زیک

مسافر
ناشتے کے بعد ہم نے ہوٹل سے چیک آؤٹ کیا اور روانہ ہوئے۔ بیٹی ٹرین سٹیشن اور میں ائرپورٹ۔ یوں یہ ٹرپ اختتام کو پہنچا۔

اس سے دو ماہ پہلے کا سفرنامہ دو تین دن کے آرام کے بعد شروع کروں گا۔ یہ وہی سفرنامہ ہے جس کی چند تصاویر دیکھ کر نیرنگ خیال نے اسے جنت قرار دیا تھا۔
 

زیک

مسافر
اس مجسمے کے کان اس قدر لٹکے ہوئے کیوں ہیں ؟ عموماْ چینی لوگوں کے ایسے نہیں ہوتے۔ دوسرا یہ کہ اس کے چہرے پہ جس قدر رعنائی ہے، وہ کس طرح لائی گئی ہے؟ یہ صرف لائٹ ایفیکٹ تو نہیں ہے۔ کیا رگڑائی کرتے ہوئے کوئی خاص ہنر اپنا یا گیا ہے؟
لٹکے کان مذہبی بزرگی کی نشانی ہیں۔

اس سیرامک مجسمے کا گلیز واقعی کچھ خاص ہے۔

میٹ میوزیم کی اس مجسمے کے بارے میں معلومات:


 

زیک

مسافر
اس مجسمے کا کیا پس منظر ہے۔ یہ تو کوئی ہندوستانی لگتا ہے تلوار اور زیورات سے۔ اس کی ایک آنکھ بند ہے، کیا یہ غصے اور جبر کی علامت کے طورپر بند دکھائی گئی ہے ؟
یہ جاپانی مجسمہ ہے۔ بدھ مت میں wisdom king کی deity مشرقی ایشیا میں خوفناک اور غصیلی دکھائی جاتی ہے۔
 

زیک

مسافر
مطلب چوری کے ہیں یوں کہے دیتے ۔
مصری آرٹ کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا کہ انہوں نے کیسے حاصل کیا اس لئے چوری نہیں کہوں گا لیکن میٹ میوزیم کو دیگر عجائب گھروں کی طرح ان الزامات کاسامنا ہے اور کئی بار واضح طور پر ثابت بھی ہوا ہے کہ انہوں نے چوری کا آرٹ رکھا ہوا ہے۔

 

زیک

مسافر
یو ایس اوپن سے بیٹی نے یہ پوسٹر خریدا جو اب کالج میں اس کے کمرے میں لگا ہوا ہے


یہ پوسٹر 50 سال قبل بلی جین کنگ کے ڈیمانڈ پر یو ایس اوپن میں مرد اور خواتین کھلاڑیوں کو برابر انعامی رقم کی یادگار ہے۔
 
مینہیٹن برج پر چل کر بروکلن سے مینہیٹن پہنچنے والے ہیں۔ دریائے مشرق (ایسٹ ریور) جو حقیقتاً دریا نہیں ہے پر سے یہ پل گزرتا ہے

اگر دریا نہیں ہے تو پھر کیا ہے؟ یہ نہ ہو کہ ہم کہیں دریا کہہ دے تو شرمندہ ہونا پڑ جائے۔
 
اس وقت تک ہوٹل میں چیک ان کا ٹائم ہو چکا تھا۔ ہم ہوٹل گئے اور کچھ فریش ہوئے۔ ہمارا ہوٹل چائنہ ٹاؤن میں تھا۔ انہوں نے ہمیں قریب کے ریستوران تجویز کئے۔ شام کو ہم نے انہی کے بتائے ایک جاپانی ریستوران سے کھانا کھایا۔

کھانے کا نام بتانا چاہیے۔ ہم انٹرنیٹ سے ترکیب ڈھونڈ کر اپنی نصف بہتر کی خدمت میں پیش کریں۔ 😄😉
 
کنسرٹ گیارہ بجے کے قریب ختم ہوا۔ ہم اور ہزاروں لوگ بسوں اور ٹرینوں کی طرف چل پڑے۔ سیکاکس میں ٹرین بدلی اور پھر نیویارک پہنچ کر سبوے۔ مڈٹاؤن مینہیٹن میں آدھی رات کو بھی خوب لوگ تھے لیکن چائناٹاؤن کافی حد تک بند ہو چکا تھا۔

اگلی صبح ہم نے ایک قریبی ریستوران سے ناشتہ کیا۔

اس بلا کو کیا پکارا جاتا ہے؟
 
ایلیس آئی لینڈ وہ جزیرہ ہے جہاں سے امیگرنٹس ہو کر امریکا آتے تھے۔ وہاں اب امیگریشن میوزیم ہے۔ 1920 کے قریب امیگرنٹس کے پڑھے لکھے ہونے کو ٹیسٹ کرنے کے لئے ان سے ان کی اپنی زبان میں کچھ لکھوایا جاتا تھا۔ مختلف زبانوں میں اردو کا ٹیسٹ بھی ملا۔


ظہیراحمدظہیر اس اردو کو ہندوستانی کہا گیا۔ دلچسپ بات ہے۔
یہ تصویر ڈاؤنلوڈ نہیں کی جاسکتی۔ اگر چاہیے ہو تو ۔۔۔ اپنی مہر لگا لیں۔ 😉😍
 
سفر اور سفر نامے ہمیشہ سے میرے پسندیدہ ہیں۔ حاص طور پر یعقوب نظامی صاحب کا سفر نامہ مصر کا بازار۔
ہمارے ایک دوست ہیں قاضی عبدالرؤوف صاحب جو کہ نا صرف ایک اچھے سیاح ہیں بلکہ اچھے سیاح نگار بھی ہیں۔ مصر جورڈن السکندریہ اسرائیل فلسطین ایران عراق اور ترکی کے علاوہ کئیں دیگر ممالک کی سیاحت کر چکے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل ان کی کتاب تاریخ عالم جدید زیور طبع سے آراستہ ہوئی ہے جو کہ پانچ ضحیم جلدوں میں ہے۔
 

زیک

مسافر
ہمارے ایک دوست ہیں قاضی عبدالرؤوف صاحب جو کہ نا صرف ایک اچھے سیاح ہیں بلکہ اچھے سیاح نگار بھی ہیں۔ مصر جورڈن السکندریہ اسرائیل فلسطین ایران عراق اور ترکی کے علاوہ کئیں دیگر ممالک کی سیاحت کر چکے ہیں۔
میں تو ابھی تک چند ممالک ہی گیا ہوں:

آسٹریا
بیلجیئم
باہاماز
کینیڈا
فرانس
جرمنی
اٹلی
لیبیا
ملائشیا
نیدرلینڈز
نیوزی لینڈ
پاکستان
پیرو
جنوبی افریقہ
سعودی عرب
سوئٹزرلینڈ
تنزانیہ
ترکی
امارات
برطانیہ
امریکا
ویٹیکن
 
میں تو ابھی تک چند ممالک ہی گیا ہوں:

آسٹریا
بیلجیئم
باہاماز
کینیڈا
فرانس
جرمنی
اٹلی
لیبیا
ملائشیا
نیدرلینڈز
نیوزی لینڈ
پاکستان
پیرو
جنوبی افریقہ
سعودی عرب
سوئٹزرلینڈ
تنزانیہ
ترکی
امارات
برطانیہ
امریکا
ویٹیکن
پھر تو آپ کے تمام سفر نامے کمال کے ہونگے۔۔۔
اصل میں ہم ہی دیر سے پہنچے محفل میں
 

زیک

مسافر
مصری آرٹ کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا کہ انہوں نے کیسے حاصل کیا اس لئے چوری نہیں کہوں گا لیکن میٹ میوزیم کو دیگر عجائب گھروں کی طرح ان الزامات کاسامنا ہے اور کئی بار واضح طور پر ثابت بھی ہوا ہے کہ انہوں نے چوری کا آرٹ رکھا ہوا ہے۔

 
Top