نہ قرض اتارا نہ ملک سنوارا بلکہ رائے ونڈ محل سنوارا

arifkarim

معطل
چلیں‌دیکھتے ہیں قائد کا پاکستان، قائد اعظم کے پاکستان سے کتنا مختلف ہوتا ہے۔
 
کاشفی

محفلین
چلیں‌دیکھتے ہیں قائد کا پاکستان، قائد اعظم کے پاکستان سے کتنا مختلف ہوتا ہے۔

انشاء اللہ قائد اعظم رحمتہ اللہ علیہ کے پاکستان جیسا ہی ہوگا۔۔ جہاں انصاف اور حق پرستی کا بول بالا ہوگا۔۔ جہاں میرٹ کی بالا دستی ہوگی۔۔۔ جہاں تمام لوگوں کو برابری اور مساوی حقوق حاصل ہونگے۔۔۔۔ جہاں کوئی ظالمان نہ ہوگا بلکہ سب علم والے ہونگے۔۔ اور علم ہر جگہ پھیلاتے ہونگے۔۔۔
 
شاہ حسین

محفلین
ان ڈیل کرنے والوں ملک بیچنے والوں کارگل سے فوج کو پسپائی اختیار کروانے والوں سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والے -----وطن کا کہا تذکرہ کر دیا ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
انشاء اللہ قائد اعظم رحمتہ اللہ علیہ کے پاکستان جیسا ہی ہوگا۔۔ جہاں انصاف اور حق پرستی کا بول بالا ہوگا۔۔ جہاں میرٹ کی بالا دستی ہوگی۔۔۔ جہاں تمام لوگوں کو برابری اور مساوی حقوق حاصل ہونگے۔۔۔۔ جہاں کوئی ظالمان نہ ہوگا بلکہ سب علم والے ہونگے۔۔ اور علم ہر جگہ پھیلاتے ہونگے۔۔۔

جزاک اللہ کاشفی۔ آپ کی نہایت نیک خواہشات ہیں پاکستان کے مستقبل کے بارے میں۔ اللہ تعالی آپ کی دعاؤں کو قبول فرمائے۔ آمین۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں اب غدار اور کافر کہنے کا سلسلہ ختم ہو جانا چاہیے۔ یہ محض نفرت انگیزی کا باعث بن رہا ہے۔
 
شاہ حسین

محفلین
جناب نبیل صاحب حب واتحاد مابین اردو محفل کے تحت میں نے ایک لفظ کو حذف کیا پر معزز انتظامیہ کو نفرت انگیزی نظر کیوں نہیں آتی جب الطاف حسین کو غدار اور ایم کیو ایم کو دہشت گرد کہا جاتا ہے
 
شمشاد

لائبریرین
کاشفی آپ نے انتباہ کے باوجود اپنی روش نہیں‌ چھوڑی اس لیے آپ کو ایک ماہ کے لیے بین کر دیا ہے۔

یہاں میں پھر سے یہ واضح کر دوں کہ اردو محفل کی انتظامیہ کی وابستگی کسی بھی سیاسی یا مذہبی جماعت یا لیڈر سے نہیں ہے۔
 
آفت

محفلین
یہاں تو منظر ہی تبدیل ہو گیا ہے ۔ الطاف حسین کے چہیتے دوسروں پر الزام لگاتے رہیں تو ٹھیک اگر کوئی اس کا جواب دے تو غلط ۔ سیاستدانوں کو برا بھلا سب کہتے ہیں لیکن یہاں تو گالیاں تک دی جانے لگی ہیں ۔ نواز شرف واقعی برا ہے لیکن اس کے ساتھ ہر حکومت میں اقتدار میں شامل ہو کر وزارتوں کے مزے لوٹنے والے جنتی ہیں ۔ نواز شریف کا سپریم کوٹ پر حملہ غلط ہے لیکن سندھ ہائی کورٹ "بارہ مئی" کی ہیئرنگ کرے اور ایم کیو ایم عدالت کا گھیراؤ کرے تو ٹھیک ہے ۔ بے نظیر کینگرو کورٹ کہے تو غلط ہے لیکن مشرف بیک جنبش قلم درجنوں ججز کو گھر بھیج دے اور گرفتار کر لے تو صحیح ہے ۔ یہاں کوئی بھی ممبر کسی دوسرے سیاستدان کی تعریف میں شاید ہی کوئی تھریڈ شروع کر رہا ہے لیکن الطاف حسین کے بارے میں تھریڈ شروع کر کے دوسروں پر کیچڑ اچھالی جائے تو صحیح لیکن اگر ان کا جواب دیا جائے تو غلط ۔ یہاں تک کہ لکھنو کی تہذیب کے دعویدار گالم گلوچ پر اتر کر اردو اسپیکنگ کی بد نامی کا سبب بھی بن رہے ہیں ۔ میں اردو اسپیکنگ کی حثیت سے ان کے اس رویے کے خلاف احتجاج کرتی ہوں ۔ آئین بائیں شائیں کرنے والے یہ لوگ ہم اردو اسپیکنگ لوگوں کی ہرگز نمائندگی نہیں کرتے ۔
 
