arifkarim
معطل
بہت خوب نبیل بھائی۔ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ماہر پروگرامرز اس ( خفیہ) فانٹ فیلڈ کی طرف توجہ دے رہے ہیں۔
آپکے پیش کردہ سوالات کا جواب دینے کی کوشش کرتا ہوں:
آج مجید کے تخلیق کردہ نوری کیرکٹر کو فانٹ کریٹر میں چیک کیا تو پتا چلا کہ اسکے بعض گلفس کی کوڈ ویلیوز ہی آپس میں غلط ملط ہیں:
یعنی ایک ہی گلف کیلئے دو دو ویلیوز! یقیناً مسئلہ جو اوپر اڈوبی پراڈکٹس میں پیش آرہا ہے، وہ اسی ’’غلط‘‘ کوڈڈ بیس کا نتیجہ ہے۔
مجید: کیا آپ بالکل نئی بیس فانٹ لیب میں بناکر اپنے نوری کیرکٹر کے گلفس اسمیں گھسیڑ سکتے ہو؟ نہیں تو اڈوبی عربک پر کوشش کرو۔
چونکہ اسوقت ہمارے پاس تمام نوری کیرکٹر کی اشکال سارٹڈ حالت میں موجود ہیں۔ اسلئے مجید بھائی سے گزارش ہے کہ سیدھا اوپر چھلانگ لگانے کی بجائے صرف دو حرفی اشکال ایک نئی بیس میں ڈال کر یہاں پیش کر دیں۔ اس بیس کو انڈیزائن میں چیک کیا جائے گا۔ اور کام اسوقت تک آگے نہ بڑھایا جائے، جبتک دو حرفی فانٹ اڈوبی پراڈکٹس میں سو فیصد کام نہ کرے!
آپکے پیش کردہ سوالات کا جواب دینے کی کوشش کرتا ہوں:
سورس کے طور پر تو کرلپ کے نفیس نستعلیق کو بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔۔۔ اصل مسئلہ سورس کا نہیں، فانٹ کے انٹرنل اسٹرکچر کا ہے، جو کہ اڈوبی والوں نے اپنے لئے ڈیفائن کیا ہوا ہے۔ میں نے مجید بھائی کو بنیاد کے سلسلہ میںکئی بار کہا تھا کہ اڈوبی عربک فانٹ کی رکھ لو۔ یہ فانٹ اڈوبی والوں کی طرف سے مفت میں سورس سمیت جاری ہوا ہے اور اسمیں تمام ضروری سیٹنگز موجود ہیں جنکی مدد سے یہ تمام اڈوبی پراڈکٹس میں بالکل ٹھیک چلتا ہے۔ اسلئے میری رائے میں اگر ابھی بھی اسکریچ سے بیس بنانے میں وقت لگےگا تو تجربہ کے طور پر اڈوبی عربک کو بیس بنالیا جائے۔دوسرے میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ آخر نوری کیریکٹر کے لیے کیا بالکل نیا فونٹ تیار کیا جا رہا ہے؟ کیا پہلے سے موجود کسی کیریکٹر بسیڈ نستعلیق فونٹ کا سورس اس کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا؟ عبدالمجید نے فجر نستعلیق اور جوہر نستعلیق کا سورس حاصل کر لیا ہے۔ محسن کے پاس بھی (غالباً) پاک نستعلیق کا سورس موجود ہوگا۔ کیا ان میں سے کسی کو مجوزہ فونٹ کی بیس نہیں بنایا جا سکتا؟
عبدالمجید کیا تمہارے فونٹ کی بیس مائیکروسوفٹ کے سوفٹویر میں کام کر رہی ہے؟ یہ بات مجھے بھی بہت عجیب لگتی ہے کہ اوپن ٹائپ کی GSUB, GPOS ٹیبلز ایک پلیٹ فارم پر کام کر رہی ہیں اور دوسری پر نہیں۔ کیریکٹر بیسڈ نستعلیق فونٹ کی بیس نئے سرے تیار کرنا آسان کام نہیں ہے اور اس کے لیے کافی مہارت درکار ہے۔ میرا مشورہ تو یہی ہوگا کہ پہلے سے موجود کسی نستعلیق فونٹ کے سورس کو استعمال کر لو۔ محسن نے ایک مرتبہ ذکر کیا تھا کہ پاک نستعلیق کا سورس کافی compact ہے۔ اگر اس کے سورس کو استعمال کر لیا جائے تو بہتر نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔
آج مجید کے تخلیق کردہ نوری کیرکٹر کو فانٹ کریٹر میں چیک کیا تو پتا چلا کہ اسکے بعض گلفس کی کوڈ ویلیوز ہی آپس میں غلط ملط ہیں:
یعنی ایک ہی گلف کیلئے دو دو ویلیوز! یقیناً مسئلہ جو اوپر اڈوبی پراڈکٹس میں پیش آرہا ہے، وہ اسی ’’غلط‘‘ کوڈڈ بیس کا نتیجہ ہے۔
مجید: کیا آپ بالکل نئی بیس فانٹ لیب میں بناکر اپنے نوری کیرکٹر کے گلفس اسمیں گھسیڑ سکتے ہو؟ نہیں تو اڈوبی عربک پر کوشش کرو۔
میرے خیال میں اوپن ٹائپ ٹیبلز کیلئے پہلے سے موجود نستعلیقی فانٹس کے سورسز سے مدد لی جا سکتی ہے۔ جیسا کہ دری یا ایران نستعلیق بالکل درست کام کرتے ہیں (اڈوبی و مائکروسافٹ پلیٹ فارم پر)۔ یوں ان فانٹس کی خوبیوں اور خامیوں کا جائزہ لیکر ایک بہتر فانٹ بنانے میں مدد ملے گی۔ اگر پاک نستعلیق کا سورس بھی مہیا ہو جاتا ہے تو سمجھیں عید ہو جائے گی ۔ایک چیز جو میں نے دری و ایران نستعلیق میں نوٹ کی ہے کہ اسکے گلفس میں خالی کشتی کا استعمال بالکل نہیں ہے۔ یعنی پورے پورے حروف بمع نکتوں کے گلفس شامل ہیں۔ البتہ یہ کوئی گیرنٹی نہیں ہے کہ یہی انکے اڈوبی میں سو فیصد چلنے کی اہم وجہ ہے۔ کیونکہ نفیس نستعلیق میں بھی تو خالی کشتیاں ہیں اور وہ ۹۰ فیصد ٹھیک چلتا ہے!ایک اور سوال یہ ہے کہ کسی موجودہ فونٹ کے سورس کو بیس بنانے میں زیادہ وقت لگے گا یا نئے سرے سے بیس تیار کرنے میں زیادہ وقت لگے گا؟
ایک کھرب فیصد متفق ہوں! بلکہ یہ کہہ لیں کہ میرا محفل پر جائن کرنا کا اصل مقصد ہی یہی تھا کہ نستعلیقی حرفی ٹیکنالوجی پر تحقیق کرکے اسکی مدد سے مزید فانٹس متعارف کروائے جائیں۔ نیز جو نستعلیقیات کا فن ہمارے معاشرہ سے نوری نستعلیق کی وجہ سے اٹھتا جا رہے، اسکو کسی حد تک اوپن ٹائپ حرفی نستعلیقی کے ذریعہ زندہ رکھا جائے۔اگر آپ لوگ میرے خیال سے متفق ہوں تو پہلے مرحلے میں صرف دو کے جوڑ والے ترسیمہ جات کے لیے ایک فونٹ تیار کیا جانا چاہیے۔ اس کی تیاری نہ صرف آسان ہوگی بلکہ اسے مائیکروسوفٹ اور ایڈوبی دونوں کے پلیٹ فارم پر آسانی سے ٹیسٹ کیا جا سکے گا۔ مزید براں اسی کام کو بنیاد بناتے ہوئے زیادہ جوڑ والے ترسیمہ جات کے لیے بھی فونٹ تیار کرنا ممکن ہو جائے گا۔ اب چونکہ نوری کیریکٹر کی اشکال موجود ہیں تو اشکال کی تیاری کا کام بچ جائے گا۔
کیا خیال ہے آپ لوگوں کا اس کے بارے میں؟
چونکہ اسوقت ہمارے پاس تمام نوری کیرکٹر کی اشکال سارٹڈ حالت میں موجود ہیں۔ اسلئے مجید بھائی سے گزارش ہے کہ سیدھا اوپر چھلانگ لگانے کی بجائے صرف دو حرفی اشکال ایک نئی بیس میں ڈال کر یہاں پیش کر دیں۔ اس بیس کو انڈیزائن میں چیک کیا جائے گا۔ اور کام اسوقت تک آگے نہ بڑھایا جائے، جبتک دو حرفی فانٹ اڈوبی پراڈکٹس میں سو فیصد کام نہ کرے!
مدیر کی آخری تدوین: