تعارف نیلے نقطے کا تعارف

سید عمران

محفلین
پیارے بڑوں اس کے ساتھ ہی ہماری پھکڑبازیاں اپنے اختتام کو پہنچیں۔۔۔
ملتے ہیں کسی نئے نقطے کے نکتۂ آغاز کے ساتھ!!!
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
صحیح اندازہ لگانے پر کیو موبائل کی بائیک آپ کی ہوئی۔ مجھے امید نہیں تھی کہ نقطہ سنتے ہی سب کے ذہن میں ڈاٹ سے پہلے کوئی اور لفظ بھی آئے گا
آیانا۔نقطہ سے پہلے نیلا آیا ذہن میں نیلے بھائی۔
بلکہ سچ تو یہ ہے کہ ہمیں تو نیلا نقطہ سے اشتیاق احمد صسحب کے ناول کا گمان ہوا۔ سوچ رہے تھے کہ ابھی کہیں سے محمود ، فاروق اور فرزانہ بھی آئیں گے۔۔۔ مگر انسپکٹر کامران مرزا کی بھی انٹری نہ ہوئی۔
خوش آمدید ۔۔۔
شاد رہئیے، آباد رہئیے اور محفل کو رونق بخشئیے۔
 

شہزاد وحید

محفلین
چلوشکر ہے کہ آپ مذکر ہیں وگرنہ مونث ہوتے اور ایسے ہی پٹانگ نام کے شوقین اور ضد بھی ہوتی تو پھر آپ کو نیلی نقطی کہلوانا پڑنا تھا۔
 

صابرہ امین

لائبریرین
صحیح اندازہ لگانے پر کیو موبائل کی بائیک آپ کی ہوئی۔ مجھے امید نہیں تھی کہ نقطہ سنتے ہی سب کے ذہن میں ڈاٹ سے پہلے کوئی اور لفظ بھی آئے گا
اس ان دیکھی بائیک کے لیے زبردستی کا شکریہ ۔ ۔!! :ROFLMAO:
ویسے یہاں کچھ لوگوں کے ذہن میں کچھ بھی آ سکتا ہے اور مزے کی بات ہے انہیں وہی بالکل ٹھیک بھی لگتا ہے۔
 
آخری تدوین:

نیلا نقطہ

محفلین
کون کون سے اینمے دیکھ رکھے ہیں؟ ویڈیو گیمز کون سی کھیلتے ہیں؟
فی الحال تو کوئی آنیمے نہیں دیکھ رہا۔ آخری آنیمے سپائے فیملی دیکھا تھا۔ اب موب سائکو کے آخری سیزن کا انتظار ہے۔
میں عموماً اکلوتے کھلاڑی والی افسانوی گیمیں کھیلنے کا شوقین ہوں۔ آخری گیم اسٹرے کھیلی تھی۔ اب اسی کا ترجمہ کرنے کی کوشش جاری ہے۔ اس سے پہلے ہاف لائف سیریز کھیل رہا تھا۔اب نئی اسپائیڈر- مین کھیلنے کا ارادہ ہے۔
آپ کی پچھلی تصویر سے مجھے اندازہ ہو گیا تھا کہ آپ بھی شاید آنیمے کے مداح ہیں۔
(اس تصویر سے تو یااوای کے زیادہ لگ رہے تھے۔)
آپ کون سے آنیمے/ گیمیں دیکھ/کھیل رہے ہیں؟ مائی‌آنیمےلسٹ وغیرہ استعمال کرتے ہیں؟
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
فی الحال تو کوئی آنیمے نہیں دیکھ رہا۔ آخری آنیمے سپائے فیملی دیکھا تھا۔ اب موب سائکو کے آخری سیزن کا انتظار ہے
سپائے فیملی شروع کرنا ہے۔۔۔ لیکن بس مصروفیات سے وقت نکالنا مشکل ہورہا ہے۔۔۔۔

آپ کی پچھلی تصویر سے مجھے اندازہ ہو گیا تھا کہ آپ بھی شاید آنیمے کے مداح ہیں۔
کوروکو کی تصویر تھی میرے پروفائل پر اس سے قبل۔۔۔ موجودہ تصویر مجھے سالگرہ والے دھاگے سے تحفہ ملی ہے۔۔۔ اس لیے لگائی ہوئی ہے۔
آپ کون سے آنیمے/ گیمیں دیکھ/کھیل رہے ہیں؟ مائی‌آنیمےلسٹ وغیرہ استعمال کرتے ہیں؟
میں کافی سارے انیمے سیزن دیکھ رہا تھا/ہوں/رہوں گا۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہ۔۔۔ یعنی انتظار بھی جاری ہے۔۔۔ گیمز کوئی نہیں کھیل رہا آجکل۔۔۔ سیزن کا وقت نکالنا بہت مشکل ہوچکا ہے۔۔۔ کتنی ہی کتابیں اور سیزن رکھے ہیں کہ کل پڑھیں گے کل دیکھیں گے۔۔۔
 

صابرہ امین

لائبریرین
بدلوادیں۔۔۔
آنکھ ناک، کان، چہرہ، زبان، دل، جگر، گردے پھیپھڑے، مغز، تلی، پتہ سب بدلوادیں۔۔۔
سب چیزیں قدیم ہوچکی ہیں!!!
:rolleyes: :rolleyes: :rolleyes:
سب کہاں !! زبان تو دن بدن جوان تر ہوتی جا رہی ہے ۔ ۔ شائد اس کا سبب مسلسل مشق ستم ہے ۔:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل میں خوش آمدید۔

اپنی پہچان نیلا نقطہ رکھنےکی کوئی خاص وجہ؟

میں نیل کرائیاں نیلکاں
میرا تن من نیل و نیل
 
Top