نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج

جاسم محمد

محفلین
نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج
ویب ڈیسک پير 5 اکتوبر 2020

2089012-nawaz-1601878636-650-640x480.jpg

نوازشریف کی تقاریر کا مقصد پاکستان کو غنڈہ ریاست قرار دلانا ہے، ایف آئی آر فوٹو: فائل

لاہور / اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف اشتعال انگیز کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے شاہدرہ پولیس اسٹیشن میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنماؤں کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں 120 اے اور بی 121 اے اور بی ، 123 اے اور بی ، 124 اے اور بی و دیگر دفعات لگائی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف نے 30 ستمبر اور یکم اکتوبر کو ملکی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کی۔ نواز شریف کی تقریر مریم نواز اور راناثنااللہ سمیت تمام سیاسی قیادت نے سنی اور اس کی تائید کی، نواز شریف بھارتی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں ۔ ان کی تقاریر کا مقصد پاکستان کو غنڈہ ریاست قرار دلانا ہے۔نواز شریف کی تقریر سے پاکستان کا امیج متاثر ہوا۔

fir-1601881563.jpg

’نواز شریف کی تقاریر پر پابندی کی درخواست‘

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی تقاریر پر پابندی کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ درخواست پر سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی، درخواستگزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف نے اپنی 20 ستمبر کی تقریر میں ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ اس سے درخواست گزار کا کون سا بنیادی حق متاثر ہوا ہے، سیکورٹی ادارے موجود ہیں اس ملک میں ایک پارلیمنٹ بھی موجود ہے ، عدالت کو سیاسی نوعیت کے معاملات میں کیوں ملوث کرنا چاہتے ہیں؟

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا پیمرا کا کوئی قانون موجود ہے؟ جب پیمرا نےنوٹس بھیج رکھا ہے تو آپ یہاں کیوں آگئے۔ عدالت نے نواز شریف کی تقاریر پر پابندی کے لیے دائر درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف بھی گوجرانوالہ میں بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
 
شمشاد

لائبریرین
مقدمہ، ضمانت، پٹیشن، رہائی، یہی کچھ ہوتا رہے گا۔ آخر میں ہونا ہوانا کچھ بھی نہیں۔

البتہ یہ مانتا ہوں کہ "مارو کم گھسیٹو زیادہ" پر عمل ہو رہا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
مقدمہ، ضمانت، پٹیشن، رہائی، یہی کچھ ہوتا رہے گا۔ آخر میں ہونا ہوانا کچھ بھی نہیں۔
ایک عدالت سے سزا ملتی ہے تو دوسری عدالت سے سزا معطل
ایک عدالت کے حکم پر گرفتاری ہوتی ہے تو دوسری عدالت سے ضمانت
کوئی بھی بڑا کیس سیاسی دباؤ کی وجہ سے اپنے منطقی انجام تک پہنچنے ہی نہیں دیا جاتا۔ پھر اعتراض کیا جاتا ہے کہ ریاست پاکستان کیوں اتنی کمزور ہے۔ جب خود ہی قومی مجرموں، چوروں، غداروں کو بار بار ڈھیلیں دیں گے تو یہی نتائج نکلیں گے۔
 
بابا-جی

محفلین
نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج
ویب ڈیسک پير 5 اکتوبر 2020

2089012-nawaz-1601878636-650-640x480.jpg

نوازشریف کی تقاریر کا مقصد پاکستان کو غنڈہ ریاست قرار دلانا ہے، ایف آئی آر فوٹو: فائل

لاہور / اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف اشتعال انگیز کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے شاہدرہ پولیس اسٹیشن میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنماؤں کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں 120 اے اور بی 121 اے اور بی ، 123 اے اور بی ، 124 اے اور بی و دیگر دفعات لگائی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف نے 30 ستمبر اور یکم اکتوبر کو ملکی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کی۔ نواز شریف کی تقریر مریم نواز اور راناثنااللہ سمیت تمام سیاسی قیادت نے سنی اور اس کی تائید کی، نواز شریف بھارتی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں ۔ ان کی تقاریر کا مقصد پاکستان کو غنڈہ ریاست قرار دلانا ہے۔نواز شریف کی تقریر سے پاکستان کا امیج متاثر ہوا۔

fir-1601881563.jpg

’نواز شریف کی تقاریر پر پابندی کی درخواست‘

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی تقاریر پر پابندی کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ درخواست پر سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی، درخواستگزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف نے اپنی 20 ستمبر کی تقریر میں ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ اس سے درخواست گزار کا کون سا بنیادی حق متاثر ہوا ہے، سیکورٹی ادارے موجود ہیں اس ملک میں ایک پارلیمنٹ بھی موجود ہے ، عدالت کو سیاسی نوعیت کے معاملات میں کیوں ملوث کرنا چاہتے ہیں؟

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا پیمرا کا کوئی قانون موجود ہے؟ جب پیمرا نےنوٹس بھیج رکھا ہے تو آپ یہاں کیوں آگئے۔ عدالت نے نواز شریف کی تقاریر پر پابندی کے لیے دائر درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف بھی گوجرانوالہ میں بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
اس لپیٹے میں سارے سیاست دان آ جاتے ہیں پھر تو۔ یہ سازش تو عِمران کے خلاف بھی ہے کہ ایسی کئی تقریریں موجود ہیں اور گردش میں ہیں۔ غدار غدار کا کھیل ختم ہونا چاہیے۔
 
فکر نہ کریں، ان کا بھی وقت آئے گا! ۔۔۔ چراغ سب کے بجھیں گے، ہوا کسی کی نہیں :)
 
