نیا خیبر پختونخواہ؟

کیا تحریک انصاف اپنے فیصلے سڑکوں پر کر رہی ہے؟
نہیں تو۔۔۔ دھرنا تو قومی اسمبلی کے اندر ہو رہا ہے
غور کریں کہ اس تین ماہ دھرنے کے دوران کتنی بار اس نااہل حکومت سے مذاکرات ہوئے
کیسے غور کروں ؟
یہ حکومت مذاکرات سے بھاگی جسے واپس لانے کیلئے عمران کو پاکستان بند کر دینے کی دھمکیاں دینی پڑی
اچھا۔۔۔:heehee: پہلے کیاکر رہے تھے خان صاحب ؟ :atwitsend:
یعنی دھمکیاں اب شروع ہوئی ہیں :feelingbeatup:
نون لیگ لاتوں کی بھوت ہے، باتوں سے نہیں مانتی
لاتیں۔۔۔۔ وہ تو تحریک انصاف ہر جلسے، جلوس میں چلاتی ہے۔۔۔ لیکن شاید نون لیگ والے تحریک انصاف کی لاتوں کے ماننے والے بھوت نہیں ۔۔۔:ohgoon:
 
arifkarim

معطل
نہیں تو۔۔۔ دھرنا تو قومی اسمبلی کے اندر ہو رہا ہے
14 ماہ دیا تھا وہاں بھی اور نتیجہ یہ نکلا:

پرانی خبریں دیکھ لیں جہاں نون لیگ اور تحریک انصاف کے مابین مذاکرات ہوئے۔

اچھا۔۔۔:heehee: پہلے کیاکر رہے تھے خان صاحب ؟ :atwitsend:
یعنی دھمکیاں اب شروع ہوئی ہیں
پہلے تو صرف دھمکیاں دی تھیں۔ عمل درآمد تو اب شروع ہوا ہے :)

لاتیں۔۔۔۔ وہ تو تحریک انصاف ہر جلسے، جلوس میں چلاتی ہے۔۔۔ لیکن شاید نون لیگ والے تحریک انصاف کی لاتوں کے ماننے والے بھوت نہیں ۔۔۔:ohgoon:
جی بالکل۔ یہ "جمہوری" لوگ صرف آمریتی لوگوں کی عزت کرتے ہیں دوسری جمہوری پارٹیوں کی نہیں :)
 
14 ماہ دیا تھا وہاں بھی اور نتیجہ یہ نکلا:
یعنی تحریک انصاف سڑکوں پر فیصلے کر رہی ہے۔
پرانی خبریں دیکھ لیں جہاں نون لیگ اور تحریک انصاف کے مابین مذاکرات ہوئے۔
او نہ بھائی جی اتنا غور کسی اور نیک کام کے لیے کر لیتے ہیں۔
پہلے تو صرف دھمکیاں دی تھیں۔ عمل درآمد تو اب شروع ہوا ہے :)
یعنی دھمکیاں بھی پہلے سے ہی تھیں اب انھیں عملی پاجامہ پہنایا جائے گا
جی بالکل۔ یہ "جمہوری" لوگ صرف آمریتی لوگوں کی عزت کرتے ہیں دوسری جمہوری پارٹیوں کی نہیں :)
تو آپ وہ لاتیں لائیں، جن کے چلنے سے یہ جمہوری لوگ دوسری جمہوری پارٹی کی عزت کریں یا پھر انھیں بلائیں جن کے سربراہ کے بارے میں خان صاحب فرما رہے تھے کہ 20 ہزار بندہ دیکھ کر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
arifkarim

معطل
یعنی تحریک انصاف سڑکوں پر فیصلے کر رہی ہے۔
نہیں، فیصلے مذاکراتی ٹیم اے سی والے کمرے میں بیٹھ کر حکومت کیساتھ کرتی تھی اور اب بھی ویسا ہی ہوگا البتہ اے سی کی جگہ ہیٹر لگا ہوگا وہاں :)

یعنی دھمکیاں بھی پہلے سے ہی تھیں اب انھیں عملی پاجامہ پہنایا جائے گا
بالکل۔ پارلیمان میں جب 4 حلقے کھلوانے کی "دھمکیاں" 14 ماہ سے دی گئی تھیں اور انکا کوئی اثر تیز گام سعد رفیق پر نہیں ہوا تو اب ان کو عملی جامہ پہنانے کا وقت آگیا ہے :)

تو آپ وہ لاتیں لائیں، جن کے چلنے سے یہ جمہوری لوگ دوسری جمہوری پارٹی کی عزت کریں یا پھر انھیں بلائیں جن کے سربراہ کے بارے میں خان صاحب فرما رہے تھے کہ 20 ہزار بندہ دیکھ کر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سُو سُو کر دینے والے جرنیل عمران یا نواز کے بلوانے پر نہیں آئیں گے۔ ہاں آپ انکے ریاستی الاؤنسز، جائیدادیں، مال متا روک لیں، پھر دیکھیں یہ کتنی جلدی واپس آتے ہیں اقتدار میں :)
نون لیگ، پیپلز پارٹی، جمیعت والے محض مفاد کی سیاست کرتے ہیں۔ دیگر سیاسی جماعتیں اگر تحریک انصاف کے مؤقف کی حمایت کر دیں تو دال گل سکتی ہے پر تب سارے نمبر عمران کو دینے پڑ جائیں گے اسلئے باقی جماعتیں خاموش تماشائی بن کر ملک بند ہونے کا انتظار کر رہی ہیں :)
 
اسلئے باقی جماعتیں خاموش تماشائی بن کر ملک بند ہونے کا انتظار کر رہی ہیں
ملک کیسے بند کریں گے ؟ تاجر تنظیموں نے تو جوابی دھمکیاں دے دی ہیں۔
باقی
ٹرانسپورٹ یونینز، لیبر یونینز، اساتذہ، ایپکا، کورٹ بارز، ڈاکٹرز، انجئینرز ایسوسی ایشنز اور دیگر خدمات مہیا کرنے والوں کی یونین سے کوئی بات چیت ہوئی تحریک انصاف کی ؟ یا بس خان صاحب نے اعلان کیا، پھر ان کے نمبر 2 نے تاریخوں میں ردوبدل کا اعلان کیا اور اب یہ سمجھ لیا کہ سب کچھ خود بخود بند ہو جائے گا !!!!
کیا ہوم ورک کیا ہے تحریک انصاف نے ؟
 
عمران اپنے کئی انٹرویوز میں کہہ چکا ہے کہ شہر بند کرنے سے مراد لوگوں کے زبردستی روز مرہ کے کام کاج بند کرنا نہیں بلکہ سڑکیں بلاک کر کے احتجاج کرنا ہے۔ لاہور والا جلسہ تو آپنے دیکھا ہی ہوگا۔ اتنے سارے لوگ اگر قومی شاہراؤں پر اکٹھے ہو گئے تو سارا دن ٹریفک معطل ہو جائے گی۔
 
شہر بند کرنے سے مراد لوگوں کے زبردستی روز مرہ کے کام کاج بند کرنا نہیں بلکہ سڑکیں بلاک کر کے احتجاج کرنا ہے۔
یہ خوب کہی خان صاحب نے
جب کام کاج کرنے والا کسی بند سڑک پر سفر نہ کر کے اپنے کام کے مقام تک پہنچ ہی نہیں سکے گا تو کیا یہ زبردستی نہیں ہو گی !!!
 
arifkarim

معطل
Top