عارف، کروم میں اوپر جس مسئلے کی آپ نے تصویری نشاندہی کی ہے اس حوالے سے یہ وضاحت کردوں کہ یہ مسئلہ جمیل نستعلیق کے موجودہ زیراستعمال فونٹ میں بھی ہے۔ دوسرا اس کا تعلق فانٹ سے شائد نہ ہو کیونکہ ابھی چند ماہ پیشتر تک کروم میں ایسا کوئی مسئلہ نہیں تھا، لیکن کچھ ماہ سے کئی اردو بلاگز کی تحاریر کا ستیاناس نظر آرہا ہے جن میں فونٹ پر جسٹیفائی اپلائی کیا گیا ہوتا ہے، یہ کروم کی کسی اپڈیٹ کا نیتجہ ہے۔ اور یہ تو آپ بتا ہی چکے ہیں کہ جہاں متن کو جسٹیفائی کیا جائے وہیں یہ مسئلہ آتا ہے۔ اس لئے صرف کروم کی وجہ سے تو ریلیز رکنی نہیں چاہئے۔ کیونکہ کروم میں لگتا ہے نکموں کی ٹیم بیٹھی ہے جو کام کرکے مارکیٹ میں پھینکنے کی کرتے ہیں اور ڈھنگ سے ٹیسٹنگ نہیں کرتے۔ ابھی چند دن پہلےمیں ایک اردو ویب سائٹ پر کام کر رہا تھا اس میں چیک باکس اردو کے حساب سے رائٹ الائن ٹھیک نظر آتے تھے لیکن اب کچھ دن سے لیبل سیدھے ہاتھ پر تو چیک باکس اکیلا الٹے ہاتھ پر کونے میں گھسا ہوتا ہے۔ جبکہ باقی براوزر میں بالکل ٹھیک ہے۔ کہنے کا مقصد یہ کہ کروم تو آئے دن کوئی نہ کوئی اپڈیٹ کرتا رہتا ہے جس سے کوئی نیا مسئلہ سامنے آکھڑا ہوتا ہے۔ یہ نستعلیق جسٹیفائی بھی کروم کا ذاتی مسئلہ لگتا ہے فی الحال اس کو سدھارنے کی بجائے فانٹ ریلیز کردیں بعد میں دیکھتے رہئے گا۔