نیٹ پر ایڈورٹائزمنٹ

قیصرانی

لائبریرین
کیا کسی دوست کے پاس ایسا کوئی حل ہے کہ جب آپ کوئی پراڈکٹ نیٹ پر سرچ کرتے ہیں تو ہر جگہ اسی سے متعلق اشتہارات دکھائی دینا شروع ہو جاتے ہیں۔ جب آپ نے وہ پراڈکٹ خرید بھی لی، پھر بھی اشتہارات چلتے رہتے ہیں اور بہت الجھن پیدا کرتے ہیں۔ کیا ایسا کوئی حل ہے کہ اس سے نجات مل سکے؟
 
arifkarim

معطل

آپ ویب براؤزر کے اندر ایڈ بلاکرز استعمال نہیں کرتے؟
 
arifkarim

معطل
یہ تو جگاڑ ہوا۔ میں یہ چاہ رہا ہوں کہ جب آپ کوئی چیز سرچ کرنے کے بعد خرید لیں تو پھر ایسی آفرز نہ آئیں۔ ہاں جب تک تلاش جاری ہے تو اشتہارات آتے رہیں
انٹرنیٹ کمپنیز کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ آپ کیا کچھ خرید چکے ہیں۔ انکا مقصد صارفین کا سرفنگ اور سرچنگ ڈیٹا جمع کرکے ٹارگٹڈ ایڈز دکھانا ہے۔ اگر آپ کسی اور قسم کے اشتہار چاہتے ہیں تو اپنی سرفنگ اور سرچنگ پیٹرن تبدیل کر کے دیکھیں۔ اس پر کوکیز تبدیل ہوں گی اور سابقہ ایڈز ختم ہو جائیں گے۔
کوکیز مکمل ڈیلیٹ کرنے پر بھی اشتہارات ری سیٹ ہو جاتے ہیں۔
 
bilal260

محفلین
مجھے یہ جب مسئلہ درپیش ہواتو میرے دوست سیم مائیکل نے مجھے ایڈ بلاک تجویز کیاتھا۔ (پچھلے سال کی یادیں)۔
 
قیصرانی

لائبریرین
انٹرنیٹ کمپنیز کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ آپ کیا کچھ خرید چکے ہیں۔ انکا مقصد صارفین کا سرفنگ اور سرچنگ ڈیٹا جمع کرکے ٹارگٹڈ ایڈز دکھانا ہے۔ اگر آپ کسی اور قسم کے اشتہار چاہتے ہیں تو اپنی سرفنگ اور سرچنگ پیٹرن تبدیل کر کے دیکھیں۔ اس پر کوکیز تبدیل ہوں گی اور سابقہ ایڈز ختم ہو جائیں گے۔
کوکیز مکمل ڈیلیٹ کرنے پر بھی اشتہارات ری سیٹ ہو جاتے ہیں۔
کل ہی میں ایک فلائٹ چیک کر رہا تھا تو ابھی چند دن مجھے یہ اشتہارات پسند ہوں گے۔ مائیکروسافٹ آفس 365 خریدا ہوا ہے مگر ابھی تک اس کے اشتہار آ رہے ہیں، چاہے اس کو خریدے کئی ماہ گزرے
 
Top