نوری نستعلیق پراجیکٹ کا آغاز

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں آپ دوستوں سے انفرادی طور پر رابطہ کرکے اس ارادے کا اظہار کر چکا ہوں کہ میں نوری نستعلیق فونٹ کی تیاری کو کوآرڈینیٹ کرنے کے لیے ایک پرائیویٹ فورم تشکیل دینے کا ارادہ رکھتا ہوں، اور یہ زمرہ اسی ارادے کی تکمیل کی خاطر تشکیل دیا گیا ہے۔ دراصل کچھ عرصے سے میں مختلف دوستوں سے انفرادی رابطے کے دوران ان کے ٹائپوگرافی کے پراجیکٹس کے بارے میں دریافت کرتا رہا ہوں، اور بالآخر میں نے فیصلہ کیا کہ کسی طور ان کاوشوں کو یکجا کیا جائے تاکہ تمام باصلاحیت دوست مل کر ایک مقصد کے حصول کے لیے جدوجہد کریں۔

اب تک میں نے ذیل کے دوستوں سے اس پراجیکٹ کے سلسلے میں رابطہ کیا ہے:

عارف کریم
شاکرالقادری
محسن حجازی
جواد
فاروق سرور خان

ابھی تک میرا علوی امجد صاحب سے رابطہ نہیں ہوا۔ آپ میں سے اگر کوئی دوست علوی امجد سے رابطے میں ہیں تو برائے مہربانی انہیں بھی اس کام میں شرکت کی دعوت دے دیں۔ عارف کریم آج کل اپنے امتحانات میں مصروف ہیں، ان سے میں نے درخواست کی ہے کہ وہ وقت ملنے پر یہاں تشریف لاتے رہیں۔

واضح رہے کہ یہ ایک پرائیویٹ فورم ہے اور آپ دوستوں کے علاوہ صرف ایڈمن اور سپرموڈ کی اس فورم تک رسائی ہے۔ اس فورم کو پرائیویٹ رکھنے کا مقصد رازداری کے ساتھ کام کرنے کے علاوہ غیرضروری مداخلت سے بچنا بھی ہے۔ کچھ افراد یا اداروں کو نوری نستعلیق فونٹ کی تیاری شاق گزر سکتی ہے۔ لیکن میں گزارش کروں کا کم از کم ہم لوگ آپس میں کسی رازداری سے کام نہ لیں اور اپنے کام کے بارے میں کھل کر بات کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہی میری درخواست ہے آپس میں مشورہ کیے بغیر اس پراجیکٹ کے بارے میں کسی کو معلومات فراہم نہیں کریں۔

نوری نستعلیق فونٹ کی ضرورت اور اہمیت پر میں ایک علیحدہ تھریڈ میں روشنی ڈالوں گا۔ یہاں محض اتنا کہنا ضروری سمجھتا ہوں کہ میں ذاتی طور پر اس فونٹ کی تیاری کی اتنی اہمیت سمجھتا ہوں کہ خاص اس پراجیکٹ کی کوآرڈینیشن کے لیے علیحدہ پرائیویٹ فورم تشکیل دی جائے۔ اگرچہ آج کل میں محفل فورم کی اپگریڈ کی تیاری کے سلسلے میں بہت مصروف ہوں، لیکن اس کے باوجود میں بذات خود نوری نستعلیق فونٹ کی تیاری کے کام کی کوآرڈینیشن کروں گا تاکہ اس پراجیکٹ میں پیشرفت کی رفتار ٹھیک رہے۔

آپ دوستوں کے ساتھ علیحدہ علیحدہ رابطے کے دوران مجھے آپ کی کاروائیوں کے بارے میں پتا چلتا رہا ہے۔ میں ایک علیحدہ تھریڈ پر اس سلسلے میں لکھوں گا۔ میری آپ سب دوستوں سے گزارش ہے کہ سب سے پہلے اس تھریڈ پر آ کر اپنی موجودگی کی تصدیق کر دیں تاکہ اس پراجیکٹ کا آغاز کیا جا سکے۔

میرا اندازہ ہے کہ اگر ہم موجودہ ان پٹ، جس کا میں علیحدہ سے ذکر کروں گا، کو لے کر توجہ سے کام کریں تو مجوزہ فونٹ جلد تیار ہو سکتا ہے۔ اور میں سب دوستوں‌ سے اس سلسلے میں تعاون کی گزارش کروں گا۔ اگر آپ میں سے کوئی دوست اپنی کسی ذاتی مصروفیت کے باعث اس پراجیکٹ کا ساتھ دینے سے قاصر ہو جائیں تو وہ پلیز بتا دیں۔ میں یہاں یہ بھی عرض کر دینا چاہتا ہوں کہ اگر مجھے یہ نظر آیا کہ کسی وجہ سے اس پراجیکٹ پر پیشرفت نہیں ہو رہی یا یہ کہ لوگ اس پر توجہ نہیں دے رہے تو میرے پاس اسے ختم کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہے گا۔ میں امید کرتا ہوں کہ نوبت یہاں تک نہیں آئے گی۔

