مہوش علی
لائبریرین
آپ کے پاس آپکی اس تجسس تھیوری کا کیا ثبوت ہے؟ یہی کہ آپ نے کہہ دیا ، اور اب کرو اس پر یقین۔مصطفٰی کمال اور نعمت اللہ کے بارے میں پہلے کافی لکھ چکی ہوں اور گلگت بلستان میں ریلیوں میں لوگوں کی آمد بھی میں بتا چکی ہوں کہ وہاں کبھی اس طرح کے الیکشن نہیں ہوئے اس لیے لوگ تجسس کے مارے جلسوں اور ریلیوں میں شرکت کر رہے ہیں کل نواز شریف کی ریلی میں اس سے کہیں زیادہ لوگ آئے تھے جو آپ ایم کیو ایم کی ریلی میں دکھا رہی ہیں ۔
ایم کیو ایم کو ان علاقوں میں کوئی جانتا تک نہ تھا، مگر اسکے باوجود اتنی بڑی تعداد میں ریلی میں لوگوں کی شمولیت کو آپ کی "تجسس" تھیوری کسی صورت جسٹیفائی نہیں کرسکتی۔
اور اگر ایسے ہی ان لوگوں کو "تجسس" ہوتے ہیں تو پھر تو عمران خان بھی اسی تجسس کے مارے لوگوں کے لیے ایسی بڑی ریلیاں منعقد کروا سکتا تھا۔ مگر بھلا آپ عمران خان پر یہ تجسس تھیوری کیوں اپلائی کرنے لگیں کہ آپ کے تمام تر بہانے و تھیوریاں فقط متحدہ کے خلاف ہوتی ہیں۔
وقت تو آپ ہمارا برباد کر رہی ہیں جو ایسی غنڈہ تھیوری کے ساتھ بلند بانگ دعوے کرنے لگتی ہیں کہ متحدہ کے چند غنڈے کراچی کے لاکھوں لوگوں کو ہر ہر ریلی میں سڑکوں پر لے آئیں۔ اور جب ثبوت مانگا جاتا ہے تو وہ بار بار پوچھنے پر بھی دور دور تک نظر نہیں آتا۔کراچی کی ریلیوں کی بات اس لیے بھی قابل بھروسہ نہیں کہ لوگوں کو اس کے لیے زبردستی لایا جاتا ہے اور پھر اتنے بڑے شہر میں ریلی میں بھرپور شرکت بھی تمام شہر کی سوچ کی غمازی نہیں ہوتی ۔ یہ بات میں اس لیے بھی کہہ ہی ہوں کہ جماعت،سنی تحریک اور اے این پی بھی اسی طرح بڑی بڑی ریلیاں منعقد کر چکے ہیں ۔ اس لیے میں آپ کی طرح بار بار ایک ہی بات دہرا کر ٹائم برباد نہیں کرنا چاہتی ۔
ذرا آپ جماعت اور سنی تحریک کی ان بڑی بڑی ریلیوں کی تصاویر تو پوسٹ کیجئے۔
ہاں آُ کی آٹھ سال تک امن و امان کی بات پر ہنسنے پر ضرور مجبور ہوئی ہوں ۔
بی بی کیا "بارہ مئی " کا واقعہ بھول گئی ہیں ۔ نو اپریل کو وکیلوں کو زندہ جلانا بھول گئی ہیں ۔ یا ابھی چند ماہ پہلے تک مسلسل مہاجر پختون کلیشز بھی یاد نہیں رہے ۔ جب بے گناہ مہاجروں اور پختونوں کو درندگی سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ کان کاٹ دیے گئے ، آنکھوں میں ایلفی ڈالی گئی ،جان سے مارا گیا ،ایک دوسرے کی دوکانیں جلائی گئیں ۔ پچھلے آٹھ سال میں پیپلز پارٹی،جماعت اسلامی،سنی تحریک،ایم کیو ایم حقیقی،نواز لیگ اور تحریک انصاف کے کتنے ہی کارکنوں کا مار دیا گیا،کئی صحافی ایم کیو ایم کے خلاف لکھنے کی پاداش میں مار دیے گئے،روزانہ ہونے والی چوری ،ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں بھی آپ کو نظر نہیں آئیں ۔ کچھ تو خدا کا خوف کریں ۔ جھوٹ کی بھی انتہا ہوتی ہے ۔
