الف نظامی
لائبریرین
حکومت:
حکومت نااہل ہوسکتی ہے ، غیر مخلص نہیں ۔ ملک سے مخلص ہونا حکومت کی ذمہ داری بھی ہے اور ضرورت بھی۔ ملک سلامت رہے گا تو حکومت قائم رہ سکتی ہے۔ اس لیے حکومت ہمیشہ مخلص ہی ہوتی ہے۔
حزب اختلاف حکومت کو غیر مخلص کہتا ہے اور حکومت اپنے مخالفوں کو وطن دشمن کہتی ہے ، جو انسان دس سال سے زیادہ عرصے سے ملک میں رہ رہا ہو وہ ملک دشمن نہیں ہوسکتا۔ جس کے ماں باپ کی قبر اس ملک میں ہے وہ غدار نہیں۔
(واصف علی واصف)