نواز شریف اور جہانگیر ترین تاحیات نااہل

ویسے اسوقت گیند اسٹیبلشمنٹ سے زیادہ عدلیہ کی کورٹ میں ہے۔ بابا رحمتے نے نواز شریف اور جہانگیر ترین کیساتھ تین چار بڑے وزرا پھڑکا دینے ہیں۔ پھر پنجاب میں نیب نے بیروکریسی کے ذریعہ کئی وزرا کی پکڑ دکڑ شروع کر دی ہے۔ احتساب اب بہت سخت اور کڑا ہونا ہے۔
اچھا لطیفہ ہے۔
 
شاہد شاہ

محفلین
یاز یہ شعر کس کا سرقہ ہے؟
5_C244472-_AE07-43_FA-_A51_D-71_FCE0_D09762.jpg
 
محمد وارث

لائبریرین
ویسے پاکستانی امریکہ کے بارے میں جو کچھ کہیں لیکن امریکہ کا دو ٹرموں والا قانون ایسا شاندار اور لاجواب ہے کہ اگر پاکستان میں نافذ کر دیا جائے تو واللہ پاکستانی سیاست کے ستر اسی فیصد مسائل ہی ختم ہو جائیں۔ خدا کی پناہ، پانچ سال بس اسی ایک شور شرابے میں گزر گئے جیسے پاکستان میں کوئی اور مسئلہ وجود ہی نہیں رکھتا۔

بخدا، اگر ان کو کہا جائے کہ میاں آٹھ سال پورے کرو ، جان چھوڑو اور کسی اور کو باری لینے دو تو دہائیوں کے سیاستدانوں کو نکالنے کے لیے ایسے "ڈرامے" نہ کرنے پڑیں جو پاکستان میں کیے جا رہے ہیں اور کیے جاتے رہے ہیں اور کیے جاتے رہیں گے، خاکم بدہن!
 
زیک

مسافر
ویسے پاکستانی امریکہ کے بارے میں جو کچھ کہیں لیکن امریکہ کا دو ٹرموں والا قانون ایسا شاندار اور لاجواب ہے
چوتھی بار روزویلٹ کے الیکٹ ہونے کے بعد ہی یہ آئینی ترمیم کی گئی۔ اس سے پہلے صرف یہ روایت ہی تھی کہ دو ٹرمز صدر رہا جائے
 
محمد وارث

لائبریرین
مثال کے طور پر جن دنوں میاں صاحب وزیرِ اعلیٰ تھے تو ریگن امریکی صدر تھا، پہلی بار وزیرِ اعظم بنے تو بُش سینیئر تھا۔ دوسری بارے بنے تو کلنٹن تھا، بیچ میں بُش جونیئر گذرا، میاں صاحب تیسری بار وزیر اعظم بنے تو اوبامہ تھا، اُس کو بھی بھگتا لیا تو ٹرمپ صاحب کو بھی دیکھ لیا۔اور یہاں ہمارے میاں صاحب گُل محمد کے گُل محمد ہی رہے۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
ویسے پاکستانی امریکہ کے بارے میں جو کچھ کہیں لیکن امریکہ کا دو ٹرموں والا قانون ایسا شاندار اور لاجواب ہے کہ اگر پاکستان میں نافذ کر دیا جائے تو واللہ پاکستانی سیاست کے ستر اسی فیصد مسائل ہی ختم ہو جائیں۔ خدا کی پناہ، پانچ سال بس اسی ایک شور شرابے میں گزر گئے جیسے پاکستان میں کوئی اور مسئلہ وجود ہی نہیں رکھتا۔

بخدا، اگر ان کو کہا جائے کہ میاں آٹھ سال پورے کرو ، جان چھوڑو اور کسی اور کو باری لینے دو تو دہائیوں کے سیاستدانوں کو نکالنے کے لیے ایسے "ڈرامے" نہ کرنے پڑیں جو پاکستان میں کیے جا رہے ہیں اور کیے جاتے رہے ہیں اور کیے جاتے رہیں گے، خاکم بدہن!
ویسے پاکستان میں کتنے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے دو مکمل ٹرمز پوری کی ہیں؟ یا ایک بھی پوری کی ہو؟
 
