شاکرالقادری
لائبریرین
کچھ عرصہ پہلے ایک دوست کے ساتھ مل کر نفیس نستعلیق کے کیریکٹرز کو تبدیل کرنے کا کام شروع کیا تھا جو کہ بالآخر مکمل ہوا اور فونٹ کام کرنے لگا ۔ لیکن رفتار کا وہی مسئلہ جو نفیس کے ساتھ تھا یہاں بھی پیش آیا۔ اب ترسیمے جنریٹ کرانے اور انہیں فونٹ میں امپورٹ کرنے کا خود کار نظام اہل محفل کی جانب سے متعارف ہوا تو کچھ امید بندھی ۔ سو اس فونٹ میں ترسیموں کو شامل کرنا شروع کیا۔ ابھی تک صرف ایک ہزار ترسیمے فونٹ میں داخل کرنے کے بعد ایک ٹیسٹ فائل پی ڈی ایفکی صورت میں آپ سب کی خدمت میں پیش ہے امید ہے کہ پسند آئے گی۔ یہ پی ڈی ایف ان پیج میں تیار کی گئی ہے۔
پی ڈی ایف فائل
arifkarim , نبیل ، متلاشی ، محمد سعد
پی ڈی ایف فائل
arifkarim , نبیل ، متلاشی ، محمد سعد