نفیس کی بنیاد پر بنایا گیا القلم جوہر نستعلیق

شاکرالقادری

لائبریرین
کچھ عرصہ پہلے ایک دوست کے ساتھ مل کر نفیس نستعلیق کے کیریکٹرز کو تبدیل کرنے کا کام شروع کیا تھا جو کہ بالآخر مکمل ہوا اور فونٹ کام کرنے لگا ۔ لیکن رفتار کا وہی مسئلہ جو نفیس کے ساتھ تھا یہاں بھی پیش آیا۔ اب ترسیمے جنریٹ کرانے اور انہیں فونٹ میں امپورٹ کرنے کا خود کار نظام اہل محفل کی جانب سے متعارف ہوا تو کچھ امید بندھی ۔ سو اس فونٹ میں ترسیموں کو شامل کرنا شروع کیا۔ ابھی تک صرف ایک ہزار ترسیمے فونٹ میں داخل کرنے کے بعد ایک ٹیسٹ فائل پی ڈی ایفکی صورت میں آپ سب کی خدمت میں پیش ہے امید ہے کہ پسند آئے گی۔ یہ پی ڈی ایف ان پیج میں تیار کی گئی ہے۔
پی ڈی ایف فائل
arifkarim , نبیل ، متلاشی ، محمد سعد
 
نعیم سعید

محفلین
شاکر القادری صاحب! ’خط‘ ماشاء اللہ بہت اچھا لگ رہا ہے۔
ترسیمے آپ نے کریکٹر فونٹ کے ذریعہ بنائے ہیں یا کتابت کروا کر تیار کیے ہیں ؟ صرف ترسیموں کے ساتھ ایک پی ڈی ایف فائل بھی نمونہ کے طور پر دکھائے گا۔
 
نعیم سعید ! بھائی پسندیدگی کا شکریہ
یہ تمام ترسیمے کیریکٹر فونٹ کے ذریعہ ہی جنریٹ کروائے گئے ہیں۔ البتہ کیریکٹر فانٹ کے لیے حروف و اشکال ایک دوست سے کتابت کروائے تھے ۔۔۔۔۔۔۔ جس کے لیے کاتب کو نفیس کے کیریکٹرز فراہم کیے گئے تھے جس کو انہوں نے اپنے خط میں لکھ دیا ۔۔۔۔۔۔ کیریکٹر فونٹ صد فیصد درست کام کر رہا ہے کوئی مسئلہ درپیش نہیں تاہم ترسیمے تو صرف فونٹ کی رفتار بڑھانے کے لیے ڈالنا چاہتا ہوں:
ترسیموں کی پی ڈی ایف
 
arifkarim

معطل
یہ تمام ترسیمے کیریکٹر فونٹ کے ذریعہ ہی جنریٹ کروائے گئے ہیں۔ البتہ کیریکٹر فانٹ کے لیے حروف و اشکال ایک دوست سے کتابت کروائے تھے ۔۔۔۔۔۔۔ جس کے لیے کاتب کو نفیس کے کیریکٹرز فراہم کیے گئے تھے جس کو انہوں نے اپنے خط میں لکھ دیا ۔۔۔۔۔۔
کیا یہ حروف ہاتھ سے لکھ کر اسکین کئے گئے تھے؟ یا کمپیوٹر پر ہی ری ڈیزائن کیا تھا؟
 
نعیم سعید

محفلین
نعیم سعید ! بھائی پسندیدگی کا شکریہ
یہ تمام ترسیمے کیریکٹر فونٹ کے ذریعہ ہی جنریٹ کروائے گئے ہیں۔ البتہ کیریکٹر فانٹ کے لیے حروف و اشکال ایک دوست سے کتابت کروائے تھے ۔۔۔۔۔۔۔ جس کے لیے کاتب کو نفیس کے کیریکٹرز فراہم کیے گئے تھے جس کو انہوں نے اپنے خط میں لکھ دیا ۔۔۔۔۔۔ کیریکٹر فونٹ صد فیصد درست کام کر رہا ہے کوئی مسئلہ درپیش نہیں تاہم ترسیمے تو صرف فونٹ کی رفتار بڑھانے کے لیے ڈالنا چاہتا ہوں:
ترسیموں کی پی ڈی ایف
بہت شکریہ شاکر بھائی
 
