نو طرز مرصع کی پروف خوانی

فسانہ عجائب کے بعد اب نو طرز مرصع کی پروف خوانی کی باری ہے۔ اس دفعہ ٹائپنگ والی گوگل ڈاکس فائل کی بجائے پروف کے لیے مختلف گوگل ڈاکس فائلیں بنائی جا رہی ہیں جو تقریباََ 100 صفحات پر مشتمل ہوں گی۔ اس کی وجہ ایک ہی فائل میں ڈیڑھ دو سو صفحات کے بعد فائل بھاری بھرکم ہو جاتی ہے اور اس پر کام کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔
گوگل ڈاکس کی فائلوں میں صفحات کے نمبر ریختہ کے مطابق ہیں۔ ریختہ اور کتاب کے صفحات میں 3 کا فرق ہے یعنی اگر ریختہ صفحہ 18 ہے تو کتاب کا صفحہ 21 ہے۔

نو طرز مرصع محفل متن دھاگہ

نو طرز مرصع (ریختہ ویب سائٹ)

گوگل ڈاکس پر فائلوں کے ربط
نو طرز مرصع صفحہ 18-100 (گوگل ڈاکس)
نو طرز مرصع صفحات 104-200 (گوگل ڈاکس)
نو طرز مرصع صفحات 201-245 (گوگل ڈاکس)
 
آخری تدوین:
پہلی فائل کے 82 صفحات تین یا چار لوگوں میں تقسیم ہو سکتے ہیں۔

پروف صفحات کی تقسیم

شمشاد۔۔۔۔۔۔۔۔ریختہ صفحہ 18 - 49 کتاب صفحہ 21-52
قرۃ العین۔۔۔۔۔۔ریختہ صفحہ 50-75 کتاب صفحہ 53-78
سید عاطف علی۔۔۔۔۔۔ریختہ صفحہ 76-103 کتاب صفحہ 79-106
محمد عمر ۔۔۔۔۔۔ریختہ صفحہ 125- 104 کتاب صفحہ 107-128
محب علوی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ریختہ صفحہ 126-145 کتاب صفحہ 129-148
مومن فرحین۔۔۔۔۔۔ریختہ صفحات 146- 165 کتاب صفحہ 149-168
شمشاد۔۔ ریختہ صفحات 166 - 180 کتاب صفحات 169-183
 
مدیر کی آخری تدوین:

عبدالصمدچیمہ

لائبریرین
عبدالصمدچیمہ کیا آپ بھی پروف میں دلچسپی رکھتے ہیں؟

محترم پروف ریڈنگ کرنے کا تو کوئی مسئلہ نہیں۔ لیکن اصل مسئلہ وقت کی کمی کا ہے۔ دفتر ایک جگہ سے دوسری جگہ شفٹ کر رہا ہوں جس میں اب تک 19 دن صَرف ہوچکے ہیں اور مزید 10 سے 15 دن کا کام ابھی باقی ہے۔
 
فائل کے نام کس کلیہ کے تحت رکھے گئے ہیں ؟ تقسیم کاری کا بنیادی طریقہ وغیرہ کیا رکھا گیا ہے ؟
فائل کا نام ریختہ کے صفحات کے حساب سے رکھا گیا ہے مگر کوشش کی ہے کہ کتاب کے صفحات کا حوالہ بھی دیا جائے۔
فائل کی تقسیم فی الحال 100 صفحات کے آس پاس رکھی گئی ہے مگر اسے بدلا جا سکتا ہے۔
 
آخری تدوین:
محترم پروف ریڈنگ کرنے کا تو کوئی مسئلہ نہیں۔ لیکن اصل مسئلہ وقت کی کمی کا ہے۔ دفتر ایک جگہ سے دوسری جگہ شفٹ کر رہا ہوں جس میں اب تک 19 دن صَرف ہوچکے ہیں اور مزید 10 سے 15 دن کا کام ابھی باقی ہے۔
آپ اپنا وقت لیں ، جیسے ہی کچھ معاملات سنبھلتے ہیں تو ضرور بتائیں تاکہ آپ کو پروف کے کاموں میں بھی شریک کیا جا سکے۔
 

