نیشنل بک فاؤنڈیشن

کتب بینی کے فروغ کے لیے نیشنل بک فاؤنڈیشن کا ادارہ قائم کیا گیا مگر اس کی مناسب تشہیر نہیں کی گئی ۔ کافی تلاش و بسیار کے بعد میں ان کا ممبر بننے میں کامیاب ہوا مگر کتابیں نہ خرید سکا کیونکہ مجھے واپس برطانیہ آنا تھا۔ نیشنل بک فاؤنڈیشن کا اسلام آباد کا پتہ درج ذیل ہے

6 Mauve Area G-8/1. Islamabad
2255572, 2251731

کارڈ بنانے کے لیے آپ کے پاس شناختی کی ایک کاپی ، دو عدد تصویریں اور 125 روپے ہونے چاہیے۔ کارڈ بن جانے کے بعد آپ 2000 تک کی کتابیں منتخب کتب گھروں‌ سے خرید سکتے ہیں اور اس کے بعد آپ کو دوبارہ کارڈ بنوانا پڑے گا۔ اس کی 47 شاخیں ہیں ملک بھر میں ، کسی اور کو اس بارے میں علم میں ہو تو وہ یہاں آکر اضافہ کرے ۔
 

الف نظامی

لائبریرین
[align=left:26569a87c5]ISLAMABAD STORE
6-Mauve Area, G-8/4,
Islamabad
Ph: 051-9261125

ABBOTTABAD
First Floor, Public Library
Jalal Baba Auditorium, Abbottabad.
Ph: 0992-9310291

MODEL BOOKSHOP
11, Aabpara Market, Islamabad
Ph: 051-9213458
BANNU BOOKSHOP
Shop No.10, Cantt. Market, Bannu.
Ph: 0961-621991

RAWALPINDI
178-B Sarwar Road,
Rawalpindi Cantt.
Ph: 051-9272530

KARACHI
i) Liaquat Memorial Library
Premises, Ground Floor,
Stadium Road, Karachi-5.
Ph: 021-9231806, 9231088 & 9231089
Fax 021-9231806
ii) NED Engineering University
NBF Book Shop, Karachi.

WAH CANTT
Central Library Premises,
Wah Cantt.
Ph: 0596-9314004

LAHORE
56/57 Tufail Market, Shadman Colony, Lahore
Ph: 042-7587735, 7530329 & 7550161
Fax: 042-7587735

JACOBABAD
Red Crescent Building
Near T. B. Hospital
BOOKSHOP
61-Shadman Colony, Lahore

SUKKUR
Public Library, Old Sukkur
Ph: 071-5625103

FAISALABAD
Shop No. 10, Hashmi Hall Shopping
Centre, University of Agriculture
Ph: 041-2648179
HYDERABAD
GOR Colony, C-22, Latifabad
No. 1, Hyderabad.
Ph: 022- 9200251
MULTAN
New Multan Arts Council, MDA Road, Multan.
Ph: 061-9201281
LARKANA
Chandka Medical College, Main Gate, Larkana.
Ph: 0741-9410229

BAHAWALPUR
Quaid-i-Azam Medical College,
Near Library, Bahawalpur.
JAMSHORO
Shop No. 14, Liaquat University of Medical & Health Science, Jamshoro.
PESHAWAR
Plot No. 36-37, Sector B-2, Phase 5, Hayatabad, Peshawar.
Ph: 091-9217273, 9217088 & 9217096
Fax: 091-9217273
E-Mail: nbfpsh@brain.net.pk & alisafi1@hotmail.com
NAWABSHAH
Pupil’s Medical Girls College,
Nawabshah.
KOHAT
Jinnah Muncipal Library,
Kohat.
Ph: 0922-9260036
QUETTA
3-7/5, Faiz Muhammad Road
Quetta.
Ph: 081-9201570 Fax 9201869
D.I. KHAN
NBF Bookshop C/o Executive District.
Officer, Literacy, Sports and Education
Ph: 0966-9280129
[/align:26569a87c5]
 

آصف

محفلین
ان کی سائٹ سے معلوم پڑتا ہے کہ شاید وہ اکتوبر میں فرینکفرٹ کتاب میلہ میں بھی شمولیت کریں!!
 