نبیل

تکنیکی معاون
بہترین فونٹ ہے شاکرالقادری صاحب۔ یہ کونسا سٹائل ہے۔ مجھے یہ نفیس نستعلیق سے بہت بہتر معلوم ہو رہا ہے۔
جہاں تک متون کی کتابت کا تعلق ہے تو مختلف لوگوں کی رائے لی جانی چاہیے۔ ظاہر ہے اس سلسلے میں اس کا نوری نستعلیق سے مقابلہ کیا جائے گا۔ پبلشر حضرات کی رائے بھی دریافت کی جانی چاہیے۔
 
شکریہ نبیل ! نفیس سے تو خیر یہ کئی گنا بہتر ہے اگر بہتر نہ ہوتا تو اس پر اتنی محنت کیون کی جاتی ۔۔۔۔ سٹائل تو لاہوری ہی ہے ۔۔۔ میں اسے خاص طور پر کتابوں کے متن کے لیے تیار کر رہا ہوں۔۔۔ میرا ذاتی ذوق تو متن کی کتابت کے لیے اسی جانب مائل ہے۔ البتہ ترسیموں کی تکمیل اور کرننگ کی دستیابی کے بعد اس بات کا فیصلہ ہوگا کہ لوگ اسے بمقابلہ نوری نستعلیق استعمال کرنا پسند کریں گے یا نہیں
 
چاچو! بہت عمدہ کام ہوا ہے، ما شاء اللہ طبیعت خوش ہو گئی۔ اعراب اور مد وغیرہ تھوڑے فاصلے پر محسوس ہو رہے ہیں، ممکن ہے کہ یہ تکنیکی معاملہ ہو یا پھر اس خط کا طرز ہی ایسا ہو، وگرنہ مجموعی طور پر ہمیں یہ خط کافی پسند آیا۔ :) :) :)
 
بہت خوشی ہوئی کہ آپ کی نکتہ چین طبیعت کو کوئی چیز پسند آئی ۔۔ اس بات کو ہم اپنی کامیابی سمجھتے ہیں ۔ معمولی فرق جو آپ کو نظر آرہا ہے انشأ اللہ درست ہو جائے گا
 
متلاشی

محفلین
کافی اچھا رزلٹ ہے مکرمی شاکر القادری صاحب۔۔ امید ہے مزید ترسیمہ جات ڈالنے کے بعد مزید بہتر ہو جائے گا۔۔۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
شاندار ڈیزائن ہے، شاکر القادری صاحب! (y) کرننگ مکمل ہو جائے تو کتابوں کی ٹائپ سیٹنگ کے لیے اس فونٹ کا استعمال کافی دلچسپ ہو گا۔
 
دہلوی طبیعت میں انقلابی طور پر لاہوری تبدیلی رونما ہو گئی ہے :) شاکرالقادری داد وصول کر لیں :)
بھئی یہ دہلوی اور لاہوری والے الزام ہم پر زبردستی نہ ٹھونسیں۔ کسی ایک خط کے تئیں رغبت یا عدم رغبت کا اطلاق پوری طرز تحریر پر نہیں ہونا چاہیے۔ :) :) :)
 
arifkarim

معطل
شکریہ عارف تمہاری ذاتی رائے ابھی تک نہیں ملی
اسی دھاگے کی پہلی پوسٹ چیک کریں :)

بھئی یہ دہلوی اور لاہوری والے الزام ہم پر زبردستی نہ ٹھونسیں۔ کسی ایک خط کے تئیں رغبت یا عدم رغبت کا اطلاق پوری طرز تحریر پر نہیں ہونا چاہیے۔ :) :) :)
یہ الزام نہیں تھا جناب :) :) :)
 
Top