وقت کی پیمائش کے لیے time کمانڈ کا استعمال کر لیں۔
بلکہ اگر اسے سکرپٹ میں ہی شامل کر دیا جائے تو اور بھی بہتر ہوگا۔
کریش ہونے پر اطلاعی پیغامات کی ساخت کیا تھی؟ انہیں بھی ایک فائل میں محفوظ کرنے کا انتظام کر دیتے ہیں تاکہ مسائل کا پتا لگانا زیادہ آسان ہو جائے۔
اور میں نے مشاہدہ کیا ہے کہ dpi کی قدر جتنی بھی رکھی جائے، بننے والی فائل میں شکل کا حجم وہی چھوٹا سا رہتا ہے۔ کوئی اور طریقہ استعمال کرتے ہیں۔ اگر پانگو سے براہِ راست کام نہ بنا تو svg کے متعلق دیگر کمانڈ لائن اوزاروں کو بھی دیکھ لیں گے۔
جی سعد بھائی میں نے کوڈ میں بینچ مارکنگ کے لئے ٹائم اسٹیمپ کا انتظام کر دیا تھا لیکن پہلی بار کوڈ رن کرنے کے بعد جب مجھے اس کی ضرورت محسوس ہوئی۔ اور تب سے دوسری بار رن ہی نہیں کیا۔
چونکہ میں نے اسکرپٹ آؤٹ پٹ کو اسٹینڈرڈ آؤٹ پٹ پر تھرو کیا تھا اس لئے حرف بہ حرف نہیں بتا سکتا کہ ریسپانس کیا تھا، آئندہ آؤٹ پٹ کو کسی فائل میں ری ڈائریکٹ کر لوںگا۔ لیکن پہلے رن میں کل پانچ بار ایسا ہوا جس کی صفر بائٹ کی فائلیں بنی ہیں باقی سبھی درست بنی ہیں۔ ابھی یہ بھی کہنا درست نہیں ہوگا کہ ہر بار وہ پانچوں فیل ہوں گی جب تک ایک سے زائد بار تجربہ دہرا نہ لیا جائے۔ اس وقت پینگو ویو کا آؤٹ پٹ کچھ segmentation fault --- core dump کی کہانی سنا رہا تھا۔ مجھے یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ کیا ان پانچوں کے درمیان کوئی مخصوص دوری تھی فائل میں جس سے میموری اورفلو وغیرہ کی بات سوچی جا سکتی ہے۔
آپ کو ڈی پی آئی اور ڈائمینشن کا فرق سمجھنا ہوگا۔ اگر آپ توقع رکھتے ہیں کہ ڈاٹس پر انچ بڑھانے سے آؤٹ پٹ کے ابعاد بدلیں گے تو یہ عبث ہے۔ اگر آپ قدرے بڑے دکھنے والے ترسیمے چاہتے ہیں تو ہم لائن ہائٹ بڑھا دیتے ہیں۔ لہٰذا کوئی بتا دے کہ لائن ہائٹ کتنے پوائنٹ چاہئیں۔ ڈی پی آئی بڑھانے سے صرف اور صرف کوالٹی بہتر ہوگی۔ ویسے بھی ویکٹر گرافکس میں یہ چیز زیادہ معنی نہیں رکھتی۔
ایک اور چیز نوٹس کی ہے کہ ابرار بھائی کی فراہم کردہ ترسیموں کی فائل ونڈوز میںبنی ہوئی ہے لہذا اس کی لائن اینڈنگ لینکس لائن اینڈنگ سے مختلف ہے۔ لہٰذا پہلے اس فائل کو یونکس فارمیٹ میں بدل لینا محفوظ طریقہ ہوگا۔ ورنہ ہر ترسیمے کے ساتھ ایک عدد \r کیریج ریٹرن کیریکٹر کا اظافہ ہو جائے گا جو کہ فائل نیم میں بھی نظر آئے گا۔
شاکر (دوست) بھائی میں پہلے بھی بتا چکا ہوں کہ سبھی ترسیموںکا ڈئمینشن یکساں نہیں ہوگا بلکہ ہائٹ کے ساتھ اس کی نیچرل وڈتھ ایجسٹ ہو جائے گی۔ میں نے مثال کے طور پر "ء" اور "نستعلیقیت" کا حوالہ دیا تھا۔
اگر احباب گٹ پر کام کرتے ہوں تو یہ کوڈ گٹ ہب پر ڈال دوں جہاں کولیبوریشن میں تبدیلیاں کی جا سکیںگی۔ رہا سوال جینریٹیڈ ایس وی جی فائلوں کا تو وہ میں اپنے ڈراپ باکس فولڈر میں رکھ دیتا ہوں۔ لیکن ان کا مجموع حجم ساڑھے چار سو میگا بائٹ ہے لہٰذا ڈاؤن لوڈ کرپانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوگی۔
ابھی فائلوں کے نام کا مسئلہ بھی ہے۔ اس پر بھی تھوڑا سا کام کرنا ہوگا۔