محمد وارث

لائبریرین
چوتھی بار روزویلٹ کے الیکٹ ہونے کے بعد ہی یہ آئینی ترمیم کی گئی۔ اس سے پہلے صرف یہ روایت ہی تھی کہ دو ٹرمز صدر رہا جائے
بعض روایتیں بھی قانون ہی کا درجہ رکھتی ہیں جیسے برطانیہ میں بھی۔ رورویلٹ کے پاس جواز تھا سو اس نے استعمال کیا،ترمیم کر کے کانگریس نے اور اچھا کیا!
 
شاہد شاہ

محفلین
کون کہہ سکتا ہے کہ اگرد و ٹرمز والا قانون یہاں ہوتا تو پھر پاکستانی سیاست کی کیا صورتحال اور تاریخ ہوتی۔
درست فرمایا۔ ۱۹۹۷ میں نواز شریف مختلف آئینی ترامیم کر کے امیر المومنین بننے جا رہے تھے۔ یہی کام آجکل چین میں ہوا جہاں پارٹی نے صدارت کی حد ختم کردی ہے۔ جبکہ روس میں پوٹن تاحیات صدارت کا منصب سنبھال چکا ہے۔ ترکی میں اردگان اسی راہ پر گامزن ہے۔
 
ویسے پاکستانی امریکہ کے بارے میں جو کچھ کہیں لیکن امریکہ کا دو ٹرموں والا قانون ایسا شاندار اور لاجواب ہے کہ اگر پاکستان میں نافذ کر دیا جائے تو واللہ پاکستانی سیاست کے ستر اسی فیصد مسائل ہی ختم ہو جائیں۔ خدا کی پناہ، پانچ سال بس اسی ایک شور شرابے میں گزر گئے جیسے پاکستان میں کوئی اور مسئلہ وجود ہی نہیں رکھتا۔

بخدا، اگر ان کو کہا جائے کہ میاں آٹھ سال پورے کرو ، جان چھوڑو اور کسی اور کو باری لینے دو تو دہائیوں کے سیاستدانوں کو نکالنے کے لیے ایسے "ڈرامے" نہ کرنے پڑیں جو پاکستان میں کیے جا رہے ہیں اور کیے جاتے رہے ہیں اور کیے جاتے رہیں گے، خاکم بدہن!
حضورِ والا، جونیجو نے کتنی ٹرم پوری کی تھیں؟
بے نظیر کو دو مرتبہ نکالا دیا گیا تھا؟
مسئلہ پرانے سیاستدانوں کا نہیں بذاتِ خود سیاستدانوں سے اور سیاست سے ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
حضورِ والا، جونیجو نے کتنی ٹرم پوری کی تھیں؟
بے نظیر کو دو مرتبہ نکالا دیا گیا تھا؟
مسئلہ پرانے سیاستدانوں کا نہیں بذاتِ خود سیاستدانوں سے اور سیاست سے ہے۔
جونیجو کو نکالنے والوں کا ساتھ کس نے دیا تھا؟ کن کے آبا و اجداد نے ایوب خان کے قصیدے پڑھے تھے، کن کی اولادوں نے مشرف کے گلاس بھرے تھےِ؟
یہ یہیں کے سیاہ ست دان تھے یا مریخ سے آئے تھے؟
 
یاز

یہی سوالات دوسری طرح سے بھی پوچھے جا سکتے ہیں۔
ساتھ کس نے نہیں دیا تھا؟
قصیدے کس نے نہیں پڑھے تھے؟
گلاس کس نے نہیں بھرے تھے؟
 
محمد وارث

لائبریرین
یہی سوالات دوسری طرح سے بھی پوچھے جا سکتے ہیں۔
ساتھ کس نے نہیں دیا تھا؟
قصیدے کس نے نہیں پڑھے تھے؟
گلاس کس نے نہیں بھرے تھے؟
چلیں آپ کو اپنے سوالوں کا جواب ملے تو بتائیے گا۔کھوٹے سکوں میں کوئی چمکدار پینی شاید مل جائے۔ :)
 
Top