سعادت
تکنیکی معاون
کچھ عرصہ قبل گوگل نے ’نوٹو‘ فونٹ فیملی کے اجراء کا اعلان کیا تھا، جس کا مقصد یونیکوڈ کے تمام سکرپٹس اور زبانوں کے لیے مفت اور آزاد مصدر فونٹس کی فراہمی ہے۔
تاحال اس فیملی کے تحت ۹۶ فونٹس ریلیز ہو چکے ہیں، جن میں ’نوٹو نسخ عربی‘ اور ’نوٹو کوفی عربی‘ بھی شامل ہیں۔ یہ دونوں فونٹس اردو کی سپّورٹ رکھتے ہیں، لیکن جیسا کہ ان کے ناموں سے ظاہر ہے، ان کا ڈیزائن بالترتیب نسخ اور کوفی خطوط پر مشتمل ہے۔
البتہ خوشی کی بات یہ ہے کہ حال ہی میں گوگل نے تجرباتی بنیادوں پر ایک اور فونٹ جاری کیا ہے، جس کا نام ’نوٹو نستعلیق اردو‘ ہے۔
یہ فونٹ ترسیموں کی بجائے حرفی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔ چونکہ یہ ابھی تجرباتی ریلیز ہے، اس لیے اس کے اندر خامیوں کا موجود ہونا عین ممکن ہے، اور اگر آپ کسی مسئلے کو رپورٹ کرنا چاہیں تو نوٹو فونٹس کے ایشو ٹریکر پر ایک نیا ایشو کھول سکتے ہیں۔
اس فونٹ میں سیٹ کی گئی غالب کی ایک غزل کا سکرین شاٹ (یہ سکرین شاٹ ’۳۸ویں انٹرنیشنلائزیشن اور یونیکوڈ کانفرنس‘ میں بهداد اسفهبد (حرفباز کے منتظم اور لِیڈ ڈویلپر) اور روزبه پورنادر (فارسی ویکیپیڈیا کے بانی) کی جانب سے دی گئی ٹاک کی سلائیڈ نمبر ۳۰ سے لیا گیا ہے) :