داغ نگاہ پھیر کے عذرِ وصال کرتے ہیں - داغ دہلوی

ماروا ضیا

محفلین
السلام علیکم
اُمید ہے سب خیریت سے ہوں گے ۔ مجھے داغ صاحب کی اس غزل کو جدید اردو میں تبدیل کروانا تھا میں نے گوگل پر بھی ارو اردو ویب پر بھی اس غزل کو تلاش کیا لیکن مجھے نہ مل سکی
13c8f7326fce48cf962a7e1.png
 

فاتح

لائبریرین
السلام علیکم
اُمید ہے سب خیریت سے ہوں گے ۔ مجھے داغ صاحب کی اس غزل کو جدید اردو میں تبدیل کروانا تھا میں نے گوگل پر بھی ارو اردو ویب پر بھی اس غزل کو تلاش کیا لیکن مجھے نہ مل سکی
آپ قدیم اردو میں ہی ٹائپ کر دیجیے۔۔۔ اسے جدید میں منتقل ہم کر دیں گے۔
13c8f7326fce48cf962a7e1.png
 

فاتح

لائبریرین
نگاہ پھیر کے عذرِ وصال کرتے ہیں
مجھے وہ الٹی چھری سے حلال کرتے ہیں

زبان قطع کرو، دل کو کیوں جلاتے ہو
اِسی سے شکوہ، اسی سے سوال کرتے ہیں

نہ دیکھی نبض، نہ پوچھا مزاج بھی تم نے
مریضِ غم کو یونہی دیکھ بھال کرتے ہیں

مرے مزار کو وہ ٹھوکوں سے ٹھکرا کر
فلک سے کہتے ہیں یوں پائمال کرتے ہیں

پسِ فنا بھی مری روح کانپ جاتی ہے
وہ روتے روتے جو آنکھوں کو لال کرتے ہیں *

اُدھر تو کوئی نہیں جس سے آپ ہیں مصروف
اِدھر کو دیکھیے، ہم عرض حال کرتے ہیں

یہی ہے فکر کہ ہاتھ آئے تازہ طرزِ ستم
یہ کیا خیال ہے، وہ کیا خیال کرتے ہیں

وہاں فریب و دغا میں کمی کہاں توبہ
ہزار چال کی وہ ایک چال کرتے ہیں

نہیں ہے موت سے کم اک جہان کا چکر
جنابِ خضر یونہی انتقال کرتے ہیں

چھری نکالی ہے مجھ پر عدو کی خاطر سے
پرائے واسطے گردن حلال کرتے ہیں

یہاں یہ شوق، وہ نادان، مدعا باریک
انھیں جواب بتا کر سوال کرتے ہیں

ہزار کام مزے کے ہیں داغ الفت میں **
جو لوگ کچھ نہیں کرتے کمال کرتے ہیں

  • * آفتابِ داغ میں یہ شعر اضافی ہے
  • ** آفتابِ داغ میں مقطع کا مصرع اولیٰ یوں درج ہے:
    ہزاروں کام محبت میں ہیں مزے کے داغ
 

ماروا ضیا

محفلین
فاتح صاحب آپکا شکریہ مجھے اس میں اکثر الفاظ کی سمجھ نہیں لگ رہی تھی جس وجہ سے میں نے آپ سے درخواست کی کے اسے لکھ دیں شائد میں اپنی بات کی صحیح سے وضاحت نہیں کر پائی
 
جی فاتح نے پوری ٹائپ تو کر دی ہے اب جن اشعار کی سمجھ نہیں آ رہی ان کا اقتباس لیں اور پہلے اپنی تشریح دیں اور پھر باقیوں کی وضاحت بھی لے لیں۔
 

فاتح

لائبریرین
فاتح صاحب آپکا شکریہ مجھے اس میں اکثر الفاظ کی سمجھ نہیں لگ رہی تھی جس وجہ سے میں نے آپ سے درخواست کی کے اسے لکھ دیں شائد میں اپنی بات کی صحیح سے وضاحت نہیں کر پائی
پہلی چیز تو یہ ہے کہ سمجھ "لگنا" کوئی محاورہ نہیں۔سمجھ "آنا" محاورہ ہے۔
دوسری بات یہ کہ میں بھی شاید اپنی بات نہیں سمجھا پایا تھا کہ بجائے تصویر پوسٹ کر کے یہ ارشاد فرمانے کے کہ اسے ٹائپ کریں، آپ خود ٹائپ کرتیں اور جو الفاظ سمجھ نہیں آ رہے تھے ان کی جگہ خالی چھوڑ دیتیں اور تصویر لگا کر پوچھ لیتیں کہ یہ الفاظ کیا ہیں۔
 

فاتح

لائبریرین
نیز اگر یہ حوالہ بھی دے دیتیں کہ یہ داغ کے کس مجموعۂ کلام کے صفحے کا سکین ہے تو بطور حوالہ بہتر ہوتا کیونکہ میں نے اپنے پاس موجود "آفتابِ داغ" میں سے دیکھ کر ٹائپ کی ہے اور آفتابِ داغ میں نہ صرف ایک شعر اضافی ہے بلکہ مقطع کا مصرع اولیٰ بھی مختلف ہے۔
 

ماروا ضیا

محفلین
جن کی مجھے سمجھ نہیں آرہی تھی

نگاہ پھیر کے عذرِ وصال کرتے ہیں​
مجھے وہ الٹی چھری سے حلال کرتے ہیں​

زبان قطع کرو، دل کو کیوں جلاتے ہو​
اِسی سے شکوہ، اسی سے سوال کرتے ہیں​
چھری نکالی ہے مجھ پر عدو کی خاطر سے​
پرائے واسطے گردن حلال کرتے ہیں​
اور مجھے یہ بھی سمجھ نہیں لگ رہی تھی کے کہاں "ی" استعمال ہے یا "ے" استعمال کی گئی ہے​

یہ اسکین اس مجموعہ سے لیا گیا ہے میرے پاس یہ پورا کاپی نہ ہو سکا، 79 صفحہ سے آگے گیا نہیں ، لیکن میں نے ایک اور جگہ سے ڈھونڈ لیا ہے آفتاب داغ​
30ktye1.png

 
Top