السلام علیکم
پاکستانیوں میں یہ عام ہے کہ ایک جیسے نام رکھے جاتے ہیں جو پکارنے میں ایک سے لگتے ہیں کیا آپ کے ان رشتے داروں کے کوئی اور اولاد ہے
ویسے لڑکیوں کہ نام کچھ یہ بھی ہو سکتے ہیں
ایمان
توحید
ہم نے تو یہ بھی دیکھا ہے کہ لوگ لڑکے کا نام تیار کر کے بیٹھے ہوتے ہیں اور بیٹی کے پیدا ہونے پر پھر نیا نام ڈھونڈنا پڑتا ہے۔
ارملہ - Armala - ہوا۔ عربی
تائبہ ۔ Taiba ۔ گناہوں سے توبہ کرنے والی۔ عربی
تزمین ۔ Tezmin۔ اچھی عادت والی۔ عربی
تاشفہ - Tashifa ۔ ہمدرد، مہربان ۔ فارسی
جانیتا ۔ Janita ۔ اللہ تعالٰی کا تحفہ۔ عبرانی
حائقہ ۔ Haiqa۔ سچی، اللہ تعالٰی کی پرستش کرنے والی۔ عربی
درِثمین ۔ Dur-e-Samin ۔ نہایت قیمتی موتی۔ فارسی
راہین ۔Raheen ۔ فرمانبردار۔عربی
رامین ۔ Rameen۔ تابعدار، فرمانبردار۔ فارسی
راشفہ ۔ Rashfa۔ ساتھ چلنے والی۔ عربی
روین ۔ Raween۔ موتیا کا پھول۔ فارسی
رومینہ ۔ Romina۔ محبت پیار والی۔ فارسی
سنیلہ۔Sanila۔ سعادت مند، نیک۔ عربی
شرمین۔ Sharmeen۔ شرمیلی، نرم و نازک۔ فارسی
عریفہ۔Arifa۔ امیر، سردار۔ فارسی
عفیرہ۔ Afira۔ معاف کر دینے والی
ماہین۔ Mahin۔ چاند جیسی۔ فارسی
مائدہ۔ Maida۔ قرآن پاک کی سورت کا نام
ماورا۔Mawra۔ غیبی۔ عربی۔
وشمہ ۔ Washma۔ بارش کا قطرہ۔ عربی
ہائدہ ۔ Haida ۔ توبہ کرنے والی ۔فارسی
چلیں، فرزانہ سسٹر دوبارہ لکھ دئیے ہیں۔
جو مجھے اچھے لگے، لکھ دئیے۔ اب اگر میری اتنی محنت کے بعد بھی اس میں سے کوئی نام اچھا نہ لگا، یعنی نام نہ رکھا گیا تو۔۔۔ (مذاق)
مہرُبانی ہوگی اگر لڑکوں کے نام شئیر کر دیں، میرابیٹا ہوا ہے جس کے لئے نام رکھنا ہےہمارے رشتے داروں میں کسی کے یہاں بےبی گرل پیدا ہوئی ہے
اب وہ سبھی سے اچھے اچھے نئے نام پوچھ رہے ہیں۔ ۔ ۔
مجھے خاص طور پر کہا جارہا ہے کہ ریڈیو ٹی و ی مشاعروں کے حوالے سے آپ کی معلومات زیادہ ہوگی
حالانکہ میں اس معاملے میں قطعی طور پر کوری ہوں
کیا کوئی اس سلسلے میں مدد کرسکتا ہے؟؟؟
لڑکے اور لڑکیوں کے چھوٹے چھوٹے بامعنی اسلامی نام بتائیے،
ناموں والی سب سائٹس دیکھ لی ہیں کوئی پسند نہیں آرہا۔
آجکل پاکستان میں کون سے نام زیادہ رکھے جا رہے ہیں؟
ہوتا ہے نا ہر دور میں چند نام بہت مقبول ہوتے ہیں سو اسی بارے جاننا چاہ رہی ہوں۔
شکریہ
شمشاد بھائی جان اسی میں تو میں آج کل کام کر رہا ہوں۔۔۔
کوئی مجھے "حوریہ" کے معنی بتادے۔۔۔ جلد از جلد