نیلسن منڈیلا انتقال کر گئے

فرحت کیانی

لائبریرین
میں ایران، افریقہ، یا مارکسزم کا ایکسپرٹ ہونے کا دعویٰ نہیں کرتا مگر امریکی تاریخ بشمول افریقی امریکیوں کے متعلق میری معلومات کافی تفصیلی اور گہرائی میں ہیں۔ ایم ایل کے سے لیکر جان براؤن، مالکم ایکس سے بیارڈ رسٹن، ڈوبوآ سے فریڈرک ڈگلس اور مزید سب کے بارے میں مطالعہ ہے۔ اور میں آپ کو یہ بتا رہا ہوں کہ آپ غلط ہیں۔
ہے تو ایک غیر متعلقہ بات لیکن کیا آپ مالکم ایکس کے بارے میں اپنے مخصوص انداز میں مختصر لیکن جامع تبصرہ کر سکتے ہیں پلیز؟ مجھے ان کی شخصیت کافی دلچسپ محسوس ہوتی ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین

مجھے بھی میلکم ایکس کی شخصیت نے کافی متاثر کیا ہے۔ زیک بھائی کے تبصرے کا انتظار ہے۔
 
سوشلزم اور مارکسزم کا مجھے کچھ بھی علم نہیں۔ میرا خیال ہے کم از کم مجھے اس کے بارے میں جاننے کا کچھ فائدہ نہیں، شوشلزم تو شاید کوئی تحریک ہے انسانے فلاح و بہبود کی سوچ والوں کی۔ میرے ذہن میں ایک سوال ہے کہ کیا انسانی فلاح و بہبود کی سوچ "صلہ رحمی" کا آغاز حضرت محمد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم کی بعثت اور قرآنِ عظیم الشان کے نزول کے ساتھ ہی نہیں ہوگیا تھا۔۔
 
ہے تو ایک غیر متعلقہ بات لیکن کیا آپ مالکم ایکس کے بارے میں اپنے مخصوص انداز میں مختصر لیکن جامع تبصرہ کر سکتے ہیں پلیز؟ مجھے ان کی شخصیت کافی دلچسپ محسوس ہوتی ہے۔
مجھے بھی میلکم ایکس کی شخصیت نے کافی متاثر کیا ہے۔ زیک بھائی کے تبصرے کا انتظار ہے۔
الحاج ملک الشہباز اور ان کا مدر وہیل :)
 
مالکم ایکس یا الحاج ملک الشہباز نے "نیشن آف اسلام "نامی ایک تنظیم اور مذہبی فرقے کو اختیار کر لیا تھا جس میں علیجاہ محمد اللہ کی طرف سے بھیجے گئے پیغمبر، مسیحا جس کا مسلمانوں اور عیسائیوں کو انتظار تھا اور ڈبلیو ڈی فارڈ مہدی ہیں۔

نیشن آف اسلام کے اراکین طویل عرصہ سے اس بات پر قائم ہیں کہ علیجاہ محمد کی موت واقع ‏نہیں ہوئی بلکہ موت کے چنگل سے نکل کر صحتیاب ہو گیا اور اس وقت ایک بہت بڑے پہیہ ‏نما جہاز میں ہے جو اس وقت بھی ہمارے سروں کے اوپر اڑ رہا ہے۔ اس نام نہاد مدر وہیل ‏‏(‏Mother Wheel، ترجمہ: مادر پہیہ) پر ڈبلیو ڈی محمد نامی پراسرار شخصیت ‏بھی سوار ہے۔

اور مدر وہیل کو تفصیل ان کے پیغمبر علیجاہ محمد کچھ اس طرح کرتے ہیں

کوڈ:
The Honorable Elijah Muhammad told us of a giant Mother Plane that is made like the universe, spheres within spheres. White people call them unidentified flying objects (UFOs). Ezekiel, in the Old Testament, saw a wheel that looked like a cloud by day but a pillar of fire by night. The Honorable Elijah Muhammad said that that wheel was built on the island of Nippon, which is now called Japan, by some of the Original scientists. It took $15 billion in gold at that time to build it. It is made of the toughest steel. America does not yet know the composition of the steel used to make an instrument like it. It is a circular plane, and the Bible says that it never makes turns. Because of its circular nature it can stop and travel in all directions at speeds of thousands of miles per hour. He said there are 1,500 small wheels in this Mother Wheel, which is a half mile by a half mile [800 m by 800 m]. This Mother Wheel is like a small human-built planet. Each one of these small planes carry three bombs.

