نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں آپ دوستوں سے انفرادی طور پر رابطہ کرکے اس ارادے کا اظہار کر چکا ہوں کہ میں نوری نستعلیق فونٹ کی تیاری کو کوآرڈینیٹ کرنے کے لیے ایک پرائیویٹ فورم تشکیل دینے کا ارادہ رکھتا ہوں، اور یہ زمرہ اسی ارادے کی تکمیل کی خاطر تشکیل دیا گیا ہے۔ دراصل کچھ عرصے سے میں مختلف دوستوں سے انفرادی رابطے کے دوران ان کے ٹائپوگرافی کے پراجیکٹس کے بارے میں دریافت کرتا رہا ہوں، اور بالآخر میں نے فیصلہ کیا کہ کسی طور ان کاوشوں کو یکجا کیا جائے تاکہ تمام باصلاحیت دوست مل کر ایک مقصد کے حصول کے لیے جدوجہد کریں۔
اب تک میں نے ذیل کے دوستوں سے اس پراجیکٹ کے سلسلے میں رابطہ کیا ہے:
عارف کریم
شاکرالقادری
محسن حجازی
جواد
فاروق سرور خان
ابھی تک میرا علوی امجد صاحب سے رابطہ نہیں ہوا۔ آپ میں سے اگر کوئی دوست علوی امجد سے رابطے میں ہیں تو برائے مہربانی انہیں بھی اس کام میں شرکت کی دعوت دے دیں۔ عارف کریم آج کل اپنے امتحانات میں مصروف ہیں، ان سے میں نے درخواست کی ہے کہ وہ وقت ملنے پر یہاں تشریف لاتے رہیں۔
واضح رہے کہ یہ ایک پرائیویٹ فورم ہے اور آپ دوستوں کے علاوہ صرف ایڈمن اور سپرموڈ کی اس فورم تک رسائی ہے۔ اس فورم کو پرائیویٹ رکھنے کا مقصد رازداری کے ساتھ کام کرنے کے علاوہ غیرضروری مداخلت سے بچنا بھی ہے۔ کچھ افراد یا اداروں کو نوری نستعلیق فونٹ کی تیاری شاق گزر سکتی ہے۔ لیکن میں گزارش کروں کا کم از کم ہم لوگ آپس میں کسی رازداری سے کام نہ لیں اور اپنے کام کے بارے میں کھل کر بات کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہی میری درخواست ہے آپس میں مشورہ کیے بغیر اس پراجیکٹ کے بارے میں کسی کو معلومات فراہم نہیں کریں۔
نوری نستعلیق فونٹ کی ضرورت اور اہمیت پر میں ایک علیحدہ تھریڈ میں روشنی ڈالوں گا۔ یہاں محض اتنا کہنا ضروری سمجھتا ہوں کہ میں ذاتی طور پر اس فونٹ کی تیاری کی اتنی اہمیت سمجھتا ہوں کہ خاص اس پراجیکٹ کی کوآرڈینیشن کے لیے علیحدہ پرائیویٹ فورم تشکیل دی جائے۔ اگرچہ آج کل میں محفل فورم کی اپگریڈ کی تیاری کے سلسلے میں بہت مصروف ہوں، لیکن اس کے باوجود میں بذات خود نوری نستعلیق فونٹ کی تیاری کے کام کی کوآرڈینیشن کروں گا تاکہ اس پراجیکٹ میں پیشرفت کی رفتار ٹھیک رہے۔
آپ دوستوں کے ساتھ علیحدہ علیحدہ رابطے کے دوران مجھے آپ کی کاروائیوں کے بارے میں پتا چلتا رہا ہے۔ میں ایک علیحدہ تھریڈ پر اس سلسلے میں لکھوں گا۔ میری آپ سب دوستوں سے گزارش ہے کہ سب سے پہلے اس تھریڈ پر آ کر اپنی موجودگی کی تصدیق کر دیں تاکہ اس پراجیکٹ کا آغاز کیا جا سکے۔
میرا اندازہ ہے کہ اگر ہم موجودہ ان پٹ، جس کا میں علیحدہ سے ذکر کروں گا، کو لے کر توجہ سے کام کریں تو مجوزہ فونٹ جلد تیار ہو سکتا ہے۔ اور میں سب دوستوں سے اس سلسلے میں تعاون کی گزارش کروں گا۔ اگر آپ میں سے کوئی دوست اپنی کسی ذاتی مصروفیت کے باعث اس پراجیکٹ کا ساتھ دینے سے قاصر ہو جائیں تو وہ پلیز بتا دیں۔ میں یہاں یہ بھی عرض کر دینا چاہتا ہوں کہ اگر مجھے یہ نظر آیا کہ کسی وجہ سے اس پراجیکٹ پر پیشرفت نہیں ہو رہی یا یہ کہ لوگ اس پر توجہ نہیں دے رہے تو میرے پاس اسے ختم کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہے گا۔ میں امید کرتا ہوں کہ نوبت یہاں تک نہیں آئے گی۔
آئندہ تک کے لیے،
اللہ حافظ