کیا اعراب سے خالی ترسیموں کی فہرست میں دو زبر، دو زیر اور دو پیش والے ترسیمے شامل کیئے جانے چاہئیں؟
میری رائے میں تو ہرگز نہیں ہونے چاہییں، کیونکہ اگر اعراب کی مکمل سپوٹ ڈالنے کی کوشش کی جائے تو لگیچرز کی تعداد ایک اندازے سے تین گنا (یا اس سے بھی زیادہ) بڑھ جائے گی اور اگر ضروری الفاظ کا انتخاب کیا جائے تو بھی دوگنے تو ہو ہی جائیں گے۔ جب کہ وولٹ میں ایسے فیچر موجود ہیں جن کی مدد سے کسی بھی بغیر اعراب والے لگیچر پر جہاں چاہیں اعراب سیٹ کیا جاسکتا ہے۔تو پھر علاحدہ سے اعراب والے لگیچرز بنانے کا کیا مقصد؟
تعداد کی وجہ سے سائز بڑھے گا اور پینسٹھ ہزار کی حد بھی کم پڑ جائے گی۔ اعراب والے لگیچر رہن دیو فیر۔
پاء جی فیر کدوں تک آنلائن کردے او لگیچرز نوں؟
میں کچھ مسائل کے باعث اس گفتگو میں باقاعدگی سے شریک نہیں ہو پا رہا۔ باقی نکات پر بعد میں تبصرہ کروں گا۔ پہلے میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ نعیم سعید اور عارف کریم کی فراہم کردہ ترسیمہ جات کی لسٹ میں کیا فرق ہے؟ میری گزارش ہے کہ ایک مشترکہ ترسیمہ جات کی لسٹ کو علیحدہ سے سوفٹویر ریلیز فورم میں جاری کر دیا جائے تاکہ اس کی بہتر طور پر اشاعت ہو سکے۔ اور اسے جہان قلم پر بھی مشتہر کر دیا جانا چاہیے۔ میں اردو ویب بلاگ پر بھی اس کے بارے میں پوسٹ لکھ دوں گا۔
بھائی ایس وی جی فائل کا تو ربط ہی کام نہیں کر رہا۔
لو جی میں نے ابھی نوٹکیا ہے اوبنٹو پر پینگو ویو کے ذریعے لگیچر کی ایس وی جی ٹھیک بن رہی ہے۔ نبیل پائین تسیںاوبنٹو کو ٹرائی کرسکتے ہو۔
میرے خیال میں عارف کی فراہم کردہ ٹیمپلیٹ سے کام نہیں چلے گا۔ میں نے نوٹ کیا ہے کہ فونٹ فورج میں کسی گلف کے لیے ایس وی جی امپورٹ کرنے کے لیے اس گلف کا موجود ہونا ضروری ہے۔ کم از کم مجھے تو یہی سمجھ آئی ہے۔ اس صورت میں بلینک فونٹ میں بھی ان تمام گلفس کی جگہ موجود ہونی چاہیے۔ اگر عارف کے لیے ممکن ہو تو اسے چاہیے کہ وہ کوئی ایسا بلینک فونٹ فراہم کرے جس میں نئی ترسیمہ جات والی لسٹ میں موجود لگیچرز کی تعداد جتنے گلفس موجود ہوں اور ان کے پوسٹ سکرپٹ نیم بھی شامل ہوں تاکہ ان میں فونٹ فورج کے ذریعے ایس وی جی فائلیں امپورٹ کی جا سکیں۔ عارف کی فراہم کردہ ٹیمپلیٹ میں مسئلہ یہ ہے کہ اس میں کئی گلفس کے نام .notdef سے شروع ہو رہے ہیں اور ایسی کسی بھی گلف میں ایس وی جی فائل امپورٹ کرنے سے تمام ایسی گلفس میں یہی شکل امپورٹ ہو جاتی ہے کیونکہ .notdef نام والی گلف ڈیفالٹ گلف تصور ہوتی ہے۔ میں اس پہلو پر بھی غور کر رہا ہوں کہ پائتھون کی ttx لائبریری کے ذریعے مطلوبہ بلینک فونٹ جنریٹ کروایا لیا جائے۔ بہرحال اس پر تجربات کرکے ہی اس کی افادیت کا پتا چل سکے گا۔