The Honorable Elijah Muhammad said these planes were used to set up mountains on the earth. The Qur'an says it like this: We have raised mountains on the earth lest it convulse with you. How do you raise a mountain, and what is the purpose of a mountain? Have you ever tried to balance a tire? You use weights to keep the tire balanced. That's how the earth is balanced, with mountain ranges. The Honorable Elijah Muhammad said that we have a type of bomb that, when it strikes the earth a drill on it is timed to go into the earth and explode at the height that you wish the mountain to be. If you wish to take the mountain up a mile [1.6 km], you time the drill to go a mile in and then explode. The bombs these planes have are timed to go one mile down and bring up a mountain one mile high, but it will destroy everything within a 50-square-mile [130 km²] radius. The white man writes in his above top secret memos of the UFOs. He sees them around his military installations like they are spying.
That Mother Wheel is a dreadful-looking thing. White folks are making movies now to make these planes look like fiction, but it is based on something real. The Honorable Elijah Muhammad said that Mother Plane is so powerful that with sound reverberating in the atmosphere, just with a sound, she can crumble buildings.
 
آپ کو شائد یہ معلوم ہو گا کہ میلکم ایکس نے آخری وقت میں نیشن آف اسلام سے علیحدگی اختیار کر لی تھی اور حج پر گئے تھے۔ جہاں پر وہ سنی مسلمان بن گئے تھے۔ واپس آنے پر علیجا محمد کے خلاف بیانات پر نیشن آف اسلام کے ممبران نے ان کو ایک تقریر کے دوران قتل کر دیا تھا۔
 
آخری تدوین:

قیصرانی

کسی زمانے اردو ڈائجسٹ یا شاید سیارہ ڈائجسٹ میں اس بارے مضامین بھی پڑھے تھے :)
 
آپ کو شائد یہ معلوم ہو گا کہ میلکم ایکس نے آخری وقت میں نیشن آف اسلام سے علیحدگی اختیار کر لی تھی اور حج پر گئے تھے۔ جہاں پر وہ سنی مسلمان بن گئے تھے۔ واپس آنے پر علیجا محمد کے خلاف بیانات پر نیشن آف اسلام کے ممبران نے ان کو ایک تقریر کے دوران قتل کر دیا تھا۔
حج نیشن آف اسلام کے بھی بنیادی مذہبی ارکان سے تھا۔ سنی مسلمان ہونے کی بات کہیں نہیں پڑھی، البتہ اس تنظیم سے علیحدگی ضرور اختیار کی تھی۔ جہاں تک اس کے قتل کا الزام ہے تو وہ نیشن آف اسلام سے زیادہ امریکی حکومت پر آتا ہے۔
 
آپ کو پھر اور زیادہ مطالعے کی ضرورت ہے۔ :)
 
زیک

مسافر
ہے تو ایک غیر متعلقہ بات لیکن کیا آپ مالکم ایکس کے بارے میں اپنے مخصوص انداز میں مختصر لیکن جامع تبصرہ کر سکتے ہیں پلیز؟ مجھے ان کی شخصیت کافی دلچسپ محسوس ہوتی ہے۔
مالکم ایکس پر جامع تبصرہ تو بہت مشکل کام ہے۔ اگر ان کے بارے میں جاننا چاہیں تو پہلے مالکم کی خودنوشت پڑھیں۔ مگر چونکہ خودنوشت میں اکثر افسانے بھی ہوتے ہیں تو اس کے بعد Malcolm X: A Life of Reinvention پڑھیں۔
 
بہت شکریہ :) ۔ خود نوشت تو میں نے پڑھی ہوئی ہے۔ دوسری والی کتاب میں سے کچھ excerpts پڑھے تھے۔ اگر مل گئی تو مکمل کروں گی۔
 
Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

کچھ رائے دہندگان جو جنوبی افريقہ کے سابق صدر نيلسن منڈيلا کی وفات کے بعد بڑے جذباتی انداز ميں ان کی جانب سے امريکی خارجہ پاليسی پر کی گئ تنقيد اور اس ضمن ميں ديے گئے کوئ ايک دہائ پرانے بيانات اجاگر کر رہے ہيں وہ اس حقيقت کو يکسر نظرانداز کر رہے ہيں کہ سياسی اختلاف اور متبادل سوچ پر مبنی رائے امريکی سياسی کلچر اور تاريخ کا لازم وملزوم حصہ ہے۔ عمومی طور پر امريکی سياست ميں روايتی لچک، متنوع سوچ اور تنقيد برداشت کرنے کی بے پناہ صلاحيت کے سبب يہ ممکن ہو جاتا ہے کہ متضاد آراء کو بھی مساوی حيثيت ملے اور اس کے نتيجے ميں نيلسن منڈيلا جيسے پائے کے سياسی قد گاٹھ والے سياسی مفکر اور افراد پر کسی ايک مخصوص کردار کے مساوی چھاپ نہيں لگتی۔

امريکی حکومت کی جانب سے جذبات اور متضاد خيالات کے اظہار کے حوالے سے برداشت کی ايک مثال يہ خبر ہے جس کے مطابق دو امريکی سفارت کاروں کو اس بات پر ايوارڈ ديا گيا کہ انھوں نے اپنی ملازمت کے دوران امريکی حکومت کی بعض پاليسيوں نے صرف اختلاف کيا بلکہ اپنے مسلسل اپنی رائے کا اظہار کر کے امريکی حکومت کو اپنے فيصلے تبديل کرنے پر مجبور کيا۔

http://seattletimes.nwsource.com/html/politics/2008004869_apdiplomaticdissent.html?syndication=rss

يہ بات بھی اہم ہے کہ امريکی حکومت کی پاليسيوں اور مختلف اہلکاروں کے ساتھ اختلافات امريکی معاشرے ميں اتنے عام ہيں کہ امريکہ کے جانے مانے اور يکطرفہ سوچ کے حامل ناقدين جيسے کہ ايران کے سابق صدر نا صرف يہ کہ امريکہ کے دورے کرنے کے ليے آزاد تھے بلکہ وہ برملا امريکی ميڈيا اور تھنک ٹينک کے فورمز پر اپنے خيالات کا اظہار کرتے تھے۔

امريکہ کے حاليہ اور سابق صدور کی جانب سے نيلسن منڈيلا کو جو عظيم خراج تحسين پيش کيا گيا اور جس طرح سے ان کی بے پناہ خدمات کو تسليم کيا گيا ہے، وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ نيلسن منڈيلا قومی اور جغرافيائ تقسيم سے قطع نظر لوگوں کو متحد کرنے کی صلاحيت رکھتے تھے۔ حقيقت يہ ہے کہ جنوبی افريقہ کی آزادی کی علامت عظيم رہنما جغرافيائ سياسی تقسيم کے ضمن ميں ڈائيلاگ کے حامی تھے۔ تنازعات کے پرامن سياسی حل کے حصول کے ليے اصول پر مبنی ان کے مصمم ارادوں کو امريکہ سميت عالمی سطح پر مختلف سياسی دھڑوں کی جانب سے قدر کی نگاہ سے ديکھا جاتا تھا۔

نيلسن منڈيلا کی علامتی حيثيت اور سياسی رواداری کے سبب انھيں امريکہ کے دورے کے ليے دوستانہ دعوت دی جاتی رہی، باوجود اس کے کہ وہ کچھ عالمی معاملات کے ضمن ميں ہماری خارجہ پاليسی سے متعلق بعض فيصلوں سے غير متفق تھے اور اس پر اپنی تنقید بھی کر چکے تھے۔ کسی بھی قدآور سياسی اور تاريخی شخصيت کی طرح يہ عين ممکن ہے کہ ان کی طويل زندگی ميں ان کی جانب سے کيے جانے والے ہر ايک کام اور ان کی کہی گئ ہر ايک بات سے متفق ہوئے بغير نيلسن منڈيلا کی زندگی اور ان کے کام کو سراہا جائے۔

ممکنہ طور پر شديد اختلافات کی موجودگی کا يہ مطلب ہرگز نہيں کہ ان کی زندگی يا کردار ميں کمی آ جاتی ہے، اور اسی بات کی گونچ ان بے شمار تعزيتی پيغامات ميں سنی جا سکتی ہے جو سابق اور حاليہ امريکی صدور کی جانب سے پيش کيے گئے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 
Top