نقد و نظر

ایوب ناطق

محفلین
اور ایک اور بات ریکارڈ کی درستگی کیلئے ۔۔۔مطلع کے حوالے سے
جناب ایوب ناطق کو دوسرے مصرعے میں ردیف زائد محسوس ہوئی
جی بالکل نہیں ' جناب شہزاد ناصر کے اس تبصرے پر کہ
اور جب آخری امید بھی ٹوٹ جائے تو اشکوں کے دھندلکے میں سراب
تو میں نے عرض کیا تھا کہ تو کیا ہے کی ردیف ۔۔۔آخری امید کو ٹوٹنے نہیں دے رہی ۔۔۔
مطلع میری نظر میں بشمول غمزہ والے شعر کے ' حاصلِ غزل ہے
 
آخری شعر
جو اونچی فضاؤں میں اُڑے گا وہ گرے گا
اک فرش نشیں گِر بھی اگر جائے تو کیا ہے​
اس مضمون کو اقبال نے اپنی ارفع سطع پر باندھا ہے اور خوب کہا ہے
گرتے ہیں شاہسوار ہی میدانِ جنگ میں
ایک بات جو محسوس کی کہ کہیں شعر سے یہ تاثر تو نہیں مل رہا کہ اونجی فضاؤں میں اڑنا نقصان دہ ہے؟ ۔۔ ویسے دوسرا مصرع کمال کا ہے ۔۔۔

"فضاؤں" کو "ہواؤں" کر دیا جائے تو کیسا؟
شہسوار والے شعر کا مضمون ہی اور ہے۔
 
بر سبیلِ تذکرہ ۔۔۔ یہ ایک نوٹ بھی دیکھ لیجئے:

گرتے ہیں شہسوار ہی میدانِ جنگ سے
وہ طفل کیا گرے گا جو گھٹنوں کے بَل چلے
کتاب میں اس شعر کے اصل شاعر کا نام 'عظیم بیگ عظیم' اور اصل شعر یوں نقل کیا گیا ہے۔
شہ زور اپنے زور میں گرتا ہے مثلِ برق
وہ طفل کیا گرے گا جو گھٹنوں کے بَل چلے


۔۔۔ فرحت کیانی بہ حوالہ "اردو کے ضرب الامثال اشعار" از محمد شمس الحق
بلاگ: "دریچہ" http://dareeecha.blogspot.com/2008/01/blog-post_06.html
 

ایوب ناطق

محفلین
"فضاؤں" کو "ہواؤں" کر دیا جائے تو کیسا؟
لفظ ''ہوا'' میں ''فضا'' کے مقابلے میں زیادہ دسعت اور معانی کی تہہ داری ہے۔ اور شعر کی موجودہ فضا میں اس کا استعمال نہ صرف شعر کو زیادہ با معنی اور مترنم کر دیگا بلکہ'' گرے گا ''کا ٹکڑا بھی سماعتوں پر بار محسوس نہ ہو گا۔۔ آپ کا انتخاب میری نظر میں بہترین ہے ۔۔
 
لفظ ''ہوا'' میں ''فضا'' کے مقابلے میں زیادہ دسعت اور معانی کی تہہ داری ہے۔ اور شعر کی موجودہ فضا میں اس کا استعمال نہ صرف شعر کو زیادہ با معنی اور مترنم کر دیگا بلکہ'' گرے گا ''کا ٹکڑا بھی سماعتوں پر بار محسوس نہ ہو گا۔۔ آپ کا انتخاب میری نظر میں بہترین ہے ۔۔

محاورہ ہے نا: ۔۔۔ اونچی ہواؤں میں اُڑنا (اپنے آپ کو "بڑی توپ شے" سمجھنا)
 
گستاخی معاف ۔۔۔
"سوچ و خیال" نہیں؛ یا تو "سوچ اور خیال" یا پھر "فکر و خیال"
"سطع" نہیں؛ "سطح"
"درستگی" نہیں؛ "درستی"
"تلاش و بسیار" نہیں؛ "تلاشِ بسیار"
"قوس و قزح" نہیں؛ "قوسِ قزح"
"سیدھا سادھا" نہیں؛ "سیدھا سادہ"
 
آخری تدوین:

ایوب ناطق

محفلین
نقد و نظر کی پہلی نشست کی کامیابی پر' پہلے تو تمام احباب کو مبارکباد' اور ساتھ ہی جناب یعقوب آسی محترم سے درخواست کہ اگلی نشست کے لئے صاحبِ غزل کا انتخاب فرما دیں۔
 
آخری تدوین:
تو میں نے عرض کیا تھا کہ تو کیا ہے کی ردیف ۔۔۔آخری امید کو ٹوٹنے نہیں دے رہی ۔۔۔
اس بات پہ عبدالحمید عدم کا ایک شعر نقل کروں گا
کیوں نہ ایک جھوٹی تسلّی پر قناعت کرلیں
لوگ کہتے ہیں عدم خواب حسیں ہوتے ہیں
:)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ہاں، ان سے پوچھ لیجئے۔ وہ مزاحیہ لکھتے ہیں، یہ تو آپ کو پتہ ہے۔

یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ کوئی نثر پارہ پیش کر دیا جائے۔ ذوالقرنین ( نیرنگ خیال ) سے کہتے ہیں۔ اپنا کوئی نثر پارہ پیش کریں۔
سر یہ تو شعری سی لڑی ہے۔ اور میں نے کچھ عرصہ سے کچھ نیا لکھا بھی نہیں۔
 
Top