شکریہ استادِ محترم (
محمد وارث )، اب ایک اور درخواست قبول فرمائیں تو مزا آ جائے۔
یہ وحید جان قاسمی نے جو مقطع کے پہلے مصرع میں اضافی شعر پڑھا، برائے مہربانی وہ معہ ترجمہ تحریر فرما دیں۔
گلوکار نے یوں پڑھا ہے:
در آں محفل کہ یارِ ما نشستہ
دو صد موسیٰ در آں محفل نشستہ
رسیدہ در مقامے قابَ قوسین
کہ احمد با احد یکجا نشستہ
وہ محفل کہ جہاں ہمارا یار بیٹھا وہاں موسیٰ جیسے اور بھی بہت سے (دو صد) بیٹھے ہیں لیکن قابِ قوسین کا وہ مقام کہ جہاں آپ (ص) پہنچے وہاں صرف محمد اور اللہ ہی یکجا ہوئے ہیں۔
مجھے لگتا ہے کہ گلوکار نے پہلے دو مصرعوں کو آگے پیچھے پڑھ دیا ہے کیوں کہ اس قطعے کا قافیہ "آ" اور ردیف "نشستہ" ہے لیکن دوسرے مصرعے سے قافیہ غائب ہے، ہو سکتا ہے دوسرا مصرع پہلا مصرع ہو۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ گلوکار نے دوسرا مصرع غلط پڑھا ہو، اگر اسے "در آں محفل دو صد مُوسیٰ نشستہ" پڑھا جائے تو قافیہ ردیف درست ہو جاتا ہے یعنی :
در آں محفل کہ یارِ ما نشستہ
در آں محفل دو صد موسیٰ نشستہ
رسیدہ در مقامے قابِ قوسین
کہ احمد با احد یکجا نشستہ