نوٹیفیکیشن ریجیکٹڈ!!

loneliness4ever

محفلین
فوج کا عمران خان سے رابطہ :
غیر سیاسی اور غیر سنجیدہ ذرائع سے خبر ملی ہے کہ فوج عمران خان سے مسلسل رابطے میں ہے
کیونکہ کہ اب کی بار عمران خان کے دھرنے میں دوسرا کنٹینر طاہر القادری کا نہیں بلکہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا ہوگا
 
میرا اندازہ ہے کہ ڈان لیک میں بھی وہی ملوث ہے جو فیس بک پر اس طرح کے لطیفے بنوا کر شئر کرا رہا ہے۔
 
loneliness4ever

محفلین
میرا اندازہ ہے کہ ڈان لیک میں بھی وہی ملوث ہے جو فیس بک پر اس طرح کے لطیفے بنوا کر شئر کرا رہا ہے۔

یعنی کہ بڑے بھائی آپ نے مجھے غائب کروانے کا میرا پورا بندوبست کر دیا ہے
اپنا اندازہ بیان کرکے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لوجی میں تو یوں غائب نہیں گائب ہوا جیسے گدھے کے سر سے سینگ
 
فرقان احمد

محفلین
اندرونِ ملک تو آئی ایس پی آر کے اس بیان کو شغل میلے کے طور پر لیا جا رہا ہے، تاہم، جب اس ٹویٹ کو عالمی منظرنامے کو سامنے رکھ کر دیکھا جائے تو اسے حماقت سے ہی تعبیر کیا جا سکتا ہے؛ یقینی طور پر سیاسی حکومت کی بھی غلطیاں ہیں تاہم دنیا میں یہ تاثر نہیں جانا چاہیے کہ خدانخواستہ سول حکومت فوج کے تابع ہے (چاہے حقیقت میں ایسا ہی ہو، تاہم، اس طرح کے ٹویٹس دنیا میں ہمیں ایک تماشا بنا کر رکھ دیتے ہیں)۔۔۔!!! اور یہاں کے سیاست دان بھی پہلے سے سیانے ہو چکے، کمال مہارت کے ساتھ فوج کو سیاست میں ملوث کرتے چلے جا رہے ہیں اور خاکی فرشتوں کو بھی تو بس ۔۔۔ بہانہ چاہیے ہوتا ہے ۔۔۔!!!
 
loneliness4ever

محفلین
تو میرا اندازہ درست ثابت ہوا کہ یہ لطیفہ آپ نے فیس بک سے اٹھایا ہے :)

میں فیس بک استعمال ہی نہیں کرتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ اندازہ آپ کا تھا اس لئے غلط ہو گیا
اگر انسپکٹر جمشید یا انسپکٹر کامران مرزا کا ہوتا تو مجال ہے جو غلط ثابت ہوتا

یہ پھلجڑی تو فقیر پر نازل ہوئی تھی ۔۔۔۔ توہین عدالت کا تو کیس نہیں بنتا ناں اس آمد پر ؟؟؟؟
 
لطیفہ تو اچھا تھا مگر اب ذرا خیال سے رہئیے گا :)
 
loneliness4ever

محفلین
لطیفہ تو اچھا تھا مگر اب ذرا خیال سے رہئیے گا :)

اتنی محبت سے تو فلموں میں بھی دھمکی نہیں دی جاتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اف مالک کیا ہو گا میرا اب
آپ دعائوں میں یاد رکھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خیال مالک رکھے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہی تو اپنا ہے
 
اتنی محبت سے تو فلموں میں بھی دھمکی نہیں دی جاتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اف مالک کیا ہو گا میرا اب
آپ دعائوں میں یاد رکھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خیال مالک رکھے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہی تو اپنا ہے
مذاق اپنی جگہ مگر دختر اول کی سربراہی میں ن لیگ کا ایک بہت سرگرم سوشل میڈیا کا سیل باقاعدگی سے کام کرتا ہے۔
 
loneliness4ever

محفلین
مذاق اپنی جگہ مگر دختر اول کی سربراہی میں ن لیگ کا ایک بہت سرگرم سوشل میڈیا کا سیل باقاعدگی سے کام کرتا ہے۔

درست فرمایا آپ نے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ویسے رمضان کے مہینے میں روزے نیلام کرنے والے پروگرامز یعنی بیچو پاکستان جیسے
پروگرامز میں ایسے سوال ہوں تو کیا ہی مزا آ جائے جیسے
کس سیاستدان معذرت ریاستدان کی بیٹی انٹرنیٹ پر سوشل میڈیا سیل چلا رہی ہے
مریم بنت نواز
ٹیرن بنت عمران

نوٹ : درست جواب دینے والے کو پچاس کوڑے اور پانچ ماہ پابند سلاسل
اور غلط جواب دینے والے کو پچاس کڑوڑ اور پانچ ماہ کی من چاہی وزارت
یہ آفر محدود مدت کے لئے ہے
 
C_dgOGFXYAACENs.jpg
 
Top