نوری کریکٹر فونٹ کا سورس

arifkarim

معطل
بہت خوب نبیل بھائی۔ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ماہر پروگرامرز اس ( خفیہ) فانٹ فیلڈ کی طرف توجہ دے رہے ہیں۔
آپکے پیش کردہ سوالات کا جواب دینے کی کوشش کرتا ہوں:
دوسرے میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ آخر نوری کیریکٹر کے لیے کیا بالکل نیا فونٹ تیار کیا جا رہا ہے؟ کیا پہلے سے موجود کسی کیریکٹر بسیڈ نستعلیق فونٹ کا سورس اس کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا؟ عبدالمجید نے فجر نستعلیق اور جوہر نستعلیق کا سورس حاصل کر لیا ہے۔ محسن کے پاس بھی (غالباً) پاک نستعلیق کا سورس موجود ہوگا۔ کیا ان میں سے کسی کو مجوزہ فونٹ کی بیس نہیں بنایا جا سکتا؟
سورس کے طور پر تو کرلپ کے نفیس نستعلیق کو بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔۔۔ اصل مسئلہ سورس کا نہیں، فانٹ کے انٹرنل اسٹرکچر کا ہے، جو کہ اڈوبی والوں نے اپنے لئے ڈیفائن کیا ہوا ہے۔ میں نے مجید بھائی کو بنیاد کے سلسلہ میں‌کئی بار کہا تھا کہ اڈوبی عربک فانٹ کی رکھ لو۔ یہ فانٹ اڈوبی والوں کی طرف سے مفت میں سورس سمیت جاری ہوا ہے اور اسمیں تمام ضروری سیٹنگز موجود ہیں جنکی مدد سے یہ تمام اڈوبی پراڈکٹس میں بالکل ٹھیک چلتا ہے۔ اسلئے میری رائے میں اگر ابھی بھی اسکریچ سے بیس بنانے میں وقت لگےگا تو تجربہ کے طور پر اڈوبی عربک کو بیس بنالیا جائے۔

عبدالمجید کیا تمہارے فونٹ کی بیس مائیکروسوفٹ کے سوفٹویر میں کام کر رہی ہے؟ یہ بات مجھے بھی بہت عجیب لگتی ہے کہ اوپن ٹائپ کی GSUB, GPOS ٹیبلز ایک پلیٹ فارم پر کام کر رہی ہیں اور دوسری پر نہیں۔ کیریکٹر بیسڈ نستعلیق فونٹ کی بیس نئے سرے تیار کرنا آسان کام نہیں ہے اور اس کے لیے کافی مہارت درکار ہے۔ میرا مشورہ تو یہی ہوگا کہ پہلے سے موجود کسی نستعلیق فونٹ کے سورس کو استعمال کر لو۔ محسن نے ایک مرتبہ ذکر کیا تھا کہ پاک نستعلیق کا سورس کافی compact ہے۔ اگر اس کے سورس کو استعمال کر لیا جائے تو بہتر نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

آج مجید کے تخلیق کردہ نوری کیرکٹر کو فانٹ کریٹر میں چیک کیا تو پتا چلا کہ اسکے بعض گلفس کی کوڈ ویلیوز ہی آپس میں غلط ملط ہیں:
b048.gif

یعنی ایک ہی گلف کیلئے دو دو ویلیوز! یقیناً مسئلہ جو اوپر اڈوبی پراڈکٹس میں پیش آرہا ہے، وہ اسی ’’غلط‘‘ کوڈڈ بیس کا نتیجہ ہے۔
مجید: کیا آپ بالکل نئی بیس فانٹ لیب میں بناکر اپنے نوری کیرکٹر کے گلفس اسمیں گھسیڑ سکتے ہو؟ نہیں تو اڈوبی عربک پر کوشش کرو۔

