تعارف نیا ممبر، مجھے خوش آمدید تو کہیے

وضاحت

قدير اسکي وضاحت بلکل نہيں کرسکتے مگر ميں کئے ديتا ہوں کہ انہوں نے اور والي ساري تحريريں نہيں پڑہيں ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔
 
ملنگ

جی آپ کی ان ملنگانا کیفیات سے متاثر ہوکر میں نے اوپر کا بیان داغ دیا تھا۔

تعارف کا سلسلہ اوپر سے شروع ہونا چاہیں اور تما م احباب اپنی “سینیارٹی “ کی ترتیب سے شروع ہوجائیں۔۔۔۔۔۔۔ ہاہہاہا
اسطرح ناچیز کا نمبر آخیر میں آئے گا اور جو دن عزت پردہ میں گزر جائیں اچھے ہیں۔ :idea:
 

اجنبی

محفلین
جناب آپ اتنے شرماتے کیوں ہیں اپنے بارے میں بتانے سے ؟ لگتا ہے کچھ ایسی بات ہے ضرور جو نہیں بتانے والی :haha:
 
اسلامُ علیکم، تعارف کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے ان سولات کے جوبات دیں، اگر کوئی سوال آپ کے مزاج کے خلاف ہوتو اسکا گول مول جواب دیا جاتا۔
مقصد: ان سوالات کا مقصدآپ کا وقت ضائع کرنا ہے، اگر آپ سے پڑھنے والے کے چہرہ پر ایک مسکراہٹ آجائے تو اسے آپکا مشکور ہونا چاہئے۔ تحریری طور پر۔ :mogambo:

سوالات:
11-آپ کیوں زندہ ہیں؟
12-اور کب تک؟
13-آپ کا خیال میں بھاگتے چور کی لنگوٹی کیا کام آ سکتی ہے؟
14-طوطا چشم اور یک چشمِ گُل میں کیا فرق ہے؟
13-لاہور اگرپنجاب میں نہ ہوتا تو کہاں ہوتا؟
14 -فال نکالنے کو طوطے کا ہونا کیوں ضروری ہے؟
15- آپ نے کبھی آبیل میجھے مار پر عمل کیا ہے؟ کیا نتیجہ نکلا؟
16- آخری کتاب کب کونسی پڑھی تھی اور کیوں؟
17۔ “لا علمی ہزار نعمت ہے“ 3 وجوہات بیان کرو؟
18۔ اگر آپ کو ملک کا صدر بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گے؟
19۔ نا پسندیدہ کتاب کا نام بتائیں اور وجہ بھی بیان کریں؟
20۔ آپ کی 1 کروڑ ڈالر کی لاٹری نکل آئی ہے؟ مجھے کتنے پیسے دیں گے اور کیوں؟

جوابات پڑھنے والے پر دو مزید سوالات کرنا لازم ہے۔ لگ پتا جائے گا
 
Top