تعارف نیا ممبر، مجھے خوش آمدید تو کہیے

اس فورم کے تمام ممبران کو سلام
میں یہاں پر بلکل ہی نیا ہوں، خیر سب کےلیے شاید نہیں۔
میں دیکھتا ہوں کون مجھے خوش آمدید کر رہا ہے اور کون لفٹ کرانے کے موڈ میں نہیں ہے،
تو جناب کیجئے بسم اللہ
 

زیک

مسافر
و علیکم السلام جناب۔ فورم پر خوش آمدید۔

یہ تو بتائیں کہ اتنے عرصے سے آپ نے اپنا بلاگ کیوں اپڈیٹ نہیں کیا؟
 
بہت شکریہ احباب کا
اور تجربہ سے ثابت ہوا کہ میں یہاں بھی نیا نہیں ہوں بلکہ کچھ جاننے والے مہربان ہیں اور یہاں ہونے والی پزیرائی دیکھ کر میرا دل کر رہا ہے کہ میں انکا منہ چوم لوں ، ہوشیار صرف دل کر رہا ہے۔

اور چونکہ میں اب آن لائین ہوہی گیا ہوہی گیا ہوں تو انشاء اللہ بلاگ سے بھی دو دو ہاتھ ہو ہی جائیں گے ، بس دل تھام کے رکھیئے گا
 

جہانزیب

محفلین
ارے راجہ بھائی آپ تو مغرب میں رہتے ہیں یہ منہ چومنے سے لوگ آپ کو کسی اور ہی طرح کی صف میں لا کھڑا کریں گے :lol:
 
جی بھائی
ہمارا شمار مغرب میں رہنے والے اہلِ شرق سے ہے ( احباب اسے اہلِ شرک پڑھنے سے گریز کریں شکریہ) ہماری اپنی روایات ہیں اور ہم تا دمِ مرگ ان پر قائم ہیں بھلے کو کچھ بھی سمجھتا رہے
جی
 

منہاجین

محفلین
دو دیوانوں سے کام نہیں چلے گا۔

دو دیوانوں سے کام نہیں چلے گا۔ (اگرچہ ہم دو سے زیادہ ہی ہیں) ۔

اپنے باقی دوستوں کو بھی مدعو کریں۔ سینکڑوں متحرک دیوانے ہی اُردو کی اِس ناؤ کو پار لگا سکیں گے۔
 
جہانزیب نے کہا:
خوش آمدید espider المعروف ڈاکٹر راجہ صاحب۔۔ سنائے پاکستان ميں وقت کيسا گزرا۔۔؟

جی بس اللہ کا شکر ہے کہ بچ کے آ ہی گیا ہوں، ویسے اس دفعہ الیکشن دیکھنے کا بھی اتفاق ہوا ہے بس جی مزا ہی آگیا، ہمارے یہاں پر تو پتا تب چلتا ہے جب خط پہ خط آنا شروع ہوجاتے ہیں اور پاکستان میں جب آدھی رات کو امید وار، بعض اوقات تو اندازہ کرنا مشکل ہوتا ہے کہ آنے والا ذاتی مہمان ہے یا امیدوار، کئی دفعہ مہمانوں کو امدیدوار سہمجھ کہ ٹرخا دیا اور کئ امیدواروں کومہمان سمجھتے ہوئے کھانے کھلا کر بھیجا
 
اردو کی ناوء

جی کیوں نہیں
اللہ کرے گا، یہ دو دیوانے باقی لوگوں کو بی پاگل کردیں گے اور اسی پاگل پنے میں اردو کی ناوء پار لگے گی،

بس دیکھتے رہیے
 
نیا ممبر، مجھے خوش آمدید تو کہی

esperidr نے کہا:
اس فورم کے تمام ممبران کو سلام
میں یہاں پر بلکل ہی نیا ہوں، خیر سب کےلیے شاید نہیں۔
میں دیکھتا ہوں کون مجھے خوش آمدید کر رہا ہے اور کون لفٹ کرانے کے موڈ میں نہیں ہے،
تو جناب کیجئے بسم اللہ

وہ آئے گھر میں ہمارے خدا کی قدرت ہے
کبھی ہم ان کو کبھی اپنے گھر کو دیکھتے ہیں
 
دل کا خوش ہونا

لو جی اگر باتوں ہی سے آپ کا دل خوش ہوتا ہے تو بسمِ اللہ ہم تو کھاتے ہی باتوں کا ہیں، لگے بندھے آپ کے دل کی خوشی کے لیے بھی کرتے رہیں گے، کیا خیال ہے؟
 
لیں جی اگر کوئی صاحب یا صاحبہ رہ گئے ہوں ہمارے استقبال سے تو وہ کر لیں کہ وقت گزرتا جا رہا اور ہر ایک پوسٹ بندہ کو مبتدی سے محسن کی طرف لیے جاتی ہے ۔
ہے کہ نہیں؟
 

منہاجین

محفلین
محسن یا معاوِن؟

اچھا مبتدی صاحب! اب آپ یقیناً مبتدی نہیں رہے ہوں گے۔ کیا میں نے کچھ غلط تو نہیں کہا؟
 
جی میں اسی لیئے کہ رہا تھا کہ جو رہ گئے ہیں وہ استقبال فرمالیں دیکھا آپ نے کہ اب میں مبتدی نہیں رہا مگر محسن بھی نہیں بنا البتہ معاون ہوگیا ہوں، خیر جانا کدھر ہے :dontbother:
 

منہاجین

محفلین
پاواں کپڑے میں دھو دھو کے

اب آپ نے محسن کے بعد مشاق بننا ہے، پتہ تو تب چلے گا جب آپ کو ہم ماہر کے روپ میں دیکھیں گے۔ اُتنی دیر آپ اِس ماہیئے پر عمل کریں:


پاواں کپڑے میں دھو دھو کے
اکھی بن جھیل گیئیاں
تیرے غماں وِچ رو رو کے


:cdrying: :cdrying: :cdrying: :cdrying: :cdrying:

 
Top