مہوش علی

لائبریرین
برق گرتی ہے تو بے چارے مسلمانوں پر۔۔۔
ادھر بھی یہی حال ہے کہ برق گرتی ہے صرف متحدہ پر کہ کیوں اس نے نواز شریف یا پیپلز پارٹی سے اتحاد کیا، اور اسی بنیاد پر الزام لگایا جاتا ہے کہ متحدہ کو فقط حکومت حاصل کرنے سے غرض ہے وغیرہ وغیرہ۔
مگر یہ الزامات لگانے والے یہ بتلائیں کہ:

۔ یہ کتنی مرتبہ ہوا ہے کہ متحدہ پیپلز پارٹی اور نواز شریف کے پاس گئی ہے کہ وہ اسے حکومت میں شامل کریں؟

یہ وہ سوال ہے جس سے ہمیشہ آئیں بائیں شائیں کی جاتی ہے۔

جی ہاں متحدہ حکومت میں شامل ہونے کے لیے ان جماعتوں کے پاس نہیں گئی، بلکہ یہ پارٹیاں خود نائن زیرو پر یا لندن میں متحدہ کے پاس خود چل کر گئے۔
مگر کیا ہے کہ متحدہ نفرت میں آپ کی آنکھوں کی بینائی کچھ کم ہو جاتی ہے اور الزام تراشی کرتے وقت یہ باتیں آپ کو دکھائی نہیں دیتیں۔
تو جو نواز شریف خود چل کر الطاف حسین کے پاس گئے اور یقین دلایا کہ جناح پور کا الزام انہوں نے نہیں لگایا، اور نہ انہوں نے آپریشن شروع کروایا، بلکہ یہ آرمی نے خود آپریشن کیا وغیرہ وغیرہ، اور یہ کہ آئیے پچھلی باتوں کو ختم کریں اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے کام کریں ۔۔۔۔۔ تو اس نواز شریف کے خود چل کر الطاف حسین کی طرف جانے پر تو کوئی واویلا نہیں مچاتا، مگر جہاں متحدہ کا نام آتا ہے وہاں واویلا اور رونا دھونا مچ جاتا ہے کہ متحدہ حکومت کی بھوکی ہے۔

اور پھر یہ آصف علی زرداری صاحب ہیں جو خود چل کر نائن زیرو آئے۔ بلکہ نہیں۔ نہیں، وہ نائن زیروہ نہیں آئے بلکہ چل کر پہلے ان ایم کیو ایم کے شہیدوں کی قبروں پر گئے جو کہ نصیر اللہ بابر کے خونی ریاستی آپریشن میں شہید ہوئے تھے، ان شہداء کی قبروں پر انہوں نے فاتحہ خوانی کی، اور اسکے بعد پھر وہ نائن زیرو پر آئے۔ اب کوئی آپکے شہداء پر دعا کر کے آ رہا ہو، آپ کو پاکستان کی سلامتی کا واسطہ دے کہ اس وقت محاذ آرائی نہیں بلکہ متحد ہو کر پاکستان کو بچانا ہے اور اس لیے تمام پارٹیوں کو مل کر قومی حکومت بنانی چاہیے ۔۔۔۔۔ تو ایسے میں اگر متحدہ انتقام کی بات کرتی تو پھر یہی لوگ جو آج اسے حکومت میں شامل ہونے کا طعنہ دے رہے ہوتے ہیں، یہی لوگ پھر متحدہ کو انتقام اور کینہ کا طعنہ دے رہے ہوتے۔ آپ کچھ کر لیں یہ لوگ کبھی آپ سے خوش ہونے والے نہیں اور آپکی ہر ہر بات پر انکی زبان طعن نے دراز ہونا ہے۔ مشہور کہاوت ہے کہ انسان ہر کسی کو خوش نہیں کر سکتا، اور کچھ تو ایسے ہیں جنہیں کبھی خوش کیا ہی نہیں جا سکتا۔
مجھے بہت خوشی ہے کہ متحدہ قیادت ایسے لوگوں کو پرکاہ کی حیثیت نہیں دیتی اور وہ کچھ کرتی ہے جو کراچی کی عوام کی بہتری کے لیے بہتیرین ہے۔ زرداری سے دشمنی مول لینے کا نتیجہ کیا نکلنا تھا؟ وہ بلدیاتی نظام جس کی وجہ سے متحدہ لاکھوں کڑوڑوں پاکستانیوں کے دلوں میں گھر کر چکی ہے، وہ کب کا ختم ہو چکا ہوتا، اور اسکی جگہ آج پھر شعیب سڈل، اور نصیر اللہ بابر جیسے جلاد کراچی میں بیٹھے پھر خونی کھیل کھیل رہے ہوتے اور یہ لوگ جو آج متحدہ پر حکومت میں شامل ہونے کے طعنے دے رہے ہیں، یہ لوگ خوشی سے بیٹھے تالیاں پیٹ رہے ہوتے۔