جاسم محمد

محفلین
فکر نہ کریں، ان کا بھی وقت آئے گا! ۔۔۔ چراغ سب کے بجھیں گے، ہوا کسی کی نہیں :)
عمران خان الطاف حسین، نواز شریف، حسین حقانی کی طرح ڈرپوک و بزدل بھگوڑا نہیں ہے۔ اس کو بھی کبھی فوج اور عدلیہ کے خلاف محاذ آرائی کی ضرورت پڑی تو وزیر اعظم رہتے ہوئے ڈنکے کی چوٹ پر کرے گا۔
 
گُڈ جوک ۔۔۔ آئی ایم امیوزڈ :)
 
جاسم محمد

محفلین
ہا ۔۔۔ ہا ۔۔۔ ہا
جب وہ لپیٹے میں آتے ہیں تو خود کو لپیٹے میں لینی والی عدالت کو ہی لپیٹ دیتے ہیں :)
اس جرم کے نفاذ میں عوام اور سیاسی برادری خود شامل ہے۔ جب جرنیل عدلیہ کو لپیٹ رہے ہوتے ہیں تو جمہوری سیاسی قوتیں جی ایچ کیو اور کور کمانڈرز کے گھروں کا گھیراؤ کیوں نہیں کرتی؟ تھوڑی سی آنسو گیس کی شیلنگ ان جمہوری انقلابیوں کی برداشت سے باہر ہے ۔ یہ ٹینکوں کے آگے لیٹ کر جمہوری انقلاب لائیں گے :)
 
بابا-جی

محفلین
اس جرم کے نفاذ میں عوام اور سیاسی برادری خود شامل ہے۔ جب جرنیل عدلیہ کو لپیٹ رہے ہوتے ہیں تو جمہوری سیاسی قوتیں جی ایچ کیو اور کور کمانڈرز کے گھروں کا گھیراؤ کیوں نہیں کرتی؟ تھوڑی سی آنسو گیس کی شیلنگ تو ان جمہوری انقلابیوں کی برداشت سے باہر ہے ۔ یہ ٹینکوں کے آگے لیٹ کر جمہوری انقلاب لائیں گے :)
ایسے غدّاری کا مُقدمے آئے روز درج ہوتے رہتے ہیں۔ جذباتی نہ ہوں۔ ہاں، جب وفاقی حکُومت یِہ مُقدمہ اپنی مُدعیت میں درج کروائے جیسا مشرف کے خلاف ہُوا تھا تو پھر آرٹیکل 6 کا مُعاملہ آئے گا۔ یہ سیاسی پوائنٹ سکورِنگ ہے، اِس سے زیادہ کُچھ نہیں۔
 
اس جرم کے نفاذ میں عوام اور سیاسی برادری خود شامل ہے۔ جب جرنیل عدلیہ کو لپیٹ رہے ہوتے ہیں تو جمہوری سیاسی قوتیں جی ایچ کیو اور کور کمانڈرز کے گھروں کا گھیراؤ کیوں نہیں کرتی؟ تھوڑی سی آنسو گیس کی شیلنگ ان جمہوری انقلابیوں کی برداشت سے باہر ہے ۔ یہ ٹینکوں کے آگے لیٹ کر جمہوری انقلاب لائیں گے :)
چھکا :laugh:
 
اس ملک میں تقریر و تحریر پر ایسی قدغن ہے کہ منہ سے الفاظ نکالنے یا کچھ لکھ دینے کی سخت سزا بھگتنی پڑتی ہے، غداری کے مقدمے بھگتنے پڑتے ہیں، کبھی ویگو ڈالا اٹھا لے جاتا ہے لیکن قاتل، خونی، ڈاکو اور آئین کو توڑنے والوں کو عزت دی جاتی ہے۔
 
متفق۔ جس ملک کا میڈیا فیملی لمیٹڈ کمپنیز کو جمہوری انقلابی سیاسی جماعتیں بنا کر پیش کرے۔ جہاں ملک کے محافظ اقتدار پر قابض ہوں اور ان کے خلاف بات کرنے پر پابندی ہو۔ جس جگہ چپڑاسی سے لے کر 22 گریڈ کا آفیسر تک کرپٹ و رشوت خور ہو۔ وہاں یہی کچھ ہی ہوتا ہے جو اس وقت پاکستان میں ہو رہا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
اس ملک میں تقریر و تحریر پر ایسی قدغن ہے کہ منہ سے الفاظ نکالنے یا کچھ لکھ دینے کی سخت سزا بھگتنی پڑتی ہے، غداری کے مقدمے بھگتنے پڑتے ہیں، کبھی ویگو ڈالا اٹھا لے جاتا ہے لیکن قاتل، خونی، ڈاکو اور آئین کو توڑنے والوں کو عزت دی جاتی ہے۔
ایسے غدّاری کا مُقدمے آئے روز درج ہوتے رہتے ہیں۔ جذباتی نہ ہوں۔ ہاں، جب وفاقی حکُومت یِہ مُقدمہ اپنی مُدعیت میں درج کروائے جیسا مشرف کے خلاف ہُوا تھا تو پھر آرٹیکل 6 کا مُعاملہ آئے گا۔ یہ سیاسی پوائنٹ سکورِنگ ہے، اِس سے زیادہ کُچھ نہیں۔
یہ ایف آئی آر پوری ن لیگی قیادت کے خلاف کٹی ہے۔ غیر معمولی بات ہے یہ۔
 
بابا-جی

محفلین
یہ ایف آئی آر پوری ن لیگی قیادت کے خلاف کٹی ہے۔ غیر معمولی بات ہے یہ۔
کوئی غیر معمُولی بات نہیں ہے، یہ باجوہ پارٹی کی فرسٹریشن ہے اور چل چلاؤ وار ہیں۔ خان کو، نواز کو، فضل کو، زرداری کو کوئی خطرہ نہیں۔
 
Top