نوجوان شاعری

ایک اور غزل

غزل

تن بدن سے لپٹ گئی سردی
پھر بھی لگتی ہے اجنبی سردی

دیکھ کر چاند مسکراتا ہے
کرتی جاتی ہے گدی ، گدی سردی

میرے ہمراز میرے ساتھی ہیں
چودھویں شب کی چاندنی سردی

آج باہر غضب کی با رش ہے
آج اپنوں میں اجنبی سردی

سرد مہری تھی اس قدر جاذب
اور بھی کچھ ٹھٹھر گئی سردی
 
نگاہ یا ر میں تلخی بہت تھی
سو اپنی آنکھ بھی چھلکی بہت تھی

مجھے بھی حال دل کہنا تھا اس سے
اسے بھی، جانے کی جلدی بہت تھی

نہیں وہ بھولتی ساون کی بارش
جواں تھے جسم، اور گرمی بہت تھی

خوشی نے یوں کیا گلنار چہرہ
نمیدہ آنکھ کجلائی بہت تھی

اچانک آ گیا تھا یادگاؤں
گھٹا جب رات بھر بر سی بہت تھی
 
ایک دوسری غزل حاضر ہے

یہ خزاں کہ بہار ہے جاناں
سب ترا اختیار ہے جاناں

پوچھتی ہیں یہ مضطرب موجیں
کون دریا کے پار ہے جاناں

گھر کے آئے ہوئے ہیں یہ بادل
آنکھ پھر اشک بار ہے جاناں

ضبط آخر کوئی کرے کب تک
درد بے اختیار ہے جاناں

رات میں نیند ، دن میں چین نہیں
اک عجب ، انتشار ہے جاناں

کیوں طبیت اداس ہے میری
کیوں ترا انتظار ہے جاناں

کا غذی نائو ، زندگی جاذب
پر مجھے اعتبار ہے جاناں
 

زین

لائبریرین
بہت ہی خوب ۔
ہر غزل کے لیے علیحدہ سے دھاگہ شروع کریں اور وہ باقی دو غزلیں جو تعارف والے دھاگے میں‌آپ نے ارسال کی تھیں وہ بھی یہاں‌الگ سے دھاگے میں ارسال کریں ۔ شکریہ
 
بہت خوب سلمان جاذب صاحب۔ لا جواب پیشکش ہے۔

خوشی نے یوں کیا گلنار چہرہ
نمیدہ آنکھ کجلائی بہت تھی

اچانک آ گیا تھا یادگاؤں
گھٹا جب رات بھر بر سی بہت تھی

ایک شعر میں کجلائی کچھ کھل رہا ہے جب کہ دوسرے شعر کا پہلا مصرع۔ ذرا دیکھ لیجئے۔ یا انتظار کیجئے اساتذہ کے آنے کا۔
 

دوست

محفلین
غزلیں اچھی لگیں ابن سعید کا پیغام دیکھ کر نالائقانہ انداز میں تقطیع کرنے کی کوشش کی ہے۔
خوشی نے یوں کیا گلنار چہرہ
1 2 2 2 1 2 2 2 2 1
نمیدہ آنکھ کجلائی بہت تھی
1 2 2 2 1 2 2 2 2 1
اچانک آ ۔گیا تھا یا۔دگاؤں
1 2 2 2 ۔ 1 2 2 2 ۔ 1 2 2
گھٹا جب رات بھر بر سی بہت تھی
1 2 2 2 ۔ 1 2 2 2 ۔ 1 2 2
اساتذہ میری غلطیاں بھی گر نکال دیں اور برادرم ابن سعید کے شکوک بھی دور کردیں تو کیا ہی اچھا ہو۔
پیشگی شکریہ۔
 
شاکر بھائی "خوشی نے یوں کیا گلنار چہرہ" کی ذرا نطر ثانی کیجئے اور مجھے بتائیے کہ مجھے کچھ گڑبڑ کیون لگ رہی ہے۔
 

دوست

محفلین
خوشی نے یوں۔ کیا گلنا۔ ر چہرہ
1 2 2 2۔ 1 2 2 2 ۔ 1 2 2
نمیدہ آن۔ کھ کجلائی ۔بہت تھی
1 2 2 2۔ 1 2 2 2۔ 1 2 2
پاء جی پہلے ہلّے میں غلطیاں رہ گئی تھیں مجھے پیٹرن ٹھیک لگ رہا ہے اب۔
 
فعولن تو نہیں ہوگا؟

ویسے مجھے علم نہیں۔ چاچو اور وارث بھائی آئیں گے تو ہم لوگون کی پٹائی بھی ہو سکتی ہے کہ کیا ٹانگ توڑ رہے ہیں۔
 

دوست

محفلین
بے چارے سلمان جاذب اپنی شاعری کا یہ حال دیکھ کر ناراض ہی نہ ہوجائیں۔
میں تو طالب علم ہوں اور مجھے جو شاعر نظر آتا ہے اس کے اشعار کا تجزیہ ضرور کرنے کی کوشش کرتا ہوں، اب یہ پیٹرن میں تھی تو مجھ سے تقطیع بھی با آسانی ہوگئی اور کئی نئی چیزوں کا پتا بھی چل گیا۔
جیسے بہت کا وزن 1 2
 

مغزل

محفلین
سلمان جاذب صاحب محفل میں خوش آمدید۔

میرے خیال میں یہ مفاعیلن مفاعیلن فعلن کی بحر ہے اور اسکے
اولیٰ مصرعے میں ایک رکن کے اضافہ سے فعولن ہوجائے گا --
جو:
--------------- خوشی نے یو ------ کیا گلنا----- ر چہرہ
--------------- -مفاعیلن------مفاعیلن----- فعولن -

بھئی ہم نے سوچا اساتذہ کرام کی غیر موجودگی میں دوست حضرات
’’ جائے استاد خالی است ‘‘ کی رعایت سے ہاتھ دھو رہے ہیں تو ہم
کیوں پیچھے رہیں۔
مذاق برطرف: اساتذہ کے آنے کا انتظآر ہے
 
مجھے خوسی ہو ئی یہ ساب دیکھ کر بقول حالی ۔۔ ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جہاں میں

باقی رہا میری غزل کی بحر تو وہ یہ ہے
مفاعیلن مفاعیلن فعولن

ہر مصرعہ اس پر رکھ کر دیکھئے امید ہے پورا اترے گا
 
Top