لاریب مرزا

محفلین
اس وقت تک ہوٹل میں چیک ان کا ٹائم ہو چکا تھا۔ ہم ہوٹل گئے اور کچھ فریش ہوئے۔ ہمارا ہوٹل چائنہ ٹاؤن میں تھا۔ انہوں نے ہمیں قریب کے ریستوران تجویز کئے۔ شام کو ہم نے انہی کے بتائے ایک جاپانی ریستوران سے کھانا کھایا۔

یہ پیالے کے اندر سائیڈ پہ جو پتے ہیں وہ dry seaweed ہیں یا کچھ اور تھا؟
 

لاریب مرزا

محفلین
سپرنگسٹین کے کنسرٹ کا اپنا مزا ہے۔ اس میں کوئی اوپننگ بینڈ نہیں ہوتا بلکہ سیدھا خود ہی اپنے بینڈ کے ساتھ آغاز کرتا ہے۔ گانوں کے درمیان کوئی وقفہ نہیں ہوتا۔ جیسے ہی ایک گانا ختم ہوتا ہے دوسرا شروع۔

ارے واہ، آپ اپنے اور بیٹی کے مشاغل کو لے کے Age gap محسوس نہیں کرتے کیا؟ :daydreaming:
 

لاریب مرزا

محفلین
کنسرٹ گیارہ بجے کے قریب ختم ہوا۔ ہم اور ہزاروں لوگ بسوں اور ٹرینوں کی طرف چل پڑے۔ سیکاکس میں ٹرین بدلی اور پھر نیویارک پہنچ کر سبوے۔ مڈٹاؤن مینہیٹن میں آدھی رات کو بھی خوب لوگ تھے لیکن چائناٹاؤن کافی حد تک بند ہو چکا تھا۔

اگلی صبح ہم نے ایک قریبی ریستوران سے ناشتہ کیا۔

یہ مختلف اقسام کے کھانوں کے ساتھ پتوں کی زیبائش کی ہمیں سمجھ نہیں آتی.. کیا لوگ یہ کھاتے ہیں یا صرف سجاوٹ کے لیے ہوتے ہیں؟
 

زیک

مسافر
گوتم بدھ ایک ہی شخص تھا لیکن اس کی شکل جنوبی ایشیا اور مشرقی ایشیا کے مجسموں میں بدل جاتی ہے۔

 

زیک

مسافر
ارے واہ، آپ اپنے اور بیٹی کے مشاغل کو لے کے Age gap محسوس نہیں کرتے کیا؟ :daydreaming:
مشاغل کچھ مختلف ضرور ہیں لیکن اکٹھے مل کر کرنے کا اپنا ہی مزہ ہے۔ میں نے اور بیٹی نے کبھی آپس میں ایج گیپ محسوس نہیں کیا۔

ویسے سپرنگسٹین کے کنسرٹ پر زیادہ تماشائی میری عمر کے قریب تھے نہ کہ بیٹی کی عمر کے کہ سپرنگسٹین میری پیدائش کے پہلے سے گا رہا ہے۔
 
Top