سولھویں سالگرہ نیرنگ خیال بھیا سے ادبی اورعلمی مکالمہ

السلام علیکم
الحمدللہ اردو محفل فورم کی سولھویں سالگرہ کا جشن جوش و جذبے سے جاری ہے۔
علمی اور ادبی شخصیات سے مکالمہ کی دسویں لڑی کے ساتھ ہم آپ محفلین کی خدمت میں حاضر ہیں۔
اس لڑی میں ہم نیرنگ خیال بھائی کو مدعو کر رہے ہیں ۔نیرنگ بھیا ہماری پسندیدہ شخصیات میں شامل ہیں۔آپ بہت پرلطف مزاج رکھتے ہیں۔ان کی نثر اور سبق آموز تحریر کسی تعارف کی محتاج نہیں ۔آپ نیرنگ بھیا سے اپنے پسندیدہ سوالات پوچھ سکتے ہیں۔
ذاتی نوعیت کے بے مقصد سوالات سے اجتناب کریں۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
تمام محفلین سے میری گزارش ہے کہ "علمی و ادبی" والے سلسلے میں میرے نام کے شامل کیے جانے کو عدنان بھائی کی محبت اور اقربا پروری سمجھیں، اور ان کے ساتھ نرمی کا معاملہ کریں۔

بھیا ہمارا آپ سے پہلا سوال یہ ہے کہ آج کل کوچہ الکساں کیوں ویران پڑا ہے ؟
یہ سوال بنیادی طور پر غلط ہے۔ کیوں کہ آلکسی کبھی بھی رونق کا سبب نہیں ہوتا۔ وہ تو حضرت داغ جہاں بیٹھ گئے بیٹھ گئے والے مقولے پر عمل پیرا ہوتا ہے۔ سو کوچے کا ویران رہنا ہی اس کی اصل رونق ہے۔ پریشانی کی بات تب ہے جب کوچہ آلکساں میں لوگ رونق میلہ لگانے لگیں۔ لیکن الحمداللہ کوچے کے جاں باز آلکسیوں نے ایسی رونقوں کو کبھی آنکھ بھر کر نہیں دیکھا ور ہمیشہ ایسی سازشیں ناکام ہوئیں۔
 
ہائے بھیا،
یہ ہماری کم علمی ہے ،
درگزر فرمائیں ۔
 
بھیا ہمارا آپ سے پہلا سوال یہ ہے کہ آج کل کوچہ الکساں کیوں ویران پڑا ہے ؟
ماشاء اللہ
پہلا سوال ہی کافی علمی اور ادبی قسم کا ہے۔ میرا سوال نین بھیا سے یہ ہے کہ اس سوال کا علم و ادب سے تعلق تفصیل سے بیان کیجیے۔ مثالوں کے ساتھ۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ماشاء اللہ
پہلا سوال ہی کافی علمی اور ادبی قسم کا ہے۔ میرا سوال نین بھیا سے یہ ہے کہ اس سوال کا علم و ادب سے تعلق تفصیل سے بیان کیجیے۔ مثالوں کے ساتھ۔
جی سر جواب دیا ہے۔۔۔ جتنا ممکن ہوا۔۔۔ اب عدنان بھائی کو ڈرانا تو نہیں ہے میں نے

محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی! میں نے کہا تھا کہ بقیہ محفلین درگزر نہیں کرنے والے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ذاتی نوعیت کے بے مقصد سوالات سے اجتناب کریں۔
البتہ غیر ذاتی نوعیت کے بے مقصد سوال پوچھنے میں کوئی قباحت نہیں۔ :p
اگر کوئی ذاتی نوعیت کے بامقصد سوالات پوچھ لے تو پھر؟؟؟؟
 
زیک

مسافر
نیرنگ یہ بتائیں کہ اپنی شگفتہ تحریروں میں املا پر ڈانٹ پڑنے (سعود سے؟) کے بعد سے آپ اپنی نئی تحریر پوسٹ کرنے سے پہلے املا کتنی بار چیک کرتے ہیں؟
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
نیرنگ یہ بتائیں کہ اپنی شگفتہ تحریروں میں املا پر ڈانٹ پڑنے (سعود سے؟) کے بعد سے آپ اپنی نئی تحریر پوسٹ کرنے سے پہلے املا کتنی بار چیک کرتے ہیں؟
کبھی بھی نہیں۔۔۔ اثر نہیں ہوا مجھ پر۔۔۔ ایک تحریر سے ہی اعترافی بیان

۔ دنیا چیختی رہتی ہے کہ یہ زبان و بیان درست نہیں۔ میاں لکھنے کا یہ انداز درست نہیں۔ تم کب لکھنا سیکھو گے؟ لیکن میں سب سے بےپروا جو الٹا سیدھا دل میں آتا ہے لکھتا ہوں اور خوش ہوتا ہوں۔
 
ایک سنجیدہ سوال
آج کے دور میں جب پھکڑ پنا اپنے عروج پر ہے، مزاح کرنے اور مذاق اڑانے میں فرق تقریباً مٹ چکا ہے، ایسے میں طنز و مزاح کی طرف قدم بڑھانے والوں کو کیا ہدایات دیں گے کہ وہ اس باریک حد کا خیال رکھ سکیں؟
 
