نیٹفلکس

زیک

مسافر
نیٹفلکس سٹریمنگ میں لائسنسنگ کی وجہ سے شوز آتے جاتے رہتے ہیں۔

نیٹفلکس کے ساتھ ساتھ ایمزون پرائم بھی استعمال کرتا ہوں
 
عثمان

محفلین
جی ہاں میں نیٹفلکس استعمال کرتا ہوں۔
اگرچہ کنیڈئین ورژن میں مواد اتنا نہیں جتنا امریکی ورژن میں ہے لیکن پھر بھی معقول شوز آتے رہتے ہیں۔
 
نیٹ فلیکس کے پاکستان میں کانٹینٹ کی صورتحال کافی پتلی ہے۔
اُوپر سے پی ٹی سی ایل کے نیٹ پر تو یہ سہولت خود کو گنجے کرنے کے لئے ہی ہے۔۔
 
پاکستان میں آج کل آئی فلیکس کی سروس بھی متعارف ہوئی ہے۔ فی الحال فری ٹرائل دے رہے ہیں اور تین سو روپے ماہوار فیس ہے۔ میں نے اس کو استعمال کیا ہے لیکن لطف نہیں آیا، مواد بھی جامع نہیں ہے۔
آئی فلیکس تو بہت ہی زیادہ پھسڈی سروس ہے فلحال۔ ہالی ووڈ کیا ابھی تو بالی ووڈ بھی ٹھیک سے دستیاب نہیں۔
لیکن اسکی یہ بھی ہے کہ وطن عزیز میں اس طرح کی سہولیات کو استعمال کرنے کا رجحان بہت ہی زیادہ کم ہے۔
لہذا اس طرح کی کمپنیاں سروسز بھی ایسی باتوں کو مدنظر رکھ کر دیتی ہیں۔ تاہم پچھلے کچھ عرصے سے انکے استعمال میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ اور اُمید ہے کہ جلد ہی مواد میں بھی بہتری آئے گی۔ :) وغیرہ وغیرہ
 
arifkarim

معطل

میرے خیال میں اصل مسئلہ سروس نہیں اسکا مواد ہے۔ اگر کوئی ایسی سروس ہو جو صارف کے رجحان و پسند کے مطابق مواد مہیا کرے تو اسکی کامیابی بعید نہیں
 
میرے خیال میں اصل مسئلہ سروس نہیں اسکا مواد ہے۔ اگر کوئی ایسی سروس ہو جو صارف کے رجحان و پسند کے مطابق مواد مہیا کرے تو اسکی کامیابی بعید نہیں
آئی فلیکس کی سروس کا یہ حال ہے کہ گیم آف تھرونز، ایرو، ہاؤس آف کارڈز، سوٹس وغیرہ وغیرہ جیسے سیزنز بھی دستیاب نہیں ہیں فلحال--
 
محمد وارث

لائبریرین
آئی فلیکس کی سروس کا یہ حال ہے کہ گیم آف تھرونز، ایرو، ہاؤس آف کارڈز، سوٹس وغیرہ وغیرہ جیسے سیزنز بھی دستیاب نہیں ہیں فلحال--
میں نے ایک آدھ دن استعمال کر کے چھوڑ دیا۔ یہاں کچھ ڈاکیومینٹریز میرے مطلب کی تھیں لیکن وہ میں نے پھر یو ٹیوب یا ادھر ادھر سے ڈھونڈ لیں :)
 
یاز

محفلین
کیا آپ نیٹ فلکس استعمال کرتے ہیں؟ اسکے کنٹینٹ سے مطمئن ہیں؟ اسکے متبادل سروسز بتائیں
زیک شہزاد وحید یاز
ہمارا جواب آسان سا ہے کہ ہم نے ابھی تک تو نیٹ فلیکس استعمال نہیں کیا۔
اور چونکہ استعمال نہیں کیا تو اس کے کنٹینٹ سے لازماً مطمئن ہی ہیں۔ متبادل سروسز کے سلسلے میں ہمارا نالج یوٹیوب، ڈیلی موشن وغیرہ تک محدود ہے۔
 
یاز

محفلین
بھائی نے گیم آف تھرونز اور دوسری معروف سیریز کیلئے نیٹ فلکس لیا تھا۔ تھرونز تو نہیں ملی البتہ باقی سیریز قابل دید ہیں۔
جیسے پاک بھارت کرکٹ میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے پرفارمنس تو دیکھنے کو نہیں ملتی، البتہ ویرات کوہلی (وغیرہ) کی بیٹنگ قابلِ دید ہوتی ہے۔
 
Top