شاباش، امن و امان کی جب بھی بات کی جاتی ہے تو متحدہ مخالفین ان 12 مئی کے سانحے کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرتے ہیں، اور یہ چیز دیکھنے اور اسے قبول کرنے سے بالکل قاصر ہیں کہ ان 8 سالوں میں اس طرح کے ایک دو تین حادثات میں اور 1990 کی پوری دہائی میں ہر روز مستقل ان فسادات میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ اسی وجہ سے 1990 کی دہائی میں کراچی نیچے سے نیچے تر جاتا گیا، مگر ان 8 سالوں میں کراچی نے ترقی کی وہ منازل طے کیں جس کا نام و نشان پچھلے 52 سالہ تاریخ میں نہیں ملتا۔ مگر نہیں، یہ چیز انہیں کیوں نظر آنے لگی کہ پھر انکی نفرتوں کو چین و سکون کیسے ملے گا۔
اور پھر آپ کی اس شدید تعصبی نفرت کا سب سے بڑا ثبوت آپکا یوں فقط ایک فریق پر 12 مئی کے الزامات لگانا ہے اور دوسرے فریق کے جرائم و گناہوں پر آپکی زبانیں گنگ ہو جاتی ہیں اور آنکھیں نابینا ہو جاتی ہیں۔ اگر آپ میں ہمت ہے تو 12 مئی پر اس آرٹیکل کا مکمل جواب دے دیں اور جو آپ یکطرفہ الزامات متحدہ پر لگاتی ہیں، انہیں ثابت کریں۔ مگر نہیں، یہ بھی آپ کبھی نہیں کریں گی اور "جناح پور" کے مسئلے کی طرح یہاں بھی فقط یکطرفہ الزام لگا کر بھاگ لیں گی۔
اور نو اپریل کو "وکیلوں" کو کس نے قتل کیا؟ اگر ہمت تو ثبوت پیش کریں۔ اگر میں غلطی نہیں کر رہی تو اس واقعے میں "ایک دکیل (وکیلوں نہیں)" مرا تھا اور باقی مرنے والے متحدہ کے کارکن تھے۔
اور جہاں تک پچھلے دنوں پٹھانوں اور مہاجروں کے درمیان ہونے والے نسلی فسادات کا تعلق ہے تو اس کے متعلق میں یہ ہی کہوں گی کہ اب کراچی میں کوئی آ کر اگر مرغی کو بھی قتل کرے گا تو آپ کے الزامات کی توپوں کا پورا رخ فقط متحدہ کی طرف ہو جائے گا۔ ان فسادات میں متحدہ کے حامی مہاجروں کے علاقے میں انتہائی قتل اور نقصان ہوا اور کئی بچیوں کی عزتیں لوٹی گئیں۔ اب آپ کا یہ حسن کرشمہ ساز ہے کہ آپ ان متحدہ کے حامی مہاجروں کے اس قتل عام اور عزتیں لٹنے پر پھر متحدہ کو اسکا الزام دے رہی ہیں۔ اور پھر یہ افواہیں اڑائی جانے لگیں (بشمول اس فورم پر موجود کئی ممبران کی طرف سے کہ) عید کے بعد ایم کیو ایم کراچی میں خون کی ہولی کھیلنے والی ہے اور اپنا انتقام کے نام پر پشتونوں کا قتل عام کرے گی۔
مگر ان تمام افواہوں اور الزامات کے برعکس متحدہ نے اپنے حامیوں کے اس قتل و دیگر نقصان پر انتہائی صبر و ضبط کا مظاہرہ کیا، الطاف حسین نے عوام سے پرسکون رہنے کی اپیل کی اور ان سے درخواست کی کہ وہ انتقامی کاروائی نہ کریں اور پشتون بھی ہمارے بھائی ہیں اور چند پشتوں کے جرم کے بدلے میں فسادات نہیں شروع ہونے چاہیے ہیں۔
مگر نہیں، آپ کو یہ سب چیزیں نظر آنے والی نہیں، اور پھر بھی آپ کے الزامات کا پورا رخ متحدہ کی طرف ہونا ہے۔ مجھے یہ mindset اور ذہنیت دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے۔ اللہ تعالی آپ کے دل و دماغ کو کشادہ کرے کہ حق بات آپ کو نظر آ سکے۔ امین۔