ایک اور سوال یہ ہے کہ کسی موجودہ فونٹ کے سورس کو بیس بنانے میں زیادہ وقت لگے گا یا نئے سرے سے بیس تیار کرنے میں زیادہ وقت لگے گا؟
میرے خیال میں‌ اوپن ٹائپ ٹیبلز کیلئے پہلے سے موجود نستعلیقی فانٹس کے سورسز سے مدد لی جا سکتی ہے۔ جیسا کہ دری یا ایران نستعلیق بالکل درست کام کرتے ہیں (اڈوبی و مائکروسافٹ پلیٹ فارم پر)۔ یوں ان فانٹس کی خوبیوں اور خامیوں کا جائزہ لیکر ایک بہتر فانٹ بنانے میں مدد ملے گی۔ اگر پاک نستعلیق کا سورس بھی مہیا ہو جاتا ہے تو سمجھیں عید ہو جائے گی ۔ایک چیز جو میں نے دری و ایران نستعلیق میں نوٹ کی ہے کہ اسکے گلفس میں خالی کشتی کا استعمال بالکل نہیں ہے۔ یعنی پورے پورے حروف بمع نکتوں کے گلفس شامل ہیں۔ البتہ یہ کوئی گیرنٹی نہیں ہے کہ یہی انکے اڈوبی میں سو فیصد چلنے کی اہم وجہ ہے۔ کیونکہ نفیس نستعلیق میں بھی تو خالی کشتیاں ہیں اور وہ ۹۰ فیصد ٹھیک چلتا ہے!
اگر آپ لوگ میرے خیال سے متفق ہوں تو پہلے مرحلے میں صرف دو کے جوڑ والے ترسیمہ جات کے لیے ایک فونٹ تیار کیا جانا چاہیے۔ اس کی تیاری نہ صرف آسان ہوگی بلکہ اسے مائیکروسوفٹ اور ایڈوبی دونوں کے پلیٹ فارم پر آسانی سے ٹیسٹ کیا جا سکے گا۔ مزید براں اسی کام کو بنیاد بناتے ہوئے زیادہ جوڑ والے ترسیمہ جات کے لیے بھی فونٹ تیار کرنا ممکن ہو جائے گا۔ اب چونکہ نوری کیریکٹر کی اشکال موجود ہیں تو اشکال کی تیاری کا کام بچ جائے گا۔
کیا خیال ہے آپ لوگوں کا اس کے بارے میں؟
ایک کھرب فیصد متفق ہوں! بلکہ یہ کہہ لیں کہ میرا محفل پر جائن کرنا کا اصل مقصد ہی یہی تھا کہ نستعلیقی حرفی ٹیکنالوجی پر تحقیق کرکے اسکی مدد سے مزید فانٹس متعارف کروائے جائیں۔ نیز جو نستعلیقیات کا فن ہمارے معاشرہ سے نوری نستعلیق کی وجہ سے اٹھتا جا رہے، اسکو کسی حد تک اوپن ٹائپ حرفی نستعلیقی کے ذریعہ زندہ رکھا جائے۔
چونکہ اسوقت ہمارے پاس تمام نوری کیرکٹر کی اشکال سارٹڈ حالت میں موجود ہیں۔ اسلئے مجید بھائی سے گزارش ہے کہ سیدھا اوپر چھلانگ لگانے کی بجائے صرف دو حرفی اشکال ایک نئی بیس میں ڈال کر یہاں پیش کر دیں۔ اس بیس کو انڈیزائن میں چیک کیا جائے گا۔ اور کام اسوقت تک آگے نہ بڑھایا جائے، جبتک دو حرفی فانٹ اڈوبی پراڈکٹس میں سو فیصد کام نہ کرے!
 
مدیر کی آخری تدوین:

شاکرالقادری

لائبریرین
یہی بات میں عبدالمجید سے کئی بار کہہ چکا ہوں کہ پہلے دو حرفی فونٹ تیار کرو اس طرح مرحلہ وار کام مکمل ہو گا اور بات آسانی سے سمجھ آتی رہے گی:)
 
arifkarim

معطل
یہی بات میں عبدالمجید سے کئی بار کہہ چکا ہوں کہ پہلے دو حرفی فونٹ تیار کرو اس طرح مرحلہ وار کام مکمل ہو گا اور بات آسانی سے سمجھ آتی رہے گی:)

فکر نہ کریں۔ آپکی بنائی گئی دو حرفی اشکال بھی ہماری پائپ لائن میں شامل رہیں گی۔ انشاءاللہ۔
بس دعا کر تے رہیں کہ اس بار پائپ لائن "کچھ" ناگہانی وجوہات کی بنا پر بند نہ ہو جائے:)
 
