نوری نستعلیق (ان پیج والا) اور باقی نستعلق فونٹ میں فرق؟

فرخ

محفلین
السلام وعلیکم
دوستو
یہاں اردو کے فونٹ پر کام دیکھ دل فونٹ فونٹ ، میرا مطلب ہے، باغ باغ ہوجاتا ہے، کہ اردو کی محبت میں لوگ کتنی کوششوں میں مصروف ہیں۔ اللہ قبول فرمائے۔

جب ہم ان پیج سے کچھ ٹائپ کر کے کورل میں‌ پیسٹ کرتے ہیں اور فونٹ اپنی ویکٹر فارم میں پیسٹ ہوتا ہے اور اپنی شکل برقرار رکھتا ہے، جبکہ باقی فونٹ جیسے نفیس نستعلیق میں‌اگر کچھ ٹائپ کیا جائے تو وہ کورل میں‌اول تو صحیح جڑتا نہیں اور اگر کسی اور ورڈ پروسیسر میں سے ٹائپ کر کے کورل میں‌پیسٹ کرنے کی کوشش کی جائے تو بھی وہی مسئلہ۔
اسی طرح اوپن آفس کے ڈرائینگ کے پروگرام میں‌جب میں‌ نے نفیس نستعلیق سے کچھ ٹائپ کر کے اسے لائنوں یعنی Curves میں‌تبدیل کرنے کی کوشش کی تو سارے الفاظ اور اعراب اوپر نیچے ہوگئے۔
اسی طرح اگر اسے eps, ps, pdf میں export کرنے کی کوشش کی جائے تو کبھی فونٹ نہیں سیٹ ہوتا، کبھی الفاظ اوپر نیچے۔

میں‌ جاننا یہ چاہتا ہوں کہ ان پیج کے فونٹ میں‌ایسی کیا بات ہے کہ کورل میں آکر بھی ٹھیک رہتے ہیں جو نفیس نستعلیق میں‌نہیں؟

ویسے میں Corel Draw X4 and Adobe Illustrator CS2 میں تجربے کر چُکا ہوں

شکریہ
 
ہاں میں نے میں کافی سریچ کیا ہے اس مطلق لیکن فوٹو شاپ وغیرہ پر اردو لکھنے کے لیے تو پھر میڈل ایسٹ وریژن چل جاتا ہے لیکن کورل ڈرا کا شاید ابھی تک کوئی توڑ نہیں ہوسکا کہ اردو (یونی کوڈ) سپورٹ کیسے ڈالی جائے۔
 
arifkarim

معطل
فرخ:‌انپیج کا نوری نستعلیق کریکٹر بیسڈ نہیں بلکہ لگیچر بیسڈ ہے۔ دوسرا جب آپ انپیج سے ٹیکسٹ کاپی کرتے ہیں تو وہ ویکٹرز میں‌ کا پی ہوتا ہے۔ جبکہ باقی پروگرامز میں ایسی آپشن نہیں۔۔۔۔
 
اس کے علاوہ بھی آپ کسی اور کریکٹر بیسٹ اوپن ٹائپ فانٹ میں بھی نہیں لکھ سکتے ہے۔ نہ کورل ڈرا میں نہ ہی فوٹو شاپ میں۔
 
فرخ

محفلین
فرخ:‌انپیج کا نوری نستعلیق کریکٹر بیسڈ نہیں بلکہ لگیچر بیسڈ ہے۔ دوسرا جب آپ انپیج سے ٹیکسٹ کاپی کرتے ہیں تو وہ ویکٹرز میں‌ کا پی ہوتا ہے۔ جبکہ باقی پروگرامز میں ایسی آپشن نہیں۔۔۔۔

لیکن میں‌نے یہ تجربہ بھی کر کے دیکھا ہے کہ جب کورل میں ٹیکسٹ کاپی ہو جائے تو پیچھے سے ان پیج کو بند کر دیں، تو کورل میں ٹیکسٹ ہلانے جلانے سے خراب ہو جائے گا اور اردو والی حالت سے بدل کر انگیزی کے نا سمجھ میں‌آنے والے حروف میں‌بدل جائے گا۔ کیونکہ ان پیج کے بند ہونے سے اسکے فونٹ میموری سے غائب ہو جاتے ہیں۔
 
تو بھائی پیسٹ کرنے کے بعد ٹیکسٹ کو ویکٹرز میں‌ کنورٹ کر دو، پھر انپیج کی محتاجی نہیں ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
عارف بھائی
آپ شائید میرا مطلب ٹھیک سےسمجھے نہیں۔ ویکٹر میں تو ہم کنورٹ کر سکتے ہیں۔ مگر میں نے تو آپ کی اس بات کا جواب لکھا تھا:
اصل پيغام ارسال کردہ از: Arifkarim پيغام ديکھيے
فرخ:‌انپیج کا نوری نستعلیق کریکٹر بیسڈ نہیں بلکہ لگیچر بیسڈ ہے۔ دوسرا جب آپ انپیج سے ٹیکسٹ کاپی کرتے ہیں تو وہ ویکٹرز میں‌ کا پی ہوتا ہے۔ جبکہ باقی پروگرامز میں ایسی آپشن نہیں۔۔۔۔
 
فوٹوشاپ کے مڈل ایسٹ ورژن میں اوپن ٹائپ عربی/فارسی/اردو فانٹس کی اسپورٹ ہے
جی میرے پاس وہ وریژن بھی موجود ہے فوٹو شاپ کا سی ایس ہے غالباً لیکن وہ صرف عربی فارسی تک ہی محدود ہے ۔ اردو کے حروف کے لیے نا اہل ہے۔
 
دوسرا طریقہ یہ بھی ہوسکتا ہے جناب عارف بھائی اور فرخ بھائی کے آپ ان پیچ کے سارے فونٹ اپنے فانٹ فولڈر میں کاپی کر لیں۔ جیسا میں نے کیا ہوا ہے تو اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ آپ کی کورل کی اردو والی فائل کبھی خراب نہیں ہونگی اور نہ ہی فانٹ ، جبکہ ان پیچ بند کر دیا جائے، ہلیں گے (ان شاء اللہ عزوجل)۔
اور خاص درخواست عارف صاحب سے کہ میں نے آپ سے ایک چیز مانگی تھی کیا آپ کو یاد ہے؟
 
بھائی جان:‌انپیج رجسٹر کرنے والا پروگرام میرے پاس موجود نہیں‌ ہے۔ آپ اسی فارم پر اگر کسی کے پاس وہ پروگرام ہو، انپیج رجسٹر کروا سکتے ہیں۔
 
الف عین

لائبریرین
میرے دفتر کے ایک سسٹم میں 2.93 جانے کب ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔ اس کو کبھی رن کروں تو کئی وچوال ڈرائیور کی ایررس آتی ہیں اور تب جا کر شروع ہوتا ہے۔ کیا Hasp کی طرح اس کا بھی کوئ ٹوٹکا ہے؟ میرے بارے میں تو معلوم ہے سب کو کہ میں انپیج استعمال نہیں کرتا محض مجبوراً کنورٹ کرنے کے لئے کھولنا پڑتا ہے۔ اگر کوئی ایسا کنورٹر بن جائے جو محض فائل ان پٹ لے لے ان پیج کی آئ این پی فائل ہی، تو میں اسے دور سے سلام کر دوں!!
 
میں نے ایک تھریڈ پوسٹ کیا تھا مجموعہ انپیج کنورٹرز۔ ان میں شاید ایک ایسا کنورٹر ہے جو کہ انپیج کی فائل کو سیدھا یو نیکوڈ میں کرتا ہے، آپ چیک کر لیں،،،،،،،
 
Top