نوجوان شاعری

محمد وارث

لائبریرین
چلیں مان لیا لیکن کہں آپ ان کتب سے قتل نہ ہو جائیں:roll:

قتل تو ہو چکا، ہاں اس سے بڑی سعادت کیا ہوگی کہ کتب کے "ہاتھوں" مر بھی جاؤں، میری بیوی کہتی ہے کہ سوچو یہ جو اتنی کتب اوپر نیچے پڑی ہوئی ہیں اگر تمھارے اوپر گر پڑیں تو کیا ہو کہ میں انکے عین نیچے صوفے پر لیٹ کر پڑھتا ہوں۔ میرے جواب پر کہ پھر تم بیوہ ہو جاؤ گی، برا مان جاتی ہیں :)
 

محمد نعمان

محفلین
ارے مغلِ اعظم بھائی کیا ہوا جو استاد محترم نے کچھ فرما دیا آپ رنجیدہ خاطر:cry: ہرگز نہ ہوں۔ آپ کو تو پتا ہے اساتذہ کو عادت ہوتی ہے ڈانٹنے کی:beating:
 

محمد وارث

لائبریرین
لا حول و لا قوۃ، نعمان صاحب

کون استاد، کہاں کی استادی اور کیسی ڈانٹ، غضب ہو گیا بھئی

ع - لوگ نالے کو رسا باندھتے ہیں
 

محمد نعمان

محفلین
اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کے مطابق جس نے مجھے ایک لفظ سکھایا میں اس کا غلام ہو گیا۔
اور آپ تو اتنے مشفق اور پیار کرنے والے ہیں۔اور میں تو آپ کی دل کی گہرائیوں سے عزت کرتا ہوں بلکہ میں ہی کیا اس محفل پر سب ہی آپ کے علم سے اور آپ کی شفقت سے فیض یاب ہوتے ہیں اور آپ کو چاہتے ہیں آپ سے پیار کرتے ہیں، اور میں نے صرف ایک چھوٹا سا مذاق کیا تھا آپ اسے گستاخی نہ سمجھیئے۔
آپ اس محفل پر ایک نادر شخصیت ہیں۔اور میری ان باتوں کو چونا یا مکھن نہ سمجھا جائے بلکہ اور ساتھی بھی میری ان باتوں کی تصدیق کریں گے۔۔۔کیوں بھائیو!!!!!!!!!
 
Top