اور یہ الزام گو متحدہ پر زبان طعن دراز کرتے وقت اسقدر اپنی بینائی کھو دیتے ہیں کہ انہیں کبھی یہ نظر نہیں آتا کہ یہ فقط اور فقط متحدہ تھی جس نے مشرف صاحب کے دور میں انتخابات کا بائیکاٹ کیا اور باقی تمام جمہوری چیمپیئن ہونے کا دعوی کرنے والی جماعتیں انہیں دھوکہ دے گئیں اور یہ جماعت اسلامی تھی جس نے کراچی میں اس دھوکے سے اپنی حکومت اور اپنا ناظم بنوایا۔ مگر ان لوگوں کو بھلا متحدہ کا یہ بائیکاٹ اور دیگر جماعتوں کا یہ دھوکا کیوں نظر آنے لگا کیونکہ اگر انہیں یہ نظر آنے لگے تو پھر یہ اپنا یہ نان سٹاپ الزام کیسے لگائیں گے کہ متحدہ کو ہمیشہ حکومت کا لالچ ہوتا ہے وغیرہ وغیرہ۔
 
غازی عثمان

محفلین
اور پھر یہ آصف علی زرداری صاحب ہیں جو خود چل کر نائن زیرو آئے۔ بلکہ نہیں۔ نہیں، وہ نائن زیروہ نہیں آئے بلکہ چل کر پہلے ان ایم کیو ایم کے شہیدوں کی قبروں پر گئے جو کہ نصیر اللہ بابر کے خونی ریاستی آپریشن میں شہید ہوئے تھے، ان شہداء کی قبروں پر انہوں نے فاتحہ خوانی کی، اور اسکے بعد پھر وہ نائن زیرو پر آئے۔ اب کوئی آپکے شہداء پر دعا کر کے آ رہا ہو، آپ کو پاکستان کی سلامتی کا واسطہ دے کہ اس وقت محاذ آرائی نہیں بلکہ متحد ہو کر پاکستان کو بچانا ہے اور اس لیے تمام پارٹیوں کو مل کر قومی حکومت بنانی چاہیے ۔۔۔۔۔

محترمہ آپ بھول رہی ہیں کہ یہی متحدہ تھے جو اس وقت رورہی تھی، پیٹ رہی تھی، چلارہی تھی کہ ہمارے مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیا جارہا، اگر مینڈیٹ تسلیم نا کیا جائے تو امن کی ضمانت نہیں ہوتی وغیرہ وغیرہ ، وہ کیوں بھول جاتی ہیں
 
ساجد

محفلین
افففففففففففففف۔
محو حیرت ہوں کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
اللہ، ہم سب کو تحمل کی توفیق عطا فرمائے۔
 
شاہ حسین

محفلین
مُبارک ہو کم از کم نواز پر تنقید تو اب کوٕی نہیں کرے گا ظاہر سی بات ہے بین ہونے سے ڈر نہیں تو خودداری کو تو ٹھیس لگتی ہی ہے ۔
 
