آیت کے درمیان میں آنے والی علامات میں سپیس کا بہت زیادہ استعمال کے بارے میں دوستوں نے کافی شکایت درج کرائی ہیں۔ اس کے بارے میں اگرچہ برادر عارف نے جواب تو دیا ہے۔ لیکن میرے خیال میں اس کو تھوڑا سا زیر بحث لے آتے ہیں تاکہ آپ دوستوں کی اتفاق رائے سے شائد کوئی اچھا طریقہ مل جائے۔
اس سلسلے میں چند گزارشات پر ذرا توجہ دیجئے گا۔
علامات کو آیت کے نشان کے بالکل اوپر رکھنے کے لئے علامت کو اپنے اصل مقام سے پیچھے کردیا گیا تھا۔ تاکہ وہ آیت کے نشان کے بالکل اوپر آئے۔
لیکن جب علامت آیت کے درمیان میں آتی ھے تو اس کو لازما چند سپیس درکار ہوتے ہیں تاکہ وہ اپنی مقررہ جگہ پر پہنچ سکے۔
اگر ہم اس کے لئے ایک سٹینڈرڈ وضع کرلیں کہ
سپیس + علامت کا نشان + سپیس
تو وہ علامت ذرا بڑی ہوکر بغیر کسی اضافی سپیس کے آیت کے درمیان میں آجائے گی۔
لیکن اس میں خدشہ ہے کہ کسی دوست نے اگر آیت کے نشان کے بعد سپیس دے کر علامت کو ٹائپ کیا ھو تو ان کے لئے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔
چنانچہ دوسرا طریقہ یہ ہوسکتا ہے۔
سپیس + سپیس + علامت + سپیس + سپیس
میرا خیال ہے موخر الذکر شائد بہتر ہو۔ آپ لوگوں کا اس بارے میںکیا خیال ہے۔ اس کے علاوہ بھی کوئی بہتر تجویز ہو تو ھم اس کو اسی ترتیب سے کردیں گے۔