نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر حملہ، متعدد افراد ہلاک

فلسفی

محفلین
آپ جیسا سمجدار آدمی لیٹ ہوگیا لیکن جو بےچارہ درست تعلیم حاصل نہ کرسکا وہ اتنے نوٹ کمانے کے بعد ورلڈ ٹور پر نکل گیا اور پھر واپس آ کر یہ کاروائی کرنے پر آمادہ ہوا اس کے لیے بھی بٹ کوائن سے پیسے بنائے اور پھر اسلحہ خرید کر مسجد پر حملہ کردیا۔۔۔ یار کہانی جمی نہیں کچھ اور کہو۔
 

فلسفی

محفلین
یہ بات پہلے بھی ہو چکی ہے کہ جن یہودیوں نے باہر سے آکر ۷۰ سال قبل فلسطین پر قبضہ کیا تھا وہ کب کے مرکھپ گئے۔ اب ان کی آل اولاد جو وہیں پیدا ہوئی پروان چڑھی ملک کی باگ دوڑ چلا رہی ہے۔ وہ لوگ کہاں جائیں؟
آپ زبردستی اسرائیل کو ثابت نہ کریں وہ ناجائز ہے اور ناجائز رہے گا۔ احادیث کی روشنی میں یہی یہودیوں کا قبرستان بنے گا۔ ان شاءاللہ آپ موضوع پر رہیے۔
 

جاسم محمد

محفلین
جاسم صاحب مجھ غریب کے اس سوال کا جواب بھی دے دیں تاکہ میں سو جاؤں۔
یہ تحریک انصاف کی خارجہ پالیسی ہے کہ پاکستان کو دنیا کے ہر ملک کے ساتھ امن و سلامتی کے ساتھ رہنا ہے۔ اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کی بنیادی وجہ بھی وہی ہے کہ وہ فلسطینیوں کی حق تلفی کرتے ہیں۔ جس دن یہ تنازع مذاکرات کی میز پر حل ہو جائے گا اس دن اسرائیل کو بھی تسلیم کر لیا جائے۔ اسرائیل کے ہمسایہ عرب مسلمان ممالک مصر اور اردن ۱۹۷۹ اور ۱۹۹۴ سے اسرائیل کو تسلیم کیے ہوئے ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
آپ زبردستی اسرائیل کو ثابت نہ کریں وہ ناجائز ہے اور ناجائز رہے گا۔
ٹھیک ہے یہ آپ کا نکتہ نظر ہے۔ البتہ اس سفید فام دہشت گرد کو بار بار اسرائیل سے جوڑنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ ماضی میں بھی مسلمانوں کو جو سانحہ درپیش آیا ہے اسے بے جا اسرائیل سے نتھی کرکے جھوٹ پر مبنی پروپگنڈہ شروع کر دیا جاتا ہے۔ اب بھی وہی ہو رہا ہے۔
 

فلسفی

محفلین
ٹھیک ہے یہ آپ کا نکتہ نظر ہے۔ البتہ اس سفید فام دہشت گرد کو بار بار اسرائیل سے جوڑنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ ماضی میں بھی مسلمانوں کو جو سانحہ درپیش آیا ہے اسے بے جا اسرائیل سے نتھی کرکے جھوٹ پر مبنی پروپگنڈہ شروع کر دیا جاتا ہے۔ اب بھی وہی ہو رہا ہے۔
میں نے حوالہ جات پیش کیے ہیں۔ حملہ آور کے بارے میں گفتگو ہو رہی ہے۔ لیکن اسرائیل کے نام سے آپ کی تڑپ مجھے ابھی تک سمجھ نہیں آرہی۔ کھل کر بات کرو تاکہ ہم بھی کھل کر بات کر سکیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
میں نے حوالہ جات پیش کیے ہیں۔ حملہ آور کے بارے میں گفتگو ہو رہی ہے۔
نیوزی لینڈ ہی نہیں۔ دنیا کا ہر مہذب ملک اسرائیل کے فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف بولتا ہے۔ اس کا یہ مطلب کیسے نکالا کہ یہ دہشت گردی ان کو خاموش کروانے کیلئے کی گئی ہے؟ جب ناروے میں ۲۰۱۱ میں اسی قبیل کے دہشت گرد نے ۷۷ معصوم بچے شہید کر دئے تھے۔ تب بھی اینٹی اسرائیلی پراپگنڈہ مشینری ایکٹو ہو گئی تھی۔ اور اس دہشت گرد کے تانے بانے اسی طرح اسرائیل سے جوڑے گئے۔
حکومت نے باقاعدہ ان الزامات کی تفتیش کروائی۔ اپنے تفتیشی افسر اسرائیل تک بھیجے۔ لیکن اتنا پیسا اور وقت برباد کرنے کے باوجود اندر سے نکلا کچھ بھی نہیں۔ اب یہاں بھی وہی تاریخ دہرائی جا رہی ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
:rollingonthefloor:
پھر بھی ایک نچلے درمیانے طبقے کا آدمی اس پر انویسٹ کر کے دنیا گھوم آیا۔ :atwitsend:
جن لوگوں نے بروقت بٹ کائن میں مناسب سرمایہ کاری کی تھی وہ آج کروڑ پتی ہیں۔ عین ممکن ہے اس دہشت گرد نے انٹرنیٹ پر اس کی ہائپ سن کر کچھ سرمایہ کاری کر دی ہو جو کچھ سال بعد اس کو اتنا منافع دے گئی کہ اس نے دنیا کی سیر کر لی
5 of the World's Top Bitcoin Millionaires
 

فلسفی

محفلین
نیوزی لینڈ ہی نہیں۔ دنیا کا ہر مہذب ملک اسرائیل کے فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف بولتا ہے۔ اس کا یہ مطلب کیسے نکالا کہ یہ دہشت گردی ان کو خاموش کروانے کیلئے کی گئی ہے؟ جب ناروے میں ۲۰۱۱ میں اسی قبیل کے دہشت گرد نے ۷۷ معصوم بچے شہید کر دئے تھے۔ تب بھی اینٹی اسرائیلی پراپگنڈہ مشینری ایکٹو ہو گئی تھی۔ اور اس دہشت گرد کے تانے بانے اسی طرح اسرائیل سے جوڑے گئے۔
حکومت نے باقاعدہ ان الزامات کی تفتیش کروائی۔ اپنے تفتیشی افسر اسرائیل تک بھیجے۔ لیکن اتنا پیسا اور وقت برباد کرنے کے باوجود اندر سے نکلا کچھ بھی نہیں۔ اب یہاں بھی وہی تاریخ دہرائی جا رہی ہے۔
ہر کوئی؟ سوچ لیں پہلے۔

سوال پھر وہی اسرائیل کے بارے میں اتنی محبت کی وجہ؟ خود تو مفروضات کا پہاڑ کھڑا کر رکھا ہے کہ یوں ہو جائے یوں ہے، یوں ہو جائے تو یوں، لیکن میں نے ایک اخباری خبر سے حوالہ دے کر فرانس اور نیوزی لینڈ میں ممکنہ حملہ آوروں کے تانے بانے اسرائیل سے جڑنے کا امکان ظاہر کیا تو اس پر آپ اتنے سیخ پا ہورہے ہو۔ خود ادھر ادھر گوگل کر کے اخباری خبروں کی بنیاد پر پاکستان فوج اور جہادیوں کے تعلقات تک ثابت کررہے ہو لیکن اسرائیل کا نام لینے پر فورا دل میں درد اٹھتا ہے۔ مزید گفتگو سے پہلے اپنی شناخت کرواؤ درست طریقے سے۔ ورنہ آپ اپنے رستے ہم اپنے رستے۔

اللہ پاک قیامت میں ہمیں ان کے ساتھ اٹھائے جن سے ہم محبت رکھتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

فلسفی

محفلین
جن لوگوں نے بروقت بٹ کائن میں مناسب سرمایہ کاری کی تھی وہ آج کروڑ پتی ہیں۔ عین ممکن ہے اس دہشت گرد نے انٹرنیٹ پر اس کی ہائپ سن کر کچھ سرمایہ کاری کر دی ہو جو کچھ سال بعد اس کو اتنا منافع دے گئی کہ اس نے دنیا کی سیر کر لی
5 of the World's Top Bitcoin Millionaires
واقعے کو مجموعی طور پر دیکھا جاتا ہے۔ ٹکڑے ٹکڑے کر کے نہیں۔ آپ پوری بات میں سے صرف اپنے مطلب کا پوائنٹ اٹھا کر یہ ثابت کرنا چاہ رہے ہو کہ حملہ آور کی کاروائی ذاتی حیثیت میں تھی، جبکہ ایسا نہیں۔
 

فے کاف

محفلین
یا شاید انبیاء کے خون ناحق کی سزا ہے !!!

یہودیوں نے جن انبیاء کو قتل کیا وہ مظلوم تھے معذب نہیں!!!
ہزاروں سال پہلے کے واقعات کی سزا آج کی نسل سہہ رہی ہے۔ عجیب و غریب
ہابیل اور قابیل کی کہانی کے بعدسارے انسانوں پر قیامت تک عذاب آ جانا چاہیے تھا۔
 

جاسم محمد

محفلین
سوال پھر وہی اسرائیل کے بارے میں اتنی محبت کی وجہ؟ خود تو مفروضات کا پہاڑ کھڑا کر رکھا ہے کہ یوں ہو جائے یوں ہے، یوں ہو جائے تو یوں، لیکن میں نے ایک اخباری خبر سے حوالہ دے کر فرانس اور نیوزی لینڈ میں ممکنہ حملہ آوروں کے تانے بانے اسرائیل سے جڑنے کا امکان ظاہر کیا تو اس پر آپ اتنے سیخ پا ہورہے ہو۔ خود ادھر ادھر گوگل کر کے اخباری خبروں کی بنیاد پر پاکستان فوج اور جہادیوں کے تعلقات تک ثابت کررہے ہو لیکن اسرائیل کا نام لینے پر فورا دل میں درد اٹھتا ہے
اسرائیل سے کیسی محبت؟ وہ ایک دشمن ملک ہے جو حال ہی میں بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف فضائی حملوں میں ملوث پایا گیا ہے۔ البتہ اس دشمنی کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ دنیا بھر کی افواہیں اٹھا کر اس کے سر دھر دی جائیں۔
بالاکوٹ پر فضائی حملے میں پاک فوج کو اسرائیلی بم و میزائل کے پارٹس ملے تھے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارت کو اسرائیل کی معاونت حاصل تھی۔
جبکہ آپ کے پاس نیوزی لینڈ دہشت گرد حملے کو اسرائیل سے جوڑنے کے لئے صرف مفروضے ہیں۔ جیسے نیوزی لینڈ فلسطینیوں کی حمایت کرتا ہے۔ یا دہشت گرد اسرائیل سے ہو کر آیا اور اس سے “ثابت” ہو گیا کہ کہ ان حملوں میں اسرائیل کا ہاتھ ہے۔ اگر آپ کے پاس اس حوالہ سے کوئی ٹھوس ثبوت ہے تو ضرور پیش کریں۔ خالی مفروضوں سے کام نہ چلائیں
 

جاسم محمد

محفلین
حملہ آور کی کاروائی ذاتی حیثیت میں تھی، جبکہ ایسا نہیں۔
دہشت گرد مجرم اس وقت زیر حراست ہے اور اپنے جرائم کا برملا اقرار کر چکا ہے۔ اگر اس کے تانے بانے اسرائیل یا کسی اور ملک سے جا ملتے ہیں تو یہ بھی دوران تفتیش سامنے آجائے گا۔ ابھی پوری تفتیش و ٹرائل مکمل ہوا نہیں اور پہلے ہی اسرائیل یا امریکہ و برطانوی ایجنسیوں پر اس کا الزام لگا کر پتا نہیں کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں
 

جاسم محمد

محفلین
ہمارا اصل قصور، ہماری منافقت ہے
18/03/2019 حامد میر



یہ باپ تھے، بھائی تھے اور بیٹے تھے۔ ان میں سے کچھ مائیں اور بہنیں اور بیٹیاں بھی تھیں۔ یہ نہتے بچے اور بوڑھے، مرد اور عورتیں ان سب پر دو مساجد میں گھس کر گولیاں برسائی گئیں۔ ان کا قصور کیا تھا؟

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں شہید ہونے والے پچاس مسلمانوں میں پاکستانی، بھارتی، بنگلہ دیشی، افغانی، فلسطینی، شامی، صومالی اور کچھ مقامی بھی تھے۔ یہ گورے بھی تھے اور کالے بھی۔ ان سب پر اندھا دھند گولیاں برسائی گئیں۔ انکا قصور کیا تھا؟

حملہ آور برینٹن نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اپنا بزدلانہ فعل براہِ راست فیس بک پر پوری دنیا کو دکھایا۔ ساری دنیا نے دیکھا کہ ایک مسلح شخص نے مسجد میں گھس کر 71سال کے افغان بزرگ حاجی دائود نبی اور تین چار سال کے صومالی بچے عبدالحئی دیری کو صرف اسلئے خون میں نہلا دیا کہ یہ مسلمان تھے۔

حملہ آور کا 74صفحات پر مشتمل منشور یہ بتاتا ہے کہ وہ مغربی تہذیب کو بیرونی حملے سے محفوظ کرنا چاہتا تھا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متاثر یہ شخص ہر مسلمان کو اپنا دشمن سمجھتا تھا لیکن اتنا بزدل تھا کہ جب ایک پاکستانی نعیم رشید نے حملہ آور سے اس کا ہتھیار چھیننے کی کوشش کی اور زخمی ہونے کے باوجود مزاحمت کی تو یہ بزدل حملہ آور نعیم رشید پر مزید گولیاں برساتا ہوا کرائسٹ چرچ کی النور مسجد سے بھاگ گیا۔


ہفتہ کے دن حملہ آور کو نیوزی لینڈ کی ایک مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تو وہ بڑا مطمئن نظر آرہا تھا۔ شاید وہ یہ سمجھتا ہو کہ وہ مغربی تہذیب کا بہت بڑا ہیرو بن چکا ہے کیونکہ اس نے پچاس مسلمانوں کو موت کی نیند سُلا کر صلیبی جنگوں کے سلسلے کو دوبارہ شروع کر دیا ہے لیکن حقیقت میں دو مساجد میں نہتے مسلمانوں پر حملہ ہی اس کا اعترافِ شکست تھا۔

آج پوری دنیا ایک غیر مسلح شہید پاکستانی نعیم رشید کی بہادری کا اعتراف کر رہی ہے اور حملہ آور برینٹن کو ایک بزدل شخص قرار دے رہی ہے۔ حملہ آور کو یہ تو پتا تھا کہ جمعہ کے دن دوپہر کو مسلمان مسجدوں میں جا کر نماز ادا کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے حضور جھکے ہوئے ان مسلمانوں پر گولیاں برسانا بہت آسان ہے لیکن وہ یہ نہیں جانتا تھا کہ ان مسلمانوں پر گولیاں برسا کر وہ انہیں ہمیشہ کے لئے زندہ کر دے گا۔

وہ نہیں جانتا تھا کہ یہ پچاس مسلمان شہید کا درجہ پائیں گے۔ موت سب کو مار سکتی ہے لیکن شہید موت کو بھی مار دیتا ہے۔


بزدل آسٹریلوی حملہ آور نے کرائسٹ چرچ کی دو مسجدوں میں گھس کر وہی کچھ کیا جو اسرائیلی فوج فلسطین میں، بھارتی فوج کشمیر میں اور امریکی فوج افغانستان میں کر رہی ہے۔ حملہ آور نے اپنے منشور کے ذریعہ نفرتوں کی نئی آگ بھڑکانے کی کوشش کی لیکن اسے ناکامی ہوئی کیونکہ اس کی خونریزی کے خلاف دنیا بھر کے مسیحیوں، یہودیوں، ہندوئوں، سکھوں، بدھسٹوں اور دیگر مذاہب کے ماننے والوں نے مسلمانوں کیساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔

حملہ آور برینٹن کا ہیرو ڈونلڈ ٹرمپ بھی سانحہ کرائسٹ چرچ کی مذمت پر مجبور ہو گیا اور بھارت کے اسلام دشمن وزیراعظم نریندر مودی کو بھی ایک خط کے ذریعہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کے ساتھ اظہارِ افسوس کرنا پڑا۔ وہ سب اسلام دشمن جو مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دینے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے، غلط ثابت ہو گئے۔

ساری دنیا پر واضح ہو گیا کہ دہشت گردی کا نہ کوئی مذہب ہے، نہ زبان اور نہ ہی کوئی نسل ہے۔ اگلا جمعہ بزدل آسٹریلوی حملہ آور کے لئے مزید ناکامیوں کا پیغام لے کر آ رہا ہے کیونکہ اس دن دنیا بھر کے امن پسند مسیحی، یہودی، ہندو، سکھ اور دیگر مذاہب کے پیروکار مختلف براعظموں میں نمازِ جمعہ ادا کر کے مساجد سے باہر آنے والے مسلمانوں کا استقبال پھولوں سے کریں گے اور اس کے بعد جو اتوار آئے گی، اس دن مسلمان گرجا گھروں کے باہر پھول ہاتھوں میں لے کر کھڑے ہوں گے۔

کرائسٹ چرچ کے شہداء کے خون سے پوری دنیا میں امن کی ایک ایسی تحریک شروع ہو سکتی ہے جو نفرتوں کے خلاف محبتوں کا پیغام بن سکتی ہے لیکن اس تحریک کو کامیاب بنانے کی ذمہ داری دنیا بھر کے مسلمانوں پر عائد ہوتی ہے جو کرائسٹ چرچ کے شہداء کے اصل وارث ہیں۔ اس تحریک کو کامیاب بنانے کیلئے مسلمانوں کو منافقت چھوڑنا ہو گی۔

اسلام میں جھوٹ اور منافقت کی کوئی گنجائش نہیں۔ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے۔ اسلام ظالم کے خلاف مظلوم کا ساتھ دینے کا نام ہے۔ ہمیں آسٹریلوی حملہ آور برینٹن کی مذمت ضرور کرنا چاہئے لیکن یہ بھی سوچنا چاہئے کہ کرائسٹ چرچ کی مسجد میں شہید ہونے والے فلسطینی اُسامہ عدنان اور ڈاکٹر امجد حمید نے اپنا وطن کیوں چھوڑا؟ بوڑھا افغان حاجی دائود نبی مہاجر کیوں بنا؟ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے فارغ التحصیل ایبٹ آباد کا پاکستانی نعیم رشید اپنے خاندان کو نیوزی لینڈ کیوں لے گیا؟

کیا صرف یہ کہہ دینا کافی ہے کہ فلسطین سے لے کر کشمیر تک ہر جگہ مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے اور مسلمان ظلم سے تنگ آ کر نقل مکانی پر مجبور ہو رہے ہیں؟ ظلم سے تو کوئی انکار نہیں کر سکتا لیکن اس ظلم کی وجہ مسلمانوں کی نااتفاقی ہے۔ اسلام نے مسلمانوں کو ایک دوسرے کا بھائی قرار دیا اور تفرقے سے دور رہنے کا حکم دیا لیکن ایک ارب سے زائد مسلمان آپس میں تقسیم ہیں، فرقہ واریت کا شکار ہیں اور ایک دوسرے کی نفرت میں اُن کو بھی گلے لگانے کیلئے تیار ہیں جو ہر مسلمان کو واجب القتل سمجھتے ہیں۔