گرائیں

محفلین
شاہ110 تنقید ضرور کریں مگر الفاظ ایسے چنیں جس سے آپ کے تعلیم یافتہ اور مہذب گھرانے سے تعلق ہونے کا ثبوت ملے، ایسا نہ لگے کہ جیسے گلی محلے کے غنڈے یہاں آکر بحث کر رہے ہوں۔
 
زیک

مسافر
مُبارک ہو کم از کم نواز پر تنقید تو اب کوٕی نہیں کرے گا ظاہر سی بات ہے بین ہونے سے ڈر نہیں تو خودداری کو تو ٹھیس لگتی ہی ہے ۔

ایسی کوئ بات نہیں ہے۔ آپ شوق سے کسی سیاست‌دان یا سیاسی پارٹی پر تنقید کر سکتے ہیں۔

ویسے بھی محفل انتظامیہ کا تعلق نواز لیگ سے نہیں بلکہ ڈیموکریٹس اور سی‌ایس‌یو سے ہے۔ ;)
 
شمشاد

لائبریرین
مُبارک ہو کم از کم نواز پر تنقید تو اب کوئی نہیں کرے گا ظاہر سی بات ہے بین ہونے سے ڈر نہیں تو خودداری کو تو ٹھیس لگتی ہی ہے ۔

جناب ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ اور مجھے گرائیں کی بات سے پورا پورا اتفاق ہے۔

مزید یہ کہ اردو محفل کی انتظامیہ بارہا یہ کہہ چکی ہے کہ اردو محفل کی کسی بھی سیاسی یا مذہبی جماعت یا لیڈر سے کسی قسم کی کوئی وابستگی نہیں ہے۔
 
آفت

محفلین
پچھلے سال الیکشن سے پہلے اور الیکشن کے بعد نواز شریف نے صاف کہہ دیا تھا کہ متحدہ سے بات نہیں کریں گے (بے شک یہ غیر دانشمندانہ فیصلہ ہو سکتا ہے) لیکن اس کے بعد ایم کیو ایم کے کتنے ہی منتخب اور غیر منتخب ممبرز مختلف ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر نواز شریف کو غیر مشروط حمایت کا یقین دلاتے رہے یہاں تک کے اے آر وائی کے ایک ٹاک شو میں فاوق ستار نے وہاں موجود نواز لیگ کے جاوید ہاشمی کو سادہ پرچی پر لکھ کر دیا کہ آپ اپنی شرائط پر ہم سے اتحاد کریں ۔ بات نائن زیرو جانے یا نہ جانے کی نہیں ہے یہ سب پہلے سے طے ہو جاتا ہے کہ کس نے کہاں جانا ہے اور کیوں جانا ہے ۔ میڈیا کی آزادی نے عوام کو اتنا شعور دے دیا ہے کے "بی ہائینڈ دی سین" بھی دیکھ سکتے ہیں کہ کون کب کہاں اور کیوں گیا ۔ ویسے محترمہ اگر کسی بڑی پارٹی کا کوئی لیڈر کہیں جاتا بھی ہے تو بجائے اس کی بڑائی تسلیم کرنے کے اس پر بھی سیاست چمکائی جاتی ہے ۔
ویسے آپ کو پتا ہی ہو گا کہ ابھی بھی ایم کیو ایم کے وزراء اور دوسرے زمہ دران شہباز اور نواز سے مل رہے ہیں ۔ پچھلے مہینے ایسی ہی ایک ملاقات بابر غوری نے شہباز شریف سے کی ہے ۔
۔ یہ کتنی مرتبہ ہوا ہے کہ متحدہ پیپلز پارٹی اور نواز شریف کے پاس گئی ہے کہ وہ اسے حکومت میں شامل کریں؟

یہ وہ سوال ہے جس سے ہمیشہ آئیں بائیں شائیں کی جاتی ہے۔

جی ہاں متحدہ حکومت میں شامل ہونے کے لیے ان جماعتوں کے پاس نہیں گئی، بلکہ یہ پارٹیاں خود نائن زیرو پر یا لندن میں متحدہ کے پاس خود چل کر گئے۔
مگر کیا ہے کہ متحدہ نفرت میں آپ کی آنکھوں کی بینائی کچھ کم ہو جاتی ہے اور الزام تراشی کرتے وقت یہ باتیں آپ کو دکھائی نہیں دیتیں۔
 