نبیل

تکنیکی معاون
ٹھیک ہے تو پھر سب سے پہلے اس بات پر متفق ہو جانا چاہیے کہ یہ کوئی جلد مکمل ہونے والا کام نہیں ہے بلکہ اس کے لیے قدرے لانگ ٹرم گول سیٹ کرنا پڑے گا۔ میں محسن کو اس بات پر راضی کرنے کی کوشش کرتا ہوں کہ وہ اس سلسلے میں اپنے تجربے کی بنیاد پر ہماری رہنمائی کرتے رہیں اور ہو سکے تو وہ پاک نستعلیق کا سورس اور اس سے متعلقہ باقی ٹولز بھی ہمیں فراہم کر دیں۔ میں چونکہ 9 اگست کو یعنی پرسوں چار ہفتے کے لیے پاکستان جا رہا ہوں، اس لیے اتنے عرصے میں اس پراجیکٹ میں کوئی فعال کردار ادا نہیں کر سکوں گا۔ لیکن میری آپ دوستوں سے گزارش ہے کہ آپ اس کام کا مومینٹم کم نہ ہونے دیں۔ شاکرالقادری صاحب سے بھی میری گزارش ہے کہ وہ بھی اپنے تجربے کی روشنی میں ہماری رہنمائی کرتے رہیں۔

محسن نے مجھے ایک مرتبہ کہا تھا کہ کریکٹر بیسڈ نستعلیق فونٹ کی تیاری ایک حل شدہ پرابلم ہے۔ ان کی یہ بات جزوی طور پر درست ہے کہ کیونکہ ایک تو اابھی تک کوئی ویب اور ڈیسک ٹاپ پر کوئی قابل استعمال کیریکٹر بیسڈ نستعلیق فونٹ موجود نہیں ہے، دوسرے کیریکٹر بیسڈ نستعلیق فونٹ کی تیاری ابھی تک پبلک ڈومین میں نہیں آیا ہے۔ ابھی تک معدودے چند لوگ کو ہی اس فن پر دسترس حاصل ہے۔ اگر یہ پراجیکٹ کامیاب ہو جاتا ہے تو اس سے نستعلیق ٹائپوگرافی کو مزید فروغ ملے گا۔
 
عبدالمجید کیا تمہارے فونٹ کی بیس مائیکروسوفٹ کے سوفٹویر میں کام کر رہی ہے؟ یہ بات مجھے بھی بہت عجیب لگتی ہے کہ اوپن ٹائپ کی gsub, gpos ٹیبلز ایک پلیٹ فارم پر کام کر رہی ہیں اور دوسری پر نہیں۔ کیریکٹر بیسڈ نستعلیق فونٹ کی بیس نئے سرے تیار کرنا آسان کام نہیں ہے اور اس کے لیے کافی مہارت درکار ہے۔ میرا مشورہ تو یہی ہوگا کہ پہلے سے موجود کسی نستعلیق فونٹ کے سورس کو استعمال کر لو۔ محسن نے ایک مرتبہ ذکر کیا تھا کہ پاک نستعلیق کا سورس کافی compact ہے۔ اگر اس کے سورس کو استعمال کر لیا جائے تو بہتر نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔
ایک اور سوال یہ ہے کہ کسی موجودہ فونٹ کے سورس کو بیس بنانے میں زیادہ وقت لگے گا یا نئے سرے سے بیس تیار کرنے میں زیادہ وقت لگے گا؟
جی نبیل بھائی میرا بنایا گیا نوری کریکٹر فونٹ مائکروسافٹ کے سافٹوئیرز میں درست کام کر رہاہے اور اسی بات پر ہم پریشان ہے کہ کیا وجہ ہے کہ ایک فونٹ ایک پلیٹ فارم پر کام کرتا ہے جبکہ دوسرے پلیٹ فارم پر کام نہیں کر رہا۔ کریکٹر بیس فونٹ کو نئے بیس پر بنانا یقینا آسان کام نہیں ہے اور اسکے لئے کافی مہارت اور تجربہ کی ضرورت ہے لیکن الحمد للہ ہم اس سلسلے کا پہلا مرحلہ پار کرچکے ہیں۔ چونکہ اس فونٹ پر کام کیا گیا ہے مسئلہ صرف اتنا ہے کہ فونٹ کیا وجہ ہے کہ درست کام نہیں کرتا ہم اگر صرف یہ مسئلہ معلوم کرلیں تو پھر تو فونٹ مکمل ہےاسلئے میری یہی رائے ہے کہ اگر اس فونٹ پر ماہرین توجہ دیں اور اسکا مسئلہ ٹریس ہوسکے تو بہتر رہے گا
 
