نوازشریف میرے لیڈر تھے اور ہیں، جمہوریت کیلئے ہر ایک کے ساتھ کھڑے ہوں گے: جاوید ہاشمی

زیک

مسافر
نواز شریف کی تمام ترین برائیوں سے قطع نظر تین بار وزیر اعظم ہونا اسکے (اچھا، برا، بدترین) لیڈر ہونے کا ثبوت ہے۔
 
arifkarim

معطل

پہلی بار فوج کے کندھوں پر بیٹھ کر آئے۔ دوسری بار اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر۔ اور اب تیسری بار الیکشن ریٹرننگ آفیسرز کے کندھوں پر۔ آپ اسکو تین سو بار ہی کیوں نہ وزیر اعظم منتخب کر دیں۔ نتیجہ وہی صفر ہی آئے گا۔ :D
 
اس کا جواب تو عشاق شریف ہی دے سکتے ہیں :)
اچھا مذاق برطرف، آپ یہ بتائیے کہ پنجاب کا وزیر خزانہ بننے سے قبل شریف فیملی کی جائیداد کیا تھی اور آج کیا ہے :)
پاکستان اور اس کے باہر، دونوں ہی شمار کرتے ہیں :)
اس بات کے مستند اعداد و شمار میرے پاس نہیں ہیں۔ اگر آپ کے پاس مستند ہیں تو ضرور بتائے۔
البتہ ایک بات میں کوئی شبہ نہیں کہ پاکستان میں سیاست کا نظام ایسا ہے کہ لوگ اسے بطور کاروبار ہی استعمال کرتے ہیں اور اپنی جائداد میں اضافہ کرتے رہتے ہیں۔
 
پہلی بار فوج کے کندھوں پر بیٹھ کر آئے۔ دوسری بار اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر۔ اور اب تیسری بار الیکشن ریٹرننگ آفیسرز کے کندھوں پر۔ آپ اسکو تین سو بار ہی کیوں نہ وزیر اعظم منتخب کر دیں۔ نتیجہ وہی صفر ہی آئے گا۔ :D
پنجاب کا وزیر خزانہ تو ان کو فوج نے بنایا بے شک۔
پہلی بار وزیراعظم ان کو پیپلز پارٹی کا راستہ روکنے کے لئے بنایا گیا۔
لیکن اسکے بعد نواز شریف کارکردگی کی بنا پر عوامی مقبولیت حاصل کر چکے تھے اسی لئے 97 کا الیکشن بغیر کسی سیاسی اتحاد کے لڑا تھا اور اچھی خاصی نشستیں حاصل کر لی تھیں۔
2002 اور 2013 کے انتخابات میں اسٹبلشمنٹ نواز کے خلاف تھی۔
ریٹرننگ افسروں والی بات میں مجھے کوئی وزن نظر نہیں آتا۔
 
کڑچھا گری۔ :D
این اے 118 جو لاہور کا ایک حلقہ ہے میں جب 50 لاکھ روپے خرچ کرنےکے بعد احتساب ہوا تو ان ریٹرننگ آفیسرز کے ایسے ایسے کارنامے سامنے آئے کہ بندہ سن کر حیران رہ جاتا ہے:
http://www.insaf.pk/news/national-n...rigging-in-2013-general-elections-hamid-zaman
 
محمداحمد

لائبریرین
ویسے میرا مشاہدہ ہے کہ عشاق مشرف اور عشاق عمران ، نواز پر بغیر دلیل اور ثبوت کے الزام لگاتے رہتے ہیں :)

دراصل یہ سب شخصیت پرستی کا شاخسانہ ہے۔ اسی لئے ہمارے ہاں ہر سیاستدان کے عشاق باآسانی مل جاتے ہیں۔

مزہ تب آئے گا جب ہماری (ہم سب کی) طرف سے توصیف و تنقید نظریاتی بنیادوں پر ہوا کرے گی۔
 
پتا نہیں ہماری قوم کو سیاسی اور جمہوری بلوغت کی منزل اور کتنے عرصے بعد ملے گی۔
 
arifkarim

معطل
اگر لیڈر کی تعریف مقبول عوامی سیاسی شخصیت کر لی جائے تو آپ کی بات درست ہے۔
مقبول ترین عوامی شخصیت تو عمران خان ہی ہے۔

ویسے میرا مشاہدہ ہے کہ عشاق مشرف اور عشاق عمران ، نواز پر بغیر دلیل اور ثبوت کے الزام لگاتے رہتے ہیں :)

میرا بھی نورا کشتی کے عاشقین کے بارہ میں یہی مشاہدہ ہے۔ آپ ہیں نا! :)

دراصل یہ سب شخصیت پرستی کا شاخسانہ ہے۔ اسی لئے ہمارے ہاں ہر سیاستدان کے عشاق باآسانی مل جاتے ہیں۔

مزہ تب آئے گا جب ہماری (ہم سب کی) طرف سے توصیف و تنقید نظریاتی بنیادوں پر ہوا کرے گی۔

یہ درست نہیں ہے۔ مجھے عمران خان کی ذات سے کسی قسم کا کوئی عشق نہیں۔ بلکہ تحریک انصاف کے منشور سے ہے یعنی مکمل انصاف پر مبنی نظام حکومت۔ کیا باقی سیاسی جماعتوں کا منشور اس قابل ہے کہ اس سے عشق کیا جائے؟

پتا نہیں ہماری قوم کو سیاسی اور جمہوری بلوغت کی منزل اور کتنے عرصے بعد ملے گی۔

نورا کشتی اور گھوڑوں کو مربے کھلانے والوں کے حکومت میں آنے کے بعد تو قطعی نہیں۔
 
پاکستان میں قومی سطح پر مقبول عوامی سیاسی شخصیات دو ہی ہیں۔ ایک عمران خان اور دوسرا نواز شریف۔
ایک وقت تھا 2011 اور 2012 کے دوران عمران خان سب سے زیادہ مقبول تھا۔ لیکن اس وقت نواز عمران سے زیادہ مقبول ہے اسکی دلیل حالیہ گیلپ سروے ہے۔
 
قیصرانی

یاد تو واپڈا والے بھی کم نہیں ہوتے :)
اگر کوئی اچھا کام کرے تو اس کو مقبول ہونا چاہئے۔ ابھی کل ہی یہ اشتہار نظروں سے گذرا ہے :)
10177445_696556880390614_4566810652528245939_n.jpg
 
قیصرانی

لائبریرین
پر امن احتجاج ضرور ہونے چاہیں تاکہ اچھا حکمران بھی نیت خراب ہونے سے پہلے ایک دفعہ پھر سوچ لے۔ :)
میرا ذاتی خیال ہے کہ اچھی حکومت کے ہونے کے لئے لازمی ہے کہ متحرک اور قابل اپوزیشن ہو جو حکومت کو "کیپ آن دی ٹوز" رکھ سکے :)
 
لیکن اپوزیشن اور دوسری سرگرمیوں میں ملکی معیشت کا نقصان اور جلاؤ گھیراؤ وغیرہ نہیں ہونا چاہئے۔
ایسے ہی جلسے جلوسوں کے لئے جگہیں مخصوص ہونی چاہئیں تاکہ ٹریفک اور بازاروں وغیرہ کے لئے مسئلہ نا ہو۔
 
Top