آسٹریلوی حملہ آور برینٹن ایک غیر مسلم تھا اور آج اس کی ہر کوئی مذمت کر رہا ہے لیکن ایک مسلمان کالم نگار جمال خاشقجی کے جسم کے ٹکڑے کرنے والے تو غیر مسلم نہیں تھے۔ وہ بدقسمتی سے مسلمان تھے۔ ان ظالم مسلمانوں کی ہم میں سے کتنے حق پرستوں نے مذمب کی؟


ترکی کے صدر طیب اردوان نے اس قتل کی بہت مذمت کی لیکن ان کے اپنے ملک میں دو سو سے زیادہ صحافی جیلوں میں ہیں۔ ایران نے بھی جمال خاشقجی کے قتل کی مذمت کی لیکن خود ایران میں انسانی حقوق کے لئے آواز بلند کرنے والے عماد باغی کو 2018ء میں زندہ جلا دیا گیا۔

ایک ایرانی پروفیسر سید امامی کو گرفتار کرکے سرکاری حراست میں تشدد کا نشانہ بنا کر مار دیا گیا۔ مسلمانوں کو یہ منافقت ختم کرنا ہو گی۔ دوسروں کے ظلم کے خلاف کلمۂ حق ضرور کہیں لیکن اپنے جابر حکمرانوں کے سامنے کلمۂ حق کہنے کی جرأت بھی پیدا کریں۔

پاکستان کو دیکھ لیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی فوج کے کردار کی بڑی تحسین کی جاتی ہے۔ اسی فوج کے ایک افسر بریگیڈیئر اسد منیر کے دہشت گردی کے خلاف کردار پر ریاست نے انہیں تمغے بھی دیئے لیکن اسی ریاست کے ایک ادارے نیب کے رویے سے تنگ آکر اسد منیر نے خود کشی کر لی۔ خود کشی سے قبل اسد منیر نے چیف جسٹس آف پاکستان کے نام جو خط تحریر کیا اس نے مجھے اندر سے ہلا دیا۔

لوگ سمجھتے ہیں نیب صرف سیاستدانوں سے انتقام لیتی ہے لیکن میں ایسے کئی غیر سیاسی لوگوں کو جانتا ہوں جنہیں نیب نے ناکردہ گناہوں میں قید کر رکھا ہے اور اُن پر رہائی کے لئے پلی بارگین کا دبائو ڈالا جاتا ہے تاکہ نیب والوں کی دال روٹی چلتی رہی اور نعیم رشید جیسا بینکر ریاست کے ظلم و ناانصافی سے تنگ آکر نیوزی لینڈ چلا جائے۔

ہمیں اپنی اپنی جگہ ہر قسم کے ظلم و ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرنا چاہئے۔ ظالم صرف غیر مسلم نہیں بلکہ مسلمان بھی ہوتا ہے۔ ہر ظالم کے خلاف متحد ہو کر آواز بلند کریں گے تو انصاف ملے گا۔ جب ہم ایک دوسرے کو انصاف دیں گے تو پھر دنیا سے بھی انصاف ملے گا۔ اس لئے کرائسٹ چرچ کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے دنیا بھر کے مسلمان منافقت کو خیر باد کہہ دیں، ہمارا اصل قصور ہماری منافقت ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
میڈیا سانحات پر پراپگنڈہ کیسے کرتا ہے؟ سُرخی:
کرائسٹ چرچ حملے کے دہشت گرد نے 2016 میں اسرائیل کا دورہ کیا، حکام
خبر کے اندر: سوشل میڈیا پر مختلف پوسٹس کے مطابق برینٹن ٹیرنٹ شمالی کوریا، کروشیا، پاکستان، بلغاریہ اور یونان سمیت دیگر ممالک بھی جاچکا ہے۔

