نو مولود بچوں کے نام

F@rzana

محفلین
ہمارے رشتے داروں میں کسی کے یہاں بےبی گرل پیدا ہوئی ہے
اب وہ سبھی سے اچھے اچھے نئے نام پوچھ رہے ہیں۔ ۔ ۔
مجھے خاص طور پر کہا جارہا ہے کہ ریڈیو ٹی و ی مشاعروں کے حوالے سے آپ کی معلومات زیادہ ہوگی:rolleyes:
حالانکہ میں اس معاملے میں قطعی طور پر کوری ہوں :(

کیا کوئی اس سلسلے میں مدد کرسکتا ہے؟؟؟
لڑکے اور لڑکیوں کے چھوٹے چھوٹے بامعنی اسلامی نام بتائیے،

ناموں والی سب سائٹس دیکھ لی ہیں کوئی پسند نہیں آرہا۔
آجکل پاکستان میں کون سے نام زیادہ رکھے جا رہے ہیں؟
ہوتا ہے نا ہر دور میں چند نام بہت مقبول ہوتے ہیں سو اسی بارے جاننا چاہ رہی ہوں۔

شکریہ
 
تعبیر

محفلین
فرزانہ ابھی بھی مسئلہ حل نہ ہو تو بتائیے گا۔ میں بھی سوچتی ہوں تب تک :)

بوچھی اپ ابنا نام شوخ رکھ لیں
 
تیشہ

محفلین
فرزانہ ابھی بھی مسئلہ حل نہ ہو تو بتائیے گا۔ میں بھی سوچتی ہوں تب تک :)

بوچھی اپ ابنا نام شوخ رکھ لیں

اور اس نام کے بعد اگر مجھے کسی نے '' او میرے شوخ صنم بولا تو :confused:
آپ نے یہ گانا نہیں سن رکھا کیا ؟

[ame]http://www.youtube.com/watch?v=pZlxTo_OWVQ&feature=related[/ame]

animated029.gif

animated0122.gif

000200D8.gif
 
شمشاد

لائبریرین
باجو شازیہ بہت اچھا نام ہے۔ اور سر نیم بدلنا انگریزی طریقہ کار ہے۔ کہ پہلے لڑکی کے نام کے ساتھ باپ کا نام، بعد میں خاوند کا نام۔ جبکہ اسلامی طریقہ یہ ہے کہ لڑکی کے نام کے ساتھ ساری عمر اس کے باپ کا ہی نام لگا رہتا ہے چاہے وہ نانی دادی ہی کیوں نہ بن جائے۔ اور قرآن میں بھی آیا ہے " عورتوں سے ان کی پہچان مت چھینو"۔

آپ نے اگر بدلنا ہی ہے تو زیادہ سے زیادہ اپنا نِک بدل لیں۔
 
جی میں نے اپنے ابو کا ہی نام لگانا ہے نام کے بعد ۔ اسلامی طریقے پر ہی عمل کرنا ہے اب کے (صرف سرنیم کے لئے ) باقی میں اپنے نام سے تنگ ہوں :( نہیں پسند مجھے یہ ۔ اس لئے سوچ رہی ہوں جب سرنیم چینج ہونا ہی ہے تو اپنا بھی بدلوں ، :rolleyes:
 
الف عین

لائبریرین
میں سمجھا کہ فرزانہ کی کسی نظم کا عنوان ہے۔ اور شاید دلاور فگار کی نظم یاد آ گئی۔
اے مرے نورِ نظر، لختِ جگر۔ پیدا نہ ہو۔۔۔
کہ مبادا نیناں نو مولود بچوں کو یہی پیغام دینا چاہ رہی ہیں!!
 
سارہ خان

محفلین
یہاں پر میں نے آجکل جو نیو بورن بچیوں کے نام سنے ہیں ان میں ۔۔ عیشل ، عیشال ، عائش ، فجر ، اُشنا ، اِلسہ ، افراح شامل ہیں ۔۔
اور بھی ملتے ہیں تو پھر میں شیئر کرتی ہوں ۔۔:)
 
تیشہ

محفلین
:grin:
ہاہاہا۔۔ باجو کسی نے ایسی جراءت کر لی تو پھر اس نے اپنی ساری شوخی بھول جانی ہے آپ کے ہاتھوں ۔۔;)

کرتے ہیں اکثر ایسی جرات بھی ، مگر اگلے پل شوخی ہوا بھی ہوجایا کرتی ہے ۔ کیونکہ میرا پتا نہیں ہوتا نا ، وہ بعد میں پتا لگتا ہے ۔
 
ابوشامل

محفلین
آجکل پاکستان میں عجیب سا فیشن چلا ہوا ہے مشکل ترین نام رکھنے کا، نجانے کہاں سے چھانٹ کر لاتے ہیں۔ میرے خیال میں نام ایسا ہونا چاہیے جو ایک مرتبہ پوچھنے پر بتایا جائے تو دوبارہ پوچھنے کی ضرورت نہ پڑے جبکہ صورتحال یہ ہے کہ بچے کا نام ایک مرتبہ پوچھنے کے بعد لوگوں کو کان آگے کر کے کہنا پڑتا ہے "جی؟" مثلا ہمارے پڑوسی کی دو بچیوں کی ناموں کی ہجے تو مجھے سمجھ نہیں آئی کہ لکھتے کیسے ہوں گے البتہ جس طرح وہ ادا کرتے ہیں وہ اس طرح ہیں Fabiha اور Alishma (فبیہہ اور الشمہ) اب ان کے اصل ہجے کیا ہوں گے اللہ جانے؟ :(
لڑکیوں کے ان ناموں میں کوئی پسند آئے تو رکھ لیں:
حمنہ
افراح
حَنِین
عُنیزہ
حَرِیم
علینہ
کنزیٰ
 
بہت بہت شکریہ ابو شامل صاحب

کئی نام اچھے ہیں بلکہ 'کنزی' تو میری بھتیجی کا نام ہے، ناموں کی بابت آپ سے متفق ہوں کہ چھوٹے اور بامعنی ہوں تاکہ لوگ اس کو بگاڑ کر نک بھی نہ رکھ سکیں :)
 
Top