شمشاد

لائبریرین
میری ایک تجویز ہے کہ صفحات دیتے وقت اگر پہلے صفحے کے متن کے چند الفاظ لکھ دیئے جائیں اور بتایا جائے کہ یہاں سے شروع ہوتا ہے تو غلطی کا احتمال بالکل ختم ہو جائے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
ریختہ صفحات 18 سے 49 تک (ٹائپنگ میں ریختہ کا صفحہ نمبر دیا گیا ہے)
کتاب کے صفحات ریختہ سے 3 نمبر آگے ہیں یعنی صفحات 21 سے 52 تک۔
ریختہ کا صفحہ 18 مندرجہ ذیل سے شروع ہوتا ہے :

نو طرز مرصع
بسم اللہ الرحمن الرحیم
دیباچہ ثنائے خداوند ذوالجلال
ایسا نہیں کہ لکھ سکے اس کا کوئی کمال
منشی کے ہو رہا ہے قلم کا جگر شگاف

یہاں سے شروع کر رہا ہوں۔
 
پچاس سے زیادہ نہ دیں ۔ 75 تک ٹھیک ہیں ۔ ایک دفعہ مکمل ہو جائیں پھر بھلے ہی اور دیں ۔
غلطی سے لکھ دیا ، اصل میں 26 صفحات دینے تھے۔ میں نے کوشش کی ہے کہ کسی کو زیادہ سے زیادہ چالیس پچاس صفحات ہی دوں۔
آپ کی نشاندہی سے غلطی کا ادراک ہوا۔ آپ کے پروف صفحات مندرجہ ذیل ہیں:

ریختہ صفحہ 76 سے 103 تک ، کتاب صفحہ 79 سے 106
 
میری ایک تجویز ہے کہ صفحات دیتے وقت اگر پہلے صفحے کے متن کے چند الفاظ لکھ دیئے جائیں اور بتایا جائے کہ یہاں سے شروع ہوتا ہے تو غلطی کا احتمال بالکل ختم ہو جائے گا۔
تجویز اچھی ہے مگر ایک ہی شخص کا متن ڈھونڈ کرلکھنا کافی وقت لے جاتا ہے ، اگر ساتھ میں کوئی اور یہ کام کر دے تو آسانی رہے گی۔
دوسرا پروف میں غلطی ہو بھی جائے تو چند صفحات کی دوسری یا تیسری پروف ریڈنگ ہو جائے گی جس کی منصوبہ بندی تو ہوتی ہے مگر عمل درآمد مشکل ہوتا ہے۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
پہلی فائل کے 82 صفحات تین یا چار لوگوں میں تقسیم ہو سکتے ہیں۔

پروف صفحات کی تقسیم

شمشاد۔۔۔۔۔۔۔۔ریختہ صفحہ 18 - 49 کتاب صفحہ 21-52
قرۃ العین۔۔۔۔۔۔ریختہ صفحہ 50-75 کتاب صفحہ 53-78
سید عاطف علی۔۔۔۔۔۔ریختہ صفحہ 76-103 کتاب صفحہ 79-106
میں نے گوگل ڈاکس سے متن لیا ہے، جو کہ ترتیب سے ہی ہے۔
محب علوی مقدس
میں نے پروف ریڈینگ مکمل کر کے 32 صفحے مقدس کو بھیج دیے ہیں تاکہ وہ گوگل ڈاکس پر چڑھا دے۔
 

محمد عمر

لائبریرین
مجھے ص 18-103 کی گوگل ڈاک شیئر کی گئی ہے ۔ کیا یہ تمام صفحات مجھے پروف ریڈ کرنے ہیں یا کہ ان میں سے کچھ؟
 
Top