x boy
محفلین
20 لاکھ ڈالر کا خرچہ، اسرائیلی وزیراعظم مینڈیلا کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کرینگے
یروشلم (آن لائن) اسرائیل نے جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کی آخری رسومات میں شرکت سے اپنے وزیر اعظم کو یہ کہہ کر روک دیا ہے کہ اس سے اسرائیلی خزانے پر بوجھ پڑے گا۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اس سے پہلے نیلسن منڈیلا کی آخری رسومات میں شرکت کا فیصلہ کیا تھا۔ لیکن بعد ازاں معلوم ہوا ہے کہ جنوبی افریقہ سفری اور حفاظتی اخراجات کا تخمینہ بیس لاکھ ڈالر ہے۔ اس لیے اب نیتن یاہو جنوبی افریقہ نہیں جائیں گے۔ اسرائیلی میڈیا میں نیتن یاہو کو ایک شاہ خرچ کے طور پر زیر بحث لایا جاتا ہے، حال ہی میں وزیر اعظم کے گھر میں بنے سوئمنگ پول میں صرف پانی بھرنے پر 23000 ڈالرخرچ ہونے کی خبریں سامنے آئیں لیکن ایک آزادی پسند اور نسلی امتیازکی مخالف عالمی شخصیت کی رسومات میں جانا اسرائیل کیلئے کئی دیگر حوالوں سے بھی مہنگا پڑ سکتا تھا، اس لیے اخراجات زیادہ ہونے کو جواز بنا کر نیتن یاہو کا دورہ منسوخ کر دیا گیا۔
نوائے وقت | آرٹسٹ