نفیس نستعلیق کی مدد سے لگیچر بیسڈ فانٹ کی تیاری 2

arifkarim

معطل
اب تو یاد بھی نہیں رہا۔ جہاں تک میری یادداشت کام کرتی ہے، غالباً فانٹ کا بنیادی ڈھانچہ ہی مجھ سے نہیں بن پایا تھا۔ :confused:
اچھا آجکل ایک اور فانٹ کے سلسلہ میں جو کہ نفیس نستعلیق پر مبنی ہے ہم کام کرنا چاہتے ہیں۔ اسی دوران آپکا یہ خواب بھی پورا ہو جائے گا۔ انشاءاللہ۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
ہمارے ایک دوست نے نفیس نستعلیق کی تمام اشکال کو ری ڈیزائن کیا ہے اور ایک نئے رنگ و آہنگ کا فونٹ وجود میں آیا ہے ۔۔ جو کہمارے خیال میں کتابوں کے متون کے لیے مناسب ترین ہوگا ۔۔۔ ہم یہ چاہتے ہیں کہ اس فونٹ کی مدد سے لگیچر جنریٹ کر کے اس میں ڈالے جائیں
کیا آپ لوگوں میں سے کوئی بھی جو سابق میں اس سلسلہ میں کام کرتا رہا ہو مجھے یہ لگیچر خودکار طور پر تیار کر کے فراہم کر سکتا ہے ؟
 
اُستاد محترم! کل ہمنے آپکے حُکم پر ابن سعید بھائی سے اس کے متعلق تبادلہ خیال کیا تھا۔ دراصل پچھلی بار یہ پراجیکٹ اسلئے ٹھپ ہو گیا تھا کہ ترسیمہ جات کی بیس لائن بہت خراب آ رہی تھی۔ ہم اسے خودکار طور پر ٹھیک کرنے کا کوئی طریقہ ڈھونڈ رہے ہیں۔
 
بیس لائن بھی اور کوالٹی کا بھی خیال ہونا چاہیئے ۔۔۔ آپ دونوں کا بہت شکریہ
:)
 
نبیل

تکنیکی معاون
ہمارے ایک دوست نے نفیس نستعلیق کی تمام اشکال کو ری ڈیزائن کیا ہے اور ایک نئے رنگ و آہنگ کا فونٹ وجود میں آیا ہے ۔۔ جو کہمارے خیال میں کتابوں کے متون کے لیے مناسب ترین ہوگا ۔۔۔ ہم یہ چاہتے ہیں کہ اس فونٹ کی مدد سے لگیچر جنریٹ کر کے اس میں ڈالے جائیں
کیا آپ لوگوں میں سے کوئی بھی جو سابق میں اس سلسلہ میں کام کرتا رہا ہو مجھے یہ لگیچر خودکار طور پر تیار کر کے فراہم کر سکتا ہے ؟

السلام علیکم،
شاکرالقادری صاحب، کیا آپ کا نفیس نستعلیق کو بطور بیس فونٹ استعمال کرنے کا ارادہ ہے؟ کیا نئی اشکال موجودہ وولٹ ورک کے ساتھ درست کام کر رہی ہیں؟
 
شاکرالقادری

لائبریرین
السلام علیکم،
شاکرالقادری صاحب، کیا آپ کا نفیس نستعلیق کو بطور بیس فونٹ استعمال کرنے کا ارادہ ہے؟ کیا نئی اشکال موجودہ وولٹ ورک کے ساتھ درست کام کر رہی ہیں؟
چونکہ نفیس نستعلیق ہی کی اشکال کی کی ہی تشکیل نو کی گئی ہے ۔۔۔ اس لیے ظاہر ہے کہ بیس فونٹ یہی رہے گا ۔۔۔ نئی اشکال سے مراد کوئی بنیادی تبدیلی نہیں ہے بلکہ نفیس کے گلف پر اپنی ڈیزائن کردہ اشکال کو ری پلیس کیا گیا ہے اور مزے کی بات ہے کہ یہ کام جس نے کیا ہے اس کے پاس سورس بھی نہیں تھا (یعنی شپڈ فونٹ پر ہی یہ سارا عمل مکمل ہوا) اور اس سے بڑھ کر یہ کہ تمام اشکال کا جڑاؤ بالکل درست ہے اور۔۔۔۔ فونٹ مکمل طور پر کام کر رہا ہے تمام الفاظ بالکل درست لکھے جا رہے ہیں
لگیچر ڈالنے کی خواہش تو صرف اس لیے ہے کہ اس کی رفتار بڑھ جائے

%D8%AC%D8%AC%D8%AC%D8%AC%D8%AC%D8%AC.png
 
آخری تدوین:

نبیل

تکنیکی معاون
بہت خوب شاکرالقادری صاحب۔ کیا اس نئے بیس فونٹ پر کام مکمل ہو چکا ہے؟ اگر اس کے کچھ سکرین شاٹ مل جائیں تو خوب رہے گا۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
سکرین شارٹ جلدی جلدی میں مختصر سی عبارت لکھ کر اوپر والے مراسلے کی تدوین کرتے ہوئے شامل کر دیا ہے فرصت سے دو چار شارٹ اور ڈال دونگا در اصل افطاری کا وقت بہت قریب ہے :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ شاکرالقادری صاحب۔ یہ کچھ ایرانی طرز کی نستعلیق کا فونٹ لگ رہا ہے، کیا ایسا ہی ہے؟
 
شاکرالقادری

لائبریرین
بہت شکریہ شاکرالقادری صاحب۔ یہ کچھ ایرانی طرز کی نستعلیق کا فونٹ لگ رہا ہے، کیا ایسا ہی ہے؟
جی ہاں اس میں کافی حد تک ایرانی کی آمیزش ہے لیکن میرے ذاتی خیال میں اس قسم کا خط لمبے متن والی کتابوں کی کمپوزنگ میں نہایت عمدہ رزلٹ دیتا ہے اور خوبصورت تاثر ملتا ہے
 
arifkarim

معطل
بیس لائن بھی اور کوالٹی کا بھی خیال ہونا چاہیئے ۔۔۔ آپ دونوں کا بہت شکریہ
:)
ظاہر ہے۔ چونکہ یہ ترسیمہ جات svg یعنی ویکٹر فارمیٹ سے حاصل کئے جاتے ہیں یوں انکی کوالٹی برقرار رہتی ہے۔ باقی جہاں تک بیس لائن کا سوال ہے تو اسکو حل کرنے کیلئے محفل کے پروگرامر حضرات سے ریسرچ کی درخواست ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین

آپ اس مسئلے پر تفصیلی پوسٹ لکھیں۔ جہاں تک ہوسکا ہم مدد کو تیار ہیں۔
 
Top