محمد خلیل الرحمٰن
محفلین
نوک جھونک
محمد خلیل الرحمٰن
یوں پکوڑے تل رہی ہو بات کچھ سُنتی نہیں
کہہ رہا ہوں اپنا موبائل میں بھول آیا کہیں
وقت کم ہے اور افطاری بنانی ہے مجھے
ڈیڑھ گھنٹہ ہوگیا ہے اور میں بیٹھی نہیں
جائیے اور غسل خانے میں بھی جاکر دیکھیے
میں وضو کرتی تھی، شاید میں نے دیکھا ہے وہیں
اے مری بیگم! مری اے نصف بہتر, کیا کہوں!
کیا غضب کا حافظہ پایا ہے تم نے ، آفریں
اردو محفل پر مزے کے تبصرے پڑھتا تھا میں
ہاں یقیناً ہاتھ دھوتے میں نے رکھا تھا وہیں
محمد خلیل الرحمٰن
یوں پکوڑے تل رہی ہو بات کچھ سُنتی نہیں
کہہ رہا ہوں اپنا موبائل میں بھول آیا کہیں
وقت کم ہے اور افطاری بنانی ہے مجھے
ڈیڑھ گھنٹہ ہوگیا ہے اور میں بیٹھی نہیں
جائیے اور غسل خانے میں بھی جاکر دیکھیے
میں وضو کرتی تھی، شاید میں نے دیکھا ہے وہیں
اے مری بیگم! مری اے نصف بہتر, کیا کہوں!
کیا غضب کا حافظہ پایا ہے تم نے ، آفریں
اردو محفل پر مزے کے تبصرے پڑھتا تھا میں
ہاں یقیناً ہاتھ دھوتے میں نے رکھا تھا وہیں