جہاں دہشت گرد نے اسرائیل کا دورہ کیا وہیں دیگر ممالک کا بھی کیا۔ اسرائیل میں بھی صرف چند دن ٹھہرہ۔ مگر پراپگنڈہ کرنےوالے اس کو استعمال کرتے رہیں گے۔
 

فلسفی

محفلین
اسرائیل سے کیسی محبت؟ وہ ایک دشمن ملک ہے جو حال ہی میں بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف فضائی حملوں میں ملوث پایا گیا ہے۔ البتہ اس دشمنی کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ دنیا بھر کی افواہیں اٹھا کر اس کے سر دھر دی جائیں۔
بالاکوٹ پر فضائی حملے میں پاک فوج کو اسرائیلی بم و میزائل کے پارٹس ملے تھے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارت کو اسرائیل کی معاونت حاصل تھی۔
جبکہ آپ کے پاس نیوزی لینڈ دہشت گرد حملے کو اسرائیل سے جوڑنے کے لئے صرف مفروضے ہیں۔ جیسے نیوزی لینڈ فلسطینیوں کی حمایت کرتا ہے۔ یا دہشت گرد اسرائیل سے ہو کر آیا اور اس سے “ثابت” ہو گیا کہ کہ ان حملوں میں اسرائیل کا ہاتھ ہے۔ اگر آپ کے پاس اس حوالہ سے کوئی ٹھوس ثبوت ہے تو ضرور پیش کریں۔ خالی مفروضوں سے کام نہ چلائیں

دہشت گرد مجرم اس وقت زیر حراست ہے اور اپنے جرائم کا برملا اقرار کر چکا ہے۔ اگر اس کے تانے بانے اسرائیل یا کسی اور ملک سے جا ملتے ہیں تو یہ بھی دوران تفتیش سامنے آجائے گا۔ ابھی پوری تفتیش و ٹرائل مکمل ہوا نہیں اور پہلے ہی اسرائیل یا امریکہ و برطانوی ایجنسیوں پر اس کا الزام لگا کر پتا نہیں کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں
وہی مرغے کی ایک ٹانگ

گفتگو کے دوران آپ اپنے مفروضے بیان کر رہے ہیں کہ اسرائیل معصوم ہے اور دلیل یہ کہ پہلے کسی واقعے پر تفتیش میں کچھ نہیں نکلا۔ واہ صدقے آپ کی دلیلوں کے۔ خود یہاں وہاں کے لنکس شئیر کر کے اپنے موقف کی عمارت اپنے مفروضوں پر قائم کر رکھی ہے۔ لیکن اسرائیل کا دفاع آپ بے تکے انداز میں تواتر سے فرما رہے ہیں۔ خیر اگر خوش فہمی ہے تو آپ کو مبارک، اگر ارادتاً ہے تو اس کا فائدہ نہیں کیونکہ اسرائیل اور یہودیوں کی سازشیں بےنقاب ہوچکی ہیں۔ آپ جتنا مرضی انہیں معصوم ظاہر کرنے کی کوشش کر لیں، حقیقت کو چھپا نہیں سکتے۔
 

جاسم محمد

محفلین
کیونکہ اسرائیل اور یہودیوں کی سازشیں بےنقاب ہوچکی ہیں۔
اسرائیل کی کل آبادی: 87 لاکھ۔ اس میں سے یہود کا گرتا ہوا تناسب:
Population_of_Israel.png

خود اسرائیلی یہود کے اندر یہ مختلف اور مخالف مذہبی و غیرمذہبی طبقات موجود ہیں:
PF_2016.03.08_israel-03-06_FT.png

ان تمام حقائق کے باوجود بھی آپ کو یقین ہے کہ اسرائیلی و یہودی ایک اکائی ہیں ۔ اور سوائے متفقہ طور پر عالمی سازشیں کرنے کے انہیں اور کوئی کام نہیں۔
 
Top