یہاں میرے ذہن میں ایک اور خیال بھی آ رہا ہے۔ کیوں نہ ہم اس کیریکٹر بیسڈ فونٹ کی تیاری کو خود کے لیے سیکھنے کا ایک موقعہ تصور کریں۔ اگرچہ ایک سے زائد کیریکٹر بیسڈ نستعلیق فونٹ تیار ہو چکے ہیں لیکن ابھی بھی اس فن کے ماہر بہت کم لوگ ہیں۔ ایک مرتبہ محسن نے فورم پر اس سلسلے کا آغاز بھی کیا تھا کہ from scratch تمام اشکال تیار کی جائیں اور ایک نستعلیق فونٹ تیار کیا جائے، لیکن یہ سلسلہ بوجوہ آگے نہیں بڑھ سکا تھا۔ تو کیوں نہ اب اس سلسلے کو آگے بڑھانا شروع کریں۔ اگر آپ لوگ میرے خیال سے متفق ہوں تو پہلے مرحلے میں صرف دو کے جوڑ والے ترسیمہ جات کے لیے ایک فونٹ تیار کیا جانا چاہیے۔ اس کی تیاری نہ صرف آسان ہوگی بلکہ اسے مائیکروسوفٹ اور ایڈوبی دونوں کے پلیٹ فارم پر آسانی سے ٹیسٹ کیا جا سکے گا۔ مزید براں اسی کام کو بنیاد بناتے ہوئے زیادہ جوڑ والے ترسیمہ جات کے لیے بھی فونٹ تیار کرنا ممکن ہو جائے گا۔ اب چونکہ نوری کیریکٹر کی اشکال موجود ہیں تو اشکال کی تیاری کا کام بچ جائے گا۔
کیا خیال ہے آپ لوگوں کا اس کے بارے میں؟
آپکے رائے سے مجھے اتفاق ہے چونکہ میں اور محسن بھائی نستعلیق کیرکٹر بیس فونٹ پر کام کرچکے ہیں اسلئے اشکال کی پہچان اور شناخت میرے لئے مشکل نہیں ہے چونکہ میں پہلے بھی نستعلیق کریکٹر بیس کا کیلٹ مکمل کرچکا ہے اور میرے تجربہ کے مطابق نستعلیق کریکٹر بیس فونٹ کا سب سے مشکل مرحلہ یہی ہے اسلئے دوبارہ فونٹ کو ۲ حرفی جوڑ سے بنانا مشکل نہیں رہے گا
 