سید عاطف علی

لائبریرین
یہ سوال بنیادی طور پر غلط ہے۔ کیوں کہ آلکسی کبھی بھی رونق کا سبب نہیں ہوتا۔ وہ تو حضرت داغ جہاں بیٹھ گئے بیٹھ گئے والے مقولے پر عمل پیرا ہوتا ہے۔ سو کوچے کا ویران رہنا ہی اس کی اصل رونق ہے۔ پریشانی کی بات تب ہے جب کوچہ آلکساں میں لوگ رونق میلہ لگانے لگیں۔ لیکن الحمداللہ کوچے کے جاں باز آلکسیوں نے ایسی رونقوں کو کبھی آنکھ بھر کر نہیں دیکھا ور ہمیشہ ایسی سازشیں ناکام ہوئیں۔
اس سمندر کو کوزے میں بند کروں تو یہ کہ ،
آلکسی کے سبب ہی ویران پڑا ہے ۔ (اصل میں سبب نہیں بلکہ بدولت )
 
نبیل

تکنیکی معاون
میرا ذوالقرنین سے سوال ہے کہ جب وہ لیپ ٹاپ ٹبیل پر رکھ دیتے ہیں تو باقی کتنا وزن بچتا ہے۔۔۔ لیپ ٹاپ کا؟ :whistle:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ایک سنجیدہ سوال
آج کے دور میں جب پھکڑ پنا اپنے عروج پر ہے، مزاح کرنے اور مذاق اڑانے میں فرق تقریباً مٹ چکا ہے، ایسے میں طنز و مزاح کی طرف قدم بڑھانے والوں کو کیا ہدایات دیں گے کہ وہ اس باریک حد کا خیال رکھ سکیں؟
مزاح کرنے اور اڑانے میں بہت گہرا فرق ہے اور اس سرحد کو کم از کم میں باریک بالکل نہیں سمجھتا۔ لیکن اکثریت کا حال دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ وہ اس فرق کو روا رکھنے میں قاصر ہیں۔ اس کی ایک بہت بڑی وجہ تو اچھے مزاح کا مطالعہ نہ ہونا ہے۔ محمداحمد بھائی نے ایک بار کہا تھا۔ کہ "یہ بہت اچھی بات ہے آپ نے مزاح پڑھنا شروع کر دیا ہے۔ رفتہ رفتہ سمجھ بھی آنے لگے گا۔" یہ بات سوفیصد درست ہے۔ اور جو لوگ صاحب مطالعہ ہیں، پھکڑ پن ان کی طبیعت پر گراں گزرتا ہی ہے۔ ہر وہ سطر ہر وہ جملہ جو شخصی تضحیک کا سبب ہے اس پر نظر ثانی کیے جانا بہت ضروری ہے۔میری تو تمام نئے لکھنے والوں سے یہی گزارش ہے کہ مزاح لکھنے سے پہلے ایک بار کسی بھی زبان کے معیاری مزاح کا مطالعہ ضرور کر لیں۔ باقی اللہ بھلی کرے گا۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
میرا ذوالقرنین سے سوال ہے کہ جب وہ لیپ ٹاپ ٹبیل پر رکھ دیتے ہیں تو باقی کتنا وزن بچتا ہے۔۔۔ لیپ ٹاپ کا؟ :whistle:
عمومی مشاہدہ ہے کہ جیسے ہی لیپ ٹاپ میز پر رکھا جاتا ہے۔ اس کا وزن مکمل طور پر غائب ہوجاتا ہے۔ بلکہ یوں سمجھے کہ بصری طور پر ہی موجود رہ جاتا ہے۔ اس مشاہدے کے سبب میں نے خود کو بھی میز پر رکھ کر دیکھا ہے لیکن یہ خصوصیت صرف لیپ ٹاپ سے ہی خاص ہے۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ذوالقرنین بھائی ، یہ بتائیے کہ فکاہیہ تحریر کی تحریک آپ کو عموماً کہاں سے ملتی ہے ؟ اور یہ بھی بتائیے کہ آپ طبیعتاً مزاح کے طرف زیادہ مائل ہیں یا طنزیہ پہلو کو قصداً ہلکا رکھتے ہیں؟ عموماً آپ کی تحریر میں طنز کی کاٹ اتنی گہری نہیں ہوتی ۔
 
ہمارے مزاج کی سادگی کہیے کہ طنز ہمیں آتا ہی نہیں۔۔۔ خیر یہ تو ہو گئی سنجیدہ بات ۔۔۔ اب آتے ہیں غیرسنجیدہ گفتگو کی طرف۔۔۔
ظہیراحمدظہیر بھائی۔۔۔ مجھے ہمیشہ سے ایسا مزاح پسند آتا ہے جس میں طنز کا شائبہ ہو تو استعاروں تمثیلوں میں چھپا ہوا۔۔۔ لیکن میری تحاریر میں طنز کی کاٹ کم ہے یا زیادہ ۔۔۔ یہ تو آپ ہی بہتر بتا سکتے ہیں۔ عمومی تحاریر مزاح کے لیے انتہائی غیر مناسب صورتحال کے دوران وارد ہوئی ہیں۔ اب اس کے پیچھے کیا رمز ہے۔۔۔ اور اکثریت بس ایک ہی بار میں لکھی گئی ہیں۔ یعنی چھان پھٹک اور قطع و برید ہے ہی نہیں۔ اب تو مدت بیتی کوئی تحریر لکھ نہیں پایا۔۔۔ فکاہیہ تحاریر کی تحریک بہت سنجیدہ اور افسردہ معاملات سے ملتی ہے۔ بہت کم ایسا ہوا ہے کہ میں ہلکی پھلکی کیفیت میں کچھ لکھ پایا ہوں۔
 
Top