شمشاد بھائی، آپ کا اور دیگر محفلین کا بے حد شکریہ جنھوں نے اپنی دعاؤں میں یاد رکھا۔ اس افسوس ناک واقعے کے کافی عرصے بعد میرا محفل پر آنا ہوا تھا اور تب تک یہ لڑی دیگر لڑیوں کی تہ میں دب کر چھپ چکی تھی۔ ابھی دیکھی۔فیس بُک سے معلوم ہوا کہ اردو محفل کے رکن عمار خاں کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی اور چند ہی دنوں کے بعد وہ واپس چلی گئی۔
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
عمار بھائی اس غمی کے موقع پر ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالٰی سے دعا کرتے ہیں کہ آپ سبکو صبر عطا فرمائے۔
انا للہ و انا الیہ راجعونفیس بُک سے معلوم ہوا کہ اردو محفل کے رکن عمار خاں کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی اور چند ہی دنوں کے بعد وہ واپس چلی گئی۔
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
عمار بھائی اس غمی کے موقع پر ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالٰی سے دعا کرتے ہیں کہ آپ سبکو صبر عطا فرمائے۔
امن بہنا اللہ آپ کو ڈھیروں خوشیاں اور آپ کی امی کو طویل عمری صحت اور عافیت کے ساتھ عطا فرمائے۔ آمینعمار بھائی ذندگی دھوپ چھاؤں کی طرح ہے۔۔ہمیں چھاؤں میں رہنے کی عادت ہوتی ہے نا اسی لیے دھوپ برداشت نہیں کرسکتے۔۔ہمیں نعمتوں کا شدت سے احساس ان کے چھن جانے پر ہی ہوتا ہے۔۔کیونکہ ہم حق سمجھتے ہوئے سب وصول کرتے جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ انشاءاللہ آپ کو اس صبر کا بہترین اجر عطا فرمائیں گے انشاءاللہ۔
عنیقہ ناز کے جانے کا صدمہ ابھی تک کم نہیں ہوا۔۔میں اب بھی بیٹھے بیٹھے سوچ میں پڑ جاتی ہوں کہ وہ عنیقہ جو اپنی بیٹی اپنی سپر گرل مشعل کے لیے ایک حد سے بھی زیادہ حساس تھیں۔۔کیسے اُسے دنیا کے رحم و کرم پر چھوڑ گئیں۔
ابھی جویریہ کی زندگی کا المناک پہلو سامنے آیا۔۔کبھی کبھی بے خبری واقعی نعمت ثابت ہوتی ہے۔۔اللہ تعالیٰ انہیں بھی صبرہمت عطا فرمائیں۔
پچھلے تین مہینوں سے میری ماما بھی شدید ترین بیمار رہیں۔۔ان تین مہینوں میں مجھے اپنا ہوش وحواس بھی بھول گیا۔۔۔ دس دن پہلے ان کے دماغ کی سرجری ہوئی ہے۔۔ڈاکٹرز نے اب خطرے سے باہرکہا ہے تو یوں لگا ہے کہ ماما کے ساتھ ساتھ مجھے بھی نئی زندگی کی نوید ملی ہو جیسے۔
آپ سب لوگوں سے بھی مزید استداہے اپنی دعاؤں میں ارضان کی امی کو بھی یاد رکھیے گا کہ پتہ نہیں کس کی دعاؤں کے صدقے وہ اپنے پیروں پر چل کر گھر واپس آجائیں انشاءاللہ۔
امن ایمان اچھا لگا تمہیں محفل میں دیکھ کر۔عمار بھائی ذندگی دھوپ چھاؤں کی طرح ہے۔۔ہمیں چھاؤں میں رہنے کی عادت ہوتی ہے نا اسی لیے دھوپ برداشت نہیں کرسکتے۔۔ہمیں نعمتوں کا شدت سے احساس ان کے چھن جانے پر ہی ہوتا ہے۔۔کیونکہ ہم حق سمجھتے ہوئے سب وصول کرتے جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ انشاءاللہ آپ کو اس صبر کا بہترین اجر عطا فرمائیں گے انشاءاللہ۔