آخر میں ایک اہم بات کا تذکرہ کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ وفاقی وزارتِ تعلیم اسلامی جمہوریہ پاکستان (شعبہ نصاب) کی چٹھی نمبری F-2-4/2004-AEA (B.S) مورخہ 19 اپریل 2003ء کے مطابق تمام صوبوں، ریاست آزاد کشمیر اور فیڈرل بورڈ کی نویں جماعت کی (طبیعات) فزکس کی کتاب کے باب اوّل میں ’’سائنس کی ترقی میں عالم اسلام اور پاکستانی سائنسدانوں کا حصہ‘‘ کے عنوان کے تحت ایک مضمون دیا گیا ہے۔ جس میں زمانہ قدیم کے اہل علم و فن ابن الہیثم، البیرونی اور الکندی کے ساتھ ساتھ زمانہ حال کے دو پاکستانی سائنسدانوں، محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور نوبل انعام یافتہ قادیانی سائنس دان ڈاکٹر عبدالسلام کا تذکرہ بھی موجود ہے۔ (بلوچستان کی دونوں کتابوں میں صرف قادیانی سائنس دان کا ذکر ہے محسن پاکستان کا نہیں ہے)
سائنسدانوں کے مختصر احوال اور کارناموں کے تذکرے سے قبل تعارفی پیرا گراف میں یہ تاثر دیا گیا ہے کہ اس باب میں ذکر کیے جانے والے تمام سائنس دان مسلمان ہیں: پنجاب اور بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کی انگلش اور اردو دونوں کتابوں سے اصل عبارات ملاحظہ فرمائیں:
"Let us see what are the achievements of Muslim scientists as we are concerned with Physics in this book, we shall mention those Muslim and Pakistani scientists who achieve greatness in the field of Physics." (Page 6-7)
’’ہم چونکہ اس کتاب میں فزکس کا مضمون پڑھ رہے ہیں، اس لیے ہم یہاں مسلمان اور پاکستانی سائنس دانوں کی فزکس کے حوالے سے سائنس کی ترقی میں مسلمانوں کے کردار کے بارے میں پڑھیں گے۔‘‘