نہیں

عیشل

محفلین
یوں تو کیا چیز زندگی میں نہیں
جیسے سوچی تھی اپنے جی میں نہیں
ہو کلیسا،حرم کہ بت خانہ
فرق ان میں ہی،بندگی میں نہیں
ایک انساں ہے ،زندگی جیسا
اور وہ میری زندگی میں نہیں
تُو نہیں،تیرا غم ہے چاروں جانب
جس طرح چاند،چاندنی میں نہیں
 

عیشل

محفلین
دنیا کا کچھ برا بھی تماشا نہیں رہا
دل چاہتا تھا جس طرح ویسا نہیں رہا
کہتے تھے ایک پل نہ جئیے گے تیرے بغیر
ہم دونوں رہ گئے ہیں،وعدہ نہیں رہا
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے تمھاری نگاہوں پہ اعتماد نہیں
مرے قریب نہ آؤ! بڑا اندھیرا ہے
(ساغر صدیقی)
 

شمشاد

لائبریرین
ہے دُعا یاد مگر حرفِ دُعا یاد نہیں
میرے نغمات کو اندازِ دعا یاد نہیں
(ساغر صدیقی)
 

شمشاد

لائبریرین
آؤ اک سجدہ کریں عالمِ مدہوشی میں
لوگ کہتے ہیں کہ ساغر کو خدا یاد نہیں
(ساغر صدیقی)
 

فرخ منظور

لائبریرین
شمشاد صاحب آپ پر تو آج کل ساغر صدیقی چھائے ہوئے ہیں - :)

سب ساغر شیشے لعل و گہر اس بازی میں بد جاتے ہیں
شیشوں کا مسیحا کوئی نہیں، کیا آس لگائے بیٹھے ہو
(فیض)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لیجیئے ایک بہت اچھا شعر یاد آیا حبیب جالب کا ہے :

ایک ہمیں آوارہ کہنا کوئی بڑا الزام نہیں
دنیا والے دل والوں کو اور بہت کچھ کہتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
کوئی اور تو نہیں ہے پس ِ خنجر آزمائی
ہمیں قتل ہو رہے ہیں، ہمیں قتل کر رہے ہیں
(عبید اللہ علیم)
 

فرخ منظور

لائبریرین
تیرے شیشے میں مئے باقی نہیں ہے
بتا کیا تو مرا ساقی نہیں ہے؟
سمندر سے ملے پیاسے کو شبنم
بخیلی ہے، یہ رزّاقی نہیں ‌ہے!
(اقبال)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ کعبہ سے نہیں بے وجہ نسبتِ رخ ِیار
یہ بے سبب نہیں مردے کو قبلہ رُو کرتے
(خواجہ حیدر علی آتش)
 
Top