضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں آپ کا یہ نذرانۂ عقیدت قبول فرمائے اورآپ کو مزید توفیق دے کہ آپ اسطرح کے ہدیے پیش کرتے رہں۔ آمین۔ جزاک اللہ!
 
عاطف بٹ

محفلین
یہ بھی ہم ہیں کہ تری ذات کی حرمت پہ نثار​
اور ہم نے ہی فرامین بھی ٹالے تیرے​
واہ، بہت ہی خوبصورت ہدیہء عقیدت ہے۔​
شریک محفل کرنے پر بہت شکریہ بلال​
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
اس زمرے میں پہلی بار دھاگہ کھول رہا ہوں ایک نعت رسولِ مقبول ﷺ سے۔
بابا جانی کی شفقتوں کے طفیل کہ انہی کی اصلاح کی بدولت یہ نعت مکمل ہوئی۔
نعت پر مجھ طالب علم کے تاثرات کچھ زیادہ اہمیت نہیں رکھتے، پھر بھی :
تا ابد چمکیں گے یہ نور کے ہالے تیرے​
ہاتھ باندھے کھڑے ہیں چاہنے والے تیرے​
دوسرے مصرعے کی روانی متاثر ہور ہی ہے، اگر کوئی اس سے بہتر سوجھے جس میں روانی بہتر ہو تو اچھا رہے گا۔۔۔

یہاں بھی تیرا سہارا ہے صفا کے پیکر​
اور وہاں بھی ہمیں درکار حوالے تیرے​
یہاں اور وہاں سے کیا مراد ہے؟ ظاہر ہے دنیا اور آخرت ۔۔۔ یہ شعر بیان کرتا تو زیادہ بہتر تھا۔۔۔

یہ بھی ہم ہیں کہ تری ذات کی حرمت پہ نثار​
اور ہم نے ہی فرامین بھی ٹالے تیرے​
۔۔۔ شعرمیں عجز بیان ہے، یعنی شاعر کہتا ہے کہ ہم حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی حرمت پر نثار بھی ہیں اور فرامین بھی ٹالتے ہیں، لیکن شعر سے یہ واضح نہیں کہ ایسا کرنا غلط ہے یا درست۔۔۔

تیری سیرت کے توسط سے ہے روشن دنیا​
چار سو پھیلے ہیں دنیا میں اجالے تیرے​
۔۔ بے شک۔۔ بالکل واضح بات ہے۔۔

شہدِ ایمان میں ڈوبی ہوئی شیریں باتیں​
کیسے اندازِ محبت ہیں نرالے تیرے​
۔۔ شہدایمان کی ترکیب درست ہے یا غلط، فی الحال تحقیق طلب ہے میرے لیے۔۔۔ لیکن اوپر کسی نے اعتراض نہیں کیا تو درست ہونا غالب قیاس نظر آتا ہے۔۔۔ دوسرے مصرعے میں شاید بہتری کی گنجائش موجود ہے، لیکن کیا۔۔ فی الحال ذہن میں نہیں۔۔۔

ہم کہ عاصی ہیں، گنہگار ہیں لیکن پھر بھی​
بات میں ذکر ترا، لب پہ ہیں پیالے تیرے​
۔۔ دوسرا مصرع،،، لب پہ ہیں پیالے تیرے ۔۔۔ وضاحت طلب ہے۔۔۔

(محمد بلال اعظم)​

محمد بلال اعظم

لائبریرین
یہاں بھی تیرا سہارا ہے صفا کے پیکر
اور وہاں بھی ہمیں درکار حوالے تیرے

شہدِ ایمان میں ڈوبی ہوئی شیریں باتیں
کیسے اندازِ محبت ہیں نرالے تیرے

سبحان اللہ -- بہت خوب ہدیہ عقیدت پیش کیا آپ نے -- جزاک اللہ :)
بہت شکریہ غدیر زھرا صاحبہ
جزاک اللہ
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
سبحان اللہ
بلا شک درجہ بلند ہے مدح رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کرنا ۔
بہت مبارک ہو محترم بھائی کہ یہ " بڑے نصیب کی ہے بات "
اللہ تعالی آپ کے قلم کو سدا عشق رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خوشبو سے تر رکھے آمین
حق ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
یہ بھی ہم ہیں کہ تری ذات کی حرمت پہ نثار
اور ہم نے ہی فرامین بھی ٹالے تیرے
بہت شکریہ نایاب بھائی
بہت ممنون تبصرہ کے لئے۔
سدا خوش رہیے۔
جزاک اللہ
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
واہ واہ ۔ بہت اعلی نعت کے میدان میں نہایت پختہ کلام ،جس کا ایک ایک شعر اثر آفرین ہے۔
اللہ تعالےحضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں آپ کا یہ نذرانۂ عقیدت قبول فرمائے اورآپ کو مزید توفیق دے کہ آپ اسطرح کے ہدیے پیش کرتے رہں۔ آمین۔ جزاک اللہ!
ثم آمین!
سراپا سپاس ہوں اس حوصلہ افزائی پہ۔
جزاک اللہ
 
Top