ننگے پاؤں - ویران ساحل - اداس شام اور میں

بہت خوب
اچھی اور اداس تصاویر ہیں
اور کوئی بھی نہیں تھا کیا وہاں
اور جس تصویر کو انیس نے کوٹ کیا ہے کیا وہ کیکڑے ہیں اور ابھی تازہ تصویر میں کونسی مخلوق ہے؟؟؟
تازہ تصویر کیکڑے کی ہیں۔۔
وہ تصویر سمندری پودوں کی ہے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
کمال تصاویر سر۔ ڈوبتا سورج تو میرے پسندیدہ مناظر میں سے ایک ہے۔ پر اداسی پر اتنی پیاری تصاویر۔ کیوں کیمرہ اداس نہ تھا کیا:p
اور سوئمنگ پول کو نہر کیوں بنا کر بیٹھے ہیں:ROFLMAO:
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
اداس تو آپ تھے شام تو اداس نہیں تھی۔ مجھے تو تصویریں دیکھ کر اچھا لگا۔
وقت اور جگہ کبھی اداس نہیں ہوتے۔ انسان خود اداس ہوتے ہیں تو وہ جگہ ان کا ساتھ دیتی ہے۔ اگر انسان خوش ہے تو ہر جگہ اچھی لگتی ہے اور اگر اداس ہے تو ہر جگہ اداس لگتی ہے۔ بہت پیاری تصویریں ہیں
 
عسکری

معطل
کمال تصاویر سر۔ ڈوبتا سورج تو میرے پسندیدہ مناظر میں سے ایک ہے۔ پر اداسی پر اتنی پیاری تصاویر۔ کیوں کیمرہ اداس نہ تھا کیا:p
اور سوئمنگ پول کو نہر کیوں بنا کر بیٹھے ہیں:ROFLMAO:
سومنگ پول پر ایسے جا بیٹھے جیسے چھپڑ تے ڈڈو :ROFLMAO:
 
عسکری

معطل
بہت خوب
اچھی اور اداس تصاویر ہیں
اور کوئی بھی نہیں تھا کیا وہاں
اور جس تصویر کو انیس نے کوٹ کیا ہے کیا وہ کیکڑے ہیں اور ابھی تازہ تصویر میں کونسی مخلوق ہے؟؟؟
یہ کیکڑے ہیں اس میں تو گھاس ہے بس :D یہ لوگ چھوٹی چھوٹی بلیں بنا کا بیٹھے ہوتے ہیں ساحل پر انجوائے کرتے :D
 
پردیسی

محفلین
بہت خوب پاکستانی برادر ۔۔۔۔۔آپ کے لئ ایک شعر ۔۔ پتہ نہیں کس کا ہے ۔۔ شاید ناصر کاظمی کا
نہ ملا کر اداس لوگوں سے
من تیرا بکھر نہ جائے کہیں
 
ساجد

محفلین
بہت خوب پاکستانی برادر ۔۔۔ ۔۔آپ کے لئ ایک شعر ۔۔ پتہ نہیں کس کا ہے ۔۔ شاید ناصر کاظمی کا
نہ ملا کر اداس لوگوں سے
من تیرا بکھر نہ جائے کہیں
نیتِ شوق بھر نہ جائے کہیں
تُو بھی دل سے اتر نہ جائے کہیں
آج دیکھا ہے تجھ کو دیر کے بعد
آج کا دن گزر نہ جائے کہیں
نہ ملا کر اداس لوگوں سے
حُسن تیرا بکھرنہ جائے کہیں
آرزو ہے کہ تو یہاں آئے
اور پھر عمر بھر نہ جائے کہیں
جی جلاتا ہوں اور سوچتا ہوں
رائیگاں یہ ہنر نہ جائے کہیں
آؤ کچھ دیر رو ہی لیں ناصر
پھر یہ دریا اترنہ جائے کہیں
(ناصر کاظمی)​
 
پردیسی

محفلین
ہاہا۔۔ بہت شکریہ بھائی جی ۔۔۔۔
نہ ملا کر اداس لوگوں سے
حُسن تیرا بکھرنہ جائے کہیں
بالکل صحیح ۔۔اصل میں اب کیا کیا بندہ یاد رکھے ۔۔ اب تو بس یہی ہے کہ کسی کو کسی سے ملا دو اور کسی کو کسی سے
 
ساجد

محفلین
ہاہا۔۔ بہت شکریہ بھائی جی ۔۔۔ ۔
نہ ملا کر اداس لوگوں سے
حُسن تیرا بکھرنہ جائے کہیں
بالکل صحیح ۔۔اصل میں اب کیا کیا بندہ یاد رکھے ۔۔ اب تو بس یہی ہے کہ کسی کو کسی سے ملا دو اور کسی کو کسی سے
اور خود کسی سے ملنے نہ جاؤ۔:)
 
شمشاد

لائبریرین
بہت خوب پاکستانی برادر ۔۔۔ ۔۔آپ کے لئ ایک شعر ۔۔ پتہ نہیں کس کا ہے ۔۔ شاید ناصر کاظمی کا
نہ ملا کر اداس لوگوں سے
من تیرا بکھر نہ جائے کہیں
ہے تو ناصر کاظمی کا ہی، لیکن دوسرا مصرعہ یوں ہے:

حُسن تیرا بکھر نہ جائے کہیں
 
Top