آئندہ تک کے لیے،

اللہ حافظ
 

arifkarim

معطل
لبیک، یا نبیل لبیک! میں نے جب سے محفل جوائن کی ہے۔ ایک قابل استعمال نوری نستعلیق فانٹ کی طرف توجہ دلاتا رہا ہوں۔ اللہ کا شکر ہے کہ اس خواب کو مکمل کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔
علوی امجد بھائی اپنی مصروفیت کے باعث یہاں تشریف نہیں لاتے۔ خاکسار انسے رابطہ کرکے اطلاع کر دے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
ابھی تک جواد کا انتظار ہے۔ میں نے علوی امجد کو بھی ذاتی پیغام بھیج دیا ہے۔ ضرورت پڑنے پر ان سے ای میل کے ذریعے بھی رابطہ کر لوں گا۔ بہرحال میں آج ہی ایک پوسٹ کرکے اس پراجیکٹ کے اغراض و مقاصد کے بارے میں عرض کروں گا اور اس طرح انشاءاللہ اس کا آغاز ہو جائے گا۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
السلام علیکم،
ابھی تک جواد کا انتظار ہے۔ میں نے علوی امجد کو بھی ذاتی پیغام بھیج دیا ہے۔ ضرورت پڑنے پر ان سے ای میل کے ذریعے بھی رابطہ کر لوں گا۔ بہرحال میں آج ہی ایک پوسٹ کرکے اس پراجیکٹ کے اغراض و مقاصد کے بارے میں عرض کروں گا اور اس طرح انشاءاللہ اس کا آغاز ہو جائے گا۔
علوی صاحب کو میں نے بھی ذاتی پیغام بھیجا ہے اگر وہ آجکل محفل پر تشریف لارہے ہیں تو ان تک ہمارے پیغامات پہنچ جائیں گے بصورت دیگر ای میل کا سہارا لینا ہوگا بہر حال آپ بسم اللہ کریں تاکہ لائحہء عمل تو طے ہو جائے
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ سب دوستوں کی آمد کا شکریہ۔
جواد مجھے آپ کی اس پراجیکٹ میں شمولیت سے دلی خوشی ہوئی ہے۔ ہمیں معلوم ہے کہ آپ قدرے کم گو ہیں، لیکن میری درخواست ہوگی کہ آپ اس پراجیکٹ‌ کی ڈسکشن میں فعال حصہ لیں، کیونکہ مؤثر کمیونیکیشن کسی بھی پراجیکٹ کی کامیابی کے لیے اشد ضروری ہوتی ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ ہم اچھے ٹیم ورک کا مظاہرہ کریں گے۔
اب جبکہ ہماری ٹیم بن چکی ہے تو ہمیں کام کا آغاز کر دینا چاہیے۔ میں تھوڑی دیر تک اس بارے میں لکھتا ہوں کہ آخر نوری نستعلیق فونٹ کی اتنی اہمیت کس بنا پر ہے۔ اس کے علاوہ میں موجودہ سٹیٹس کے بارے میں بھی اپنی معلومات بیان کروں گا کہ اس سلسلے میں کون دوست کتنا کام کر چکے ہیں اور ہمارا نقطہ آغاز کیا ہونا چاہیے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بن بلایا نوٹس: میں اگرچہ ان دنوں گھر کی شفٹنگ میں مصروف ہوں اور ابھی مزید چند دن بھی بہت کم وقت ہی آن لائن آ پا رہا ہوں، تاہم میری ہر ممکن مدد جو درکار ہوئی، شامل سمجھیئے
 

شاکرالقادری

لائبریرین
بن بلایا نوٹس: میں اگرچہ ان دنوں گھر کی شفٹنگ میں مصروف ہوں اور ابھی مزید چند دن بھی بہت کم وقت ہی آن لائن آ پا رہا ہوں، تاہم میری ہر ممکن مدد جو درکار ہوئی، شامل سمجھیئے

واہ ۔۔۔۔۔۔! تو پھر ان پیج کے نوری نستعلیق کے ترسیمے ٹائپ کرنے کے بارے کیا خیال ہے:)
 

نبیل

تکنیکی معاون
اس ویک اینڈ پر میں فورم کی نوک پلک سنوارنے میں مصروف ہوں۔ میں چاہتا ہوں کہ فورم کی سالگرہ سے پہلے اس میں کچھ ضروری تبدیلیاں لے آؤں۔ دیکھتے ہیں کہ محسن کی تحقیق اس ویک اینڈ پر کہاں تک پہنچتی ہے۔ :)
 
Top