آفت

محفلین
جناح پور کا الزام تھا یا حقیقت یہ سب جانتے ہیں ۔ خاص طور پر کراچی والے جانتے ہیں ۔ سیاستدان مطلب کے لیے بیان چینج کر دیتے ہیں لیکن یہاں کے رہنے والے حقیقت سے باخبر ہیں ۔ این آر او سے مفاد حاصل کرنے والے بگیڈیئر امتیاز نے پچھلے دنوں جو بیان دیے وہ سب جانتے ہیں کہ کیوں اور کس کے کہنے پر دیے ۔ ہر بات میں نواز شریف کو برا کہنے سے پہلے یہ بتا دیں کہ 1997 میں ایم کیو ایم حکومت میں نواز شریف کے ساتھ کیوں شامل ہوئی ۔ اور پھر یہ بھی بتا دیں کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور نواز لیگ سے تعلق رکھنے والے اور اس وقت ایک حاضر سروس جنرل کے بھائی چوہدری نثار نے الطاف حسین کو کیوں فرار کروایا ؟؟

تو جو نواز شریف خود چل کر الطاف حسین کے پاس گئے اور یقین دلایا کہ جناح پور کا الزام انہوں نے نہیں لگایا، اور نہ انہوں نے آپریشن شروع کروایا، بلکہ یہ آرمی نے خود آپریشن کیا وغیرہ وغیرہ، اور یہ کہ آئیے پچھلی باتوں کو ختم کریں اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے کام کریں ۔۔۔۔۔ تو اس نواز شریف کے خود چل کر الطاف حسین کی طرف جانے پر تو کوئی واویلا نہیں مچاتا، مگر جہاں متحدہ کا نام آتا ہے وہاں واویلا اور رونا دھونا مچ جاتا ہے کہ متحدہ حکومت کی بھوکی ہے۔
 
آفت

محفلین
آپ پھر ہمیشہ کی طرح ادھوری بات کر رہی ہیں ۔ ایم کیو ایم کا وفد پہلے بے نظیر کی تدفین پر لاڑکانہ گیا تھا ۔ پھر سابق وزیر اعلٰی سندھ عبداللہ شاہ کے بھائی کی قبر پر بھی گیا جو کراچی میں ایم کیو ایم کی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئے تھے ۔ اگر زرداری الطاف حسین کے بھائی اور بھتیجے کی قبر پر گئے تو یہ زداری کی بڑائی ہے اسے سیاست کی نظر نہ کریں ۔

اور پھر یہ آصف علی زرداری صاحب ہیں جو خود چل کر نائن زیرو آئے۔ بلکہ نہیں۔ نہیں، وہ نائن زیروہ نہیں آئے بلکہ چل کر پہلے ان ایم کیو ایم کے شہیدوں کی قبروں پر گئے جو کہ نصیر اللہ بابر کے خونی ریاستی آپریشن میں شہید ہوئے تھے، ان شہداء کی قبروں پر انہوں نے فاتحہ خوانی کی،
 
آفت

محفلین
بلدیاتی الیکشن میں ایم کیو ایم نے بائیکاٹ کیا تھا لیکن عام انتخابات میں صوبائی اور قومی اسمبلی کے لیے بھرپور دھاندلی کے ساتھ شرکت کی تھی جس میں مشرف کی پوری حمایت حاصل تھی لیکن اس میں ایم ایم اے نے صوبائی اور قومی اسمبلی کی اچھی خاصی سیٹیں جیت لی تھیں ۔ جن نشستوں پر متحدہ بھرپور دھاندلی کر کے جیتی وہاں بھی ایم ایم اے ووٹوں کے بہت کم فرق کے ساتھ کھڑی نظر آئی ۔ دعا دیں کہ اس بار جماعت اسلامی نے بائیکاٹ کیا اور ایم کیو ایم کو آرام سے دھاندلی کرنے کا موقع مل گیا ۔ کیونکہ جماعت اسلامی والے ہی کراچی میں کچھ نہ کچھ ایم کیو ایم کی دہشت گردی کا مقابلہ کرتے ہیں اور دھاندلی میں رکاوٹ بنتے ہیں ۔ برائے مہربانی تاریخ کو نہ جھٹلائیں ۔ ورنہ میں پھر آپ کی پوسٹ پر آئیں بائیں شائیں کہنے پر مجبور ہو جاؤں گی ۔

Top