ساجداقبال

محفلین
نیشنل بک سے مجھے ایک شکایت یہ ہے کہ اس میں ہر وہ کتاب نہیں ہوتی جو آپ کی ضرورت ہوتی ہے۔ دوسرے اکثر عملہ مخصوص سرکاری انداز کا ہے۔ سوائے مرکزی کتب خانہ کے ایک مولانا صاحب کے۔ کارڈ بنوانے جائیں تو ایسا رویہ جیسا آپ چوری کرنے آئے ہوں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت عمدہ جگہ ہے اگر مطلوبہ کتاب مل جائے۔ ابو کے لیے میں نے امراضٍ چشم اور باجی کے لیے امراضٍ اطفال کی میڈیکل بکس، یقین کریں کہ اٹھارہ اٹھارہ روپے میں‌ خریدی تھیں، جو کہ کوئی 200 گنا کم قیمت پر تھیں۔ وجہ کہ یہ کتب ایک خاص عرصہ سے نہیں‌ بکی تھیں
قیصرانی
 

تلمیذ

لائبریرین
جی ہاں میں ہر سال اسکا ممبر بنتا ہوں اور 2000 روپے کی کتب خریدتا ہوں ، میں سمجھتا ہوں عوام میں مطالعے کی عادت کو فروغ دینے کی خاطر حکومت کا یہ ایک انتہائی قابل تعریف اقدام ہے ، لیکن اسکی کماحقہُ تشہیر نہیں ہوئی ۔ بیشتر عوام خصوصاً طلبہ اتنی بڑی سہولت سے بے خبر ہیں ۔ ۔
 
چلیں اب لوگ جان جائیں گے اس کے بارے میں ، میں بھی اسی سال ممبر بنا ہوں گو کہ میں کوئی کتاب خرید نہیں سکا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
نیشنل بک فاؤنڈیشن کے علاوہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا جو پریس سینٹر ہے(ایشیا کا سب سے بڑا پریس) وہاں‌سے بھی بہت سی کتب بہت رعائیتی نرخوں‌پر مل جاتی ہیں اور وہ بھی لیگل ایڈیشن یا ری پرنٹ ہوتے ہیں
قیصرانی
 

تلمیذ

لائبریرین
لیکن قیصرانی ، وہاں پر زیادہ تر کتب غالباً نصاب کے متعلق ہونگی ۔ کیا وہاں ادبی کتب بھی (رعایتی نرخوں پر) دستیاب ہیں؟
 

قیصرانی

لائبریرین
آپ کی بات درست ہے، لیکن وہ تمام کتب جو کہ میٹرک سے لے کر پی ایچ ڈی تک ضرورت پڑ سکتی ہیں، وہاں سے مل جاتی ہیں، خصوصاً ہماری کمپیوٹر کی کتب۔ اور مزے کی بات یہ سارے ری پرنٹ اور لیگل کاپیاں‌ہوتے ہیں
قیصرانی
 

قیصرانی

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
قیصرانی پتہ بھی بتا دو تو سب کے لیے آسانی ہو جائے۔
جہاں‌تک مجھے یاد پڑتا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد میں ایچ ایٹ یعنی H8 میں‌ہے۔ اور یہ پریس سینٹر اور کتب خانہ یونیورسٹی کی بیک پر ہے۔ یعنی ہلالٍ احمر کے پیچھے
قیصرانی
 

قیصرانی

لائبریرین
ویسے اندازاً بتا سکتا ہوں۔ جب ایف آئی کے دفتر سے آپ آگے آتے ہیں تو دائیں طرف ایک روڈ اوپر کی طرف مڑ کر جاتی ہے۔ تو اس پر یہ واقع ہے
قیصرانی
 

زیک

مسافر
حیرت کی بات ہے کہ نیشنل بک فاؤنڈیشن ابھی تک معروف نہیں ہو سکی جبکہ یہ اس وقت بھی موجود تھی جب میں پاکستان میں ہوتا تھا (یعنی 9-10 سال پہلے) اور یہاں سے کتابیں ڈسکاؤنٹ کے ساتھ مل جاتی تھیں۔
 
Top