سورس کے طور پر تو کرلپ کے نفیس نستعلیق کو بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔۔۔ اصل مسئلہ سورس کا نہیں، فانٹ کے انٹرنل اسٹرکچر کا ہے، جو کہ اڈوبی والوں نے اپنے لئے ڈیفائن کیا ہوا ہے۔ میں نے مجید بھائی کو بنیاد کے سلسلہ میں‌کئی بار کہا تھا کہ اڈوبی عربک فانٹ کی رکھ لو۔ یہ فانٹ اڈوبی والوں کی طرف سے مفت میں سورس سمیت جاری ہوا ہے اور اسمیں تمام ضروری سیٹنگز موجود ہیں جنکی مدد سے یہ تمام اڈوبی پراڈکٹس میں بالکل ٹھیک چلتا ہے۔ اسلئے میری رائے میں اگر ابھی بھی اسکریچ سے بیس بنانے میں وقت لگےگا تو تجربہ کے طور پر اڈوبی عربک کو بیس بنالیا جائے۔
صحیح اس دفعہ میں بیس کے طور پر اڈوبی عربک فونٹ کو بیس بنا لیتا ہوں اور کوشش کرتا ہوں کہ آج رات سے ہی اسپر کام شروع کرسکوں
آج مجید کے تخلیق کردہ نوری کیرکٹر کو فانٹ کریٹر میں چیک کیا تو پتا چلا کہ اسکے بعض گلفس کی کوڈ ویلیوز ہی آپس میں غلط ملط ہیں:
اس جانب توجہ دلانے کا شکریہ میں آج ان ویلیوز کو چیک کرلیتا ہوں کہ یہ غلطی کیسی ہوگئی ہے اور کہیں فونٹ کا ملٹی پلیٹ فارم پر چلنے کے مسئلہ کا اسی سے تو تعلق نہیں ہے۔
میرے خیال میں‌ اوپن ٹائپ ٹیبلز کیلئے پہلے سے موجود نستعلیقی فانٹس کے سورسز سے مدد لی جا سکتی ہے۔ جیسا کہ دری یا ایران نستعلیق بالکل درست کام کرتے ہیں (اڈوبی و مائکروسافٹ پلیٹ فارم پر)۔ یوں ان فانٹس کی خوبیوں اور خامیوں کا جائزہ لیکر ایک بہتر فانٹ بنانے میں مدد ملے گی۔ اگر پاک نستعلیق کا سورس بھی مہیا ہو جاتا ہے تو سمجھیں عید ہو جائے گی ۔ایک چیز جو میں نے دری و ایران نستعلیق میں نوٹ کی ہے کہ اسکے گلفس میں خالی کشتی کا استعمال بالکل نہیں ہے۔ یعنی پورے پورے حروف بمع نکتوں کے گلفس شامل ہیں۔ البتہ یہ کوئی گیرنٹی نہیں ہے کہ یہی انکے اڈوبی میں سو فیصد چلنے کی اہم وجہ ہے۔ کیونکہ نفیس نستعلیق میں بھی تو خالی کشتیاں ہیں اور وہ ۹۰ فیصد ٹھیک چلتا ہے!
چونکہ اسوقت ہمارے پاس تمام نوری کیرکٹر کی اشکال سارٹڈ حالت میں موجود ہیں۔ اسلئے مجید بھائی سے گزارش ہے کہ سیدھا اوپر چھلانگ لگانے کی بجائے صرف دو حرفی اشکال ایک نئی بیس میں ڈال کر یہاں پیش کر دیں۔ اس بیس کو انڈیزائن میں چیک کیا جائے گا۔ اور کام اسوقت تک آگے نہ بڑھایا جائے، جبتک دو حرفی فانٹ اڈوبی پراڈکٹس میں سو فیصد کام نہ کرے
میں کرشش کرتا ہوں کہ وقت نکال کر ایک بار پھر دری اور ایران نستعلیق کے سورس کا مطالعہ کرسکوں ۔ میں کوشش کرتا ہوں کہ نئے سرے سے نوری کریکٹر کو اڈوبی عربک فونٹ کے بیس پر ۲ حرفی جوڑ تک بنانے سکوں
 
arifkarim

معطل
مجید، آپکے پاس ابھی 4 ہفتے ہیں۔ اس دوران میں اگر ہم ایک دو حرفی فانٹ مکمل کر پاتے ہیں‌تو ایک بڑی کامیابی ہوگی۔
 
یہی بات میں عبدالمجید سے کئی بار کہہ چکا ہوں کہ پہلے دو حرفی فونٹ تیار کرو اس طرح مرحلہ وار کام مکمل ہو گا اور بات آسانی سے سمجھ آتی رہے گی:)
شکریہ شاکر بھائی میں انشاءاللہ اسبار آپکے مشورہ پر ضرور عمل کرونگا
 
نبیل

تکنیکی معاون
شاباش عبدالمجید۔ تمہیں کسی ٹول کی ضرورت پڑے تو مجھے اس کے بارے میں بتا دینا۔ میں پاکستان سے واپس آ کر نعیم سعید کی تجاویز کی روشنی میں بھی ایک ٹول ڈیویلپ کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
عبدالمجید کے والد مکرم کا انتقال ہو گیا ہے وہ رات کو چھت پر سونے گئے تو ایک اندھی گولی کا شکار ہوگئے میں نے دعائیہ کلمات کے فوم میں تعزیتی لڑی کھول دی ہے مرحوم کو ان کے آبائی وطن افغانستان میں دفنایا جائے گا
انا للہ وانا الیہ راجعون
 
:( :( :